Tabeer e hayat by Juhaina Arwish Complete
معلوم نہیں زندگی_ کیا ہے. ۔۔۔۔۔۔،؟؟؟ سراب ہے یا حقیقت کچھ زندہ ہو کر بھی مردے ہیں اور کچھ مردے ہو کر بھی اس کو جی رہے ہیں۔۔۔۔۔۔حقیقت کیا ہے؟؟؟؟ہر کسی کے منطق اور ماننے والے کو اپنا ہی سب کچھ حقیقت لگتا ہے۔ ہر کوئی اسے مختلف زاویے سے دیکھ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔کسی کے لیے مال و دولت زندگی ہے۔ تو کسی کے لیے عزت نفس خودی اور انا ۔۔۔۔۔کسی کے لیے محبت اور محبوب زندگی ہے۔۔۔۔۔ تو کسی کے لیے اپنا اونچا ماتا اور نہ جھکنا زندگی سے زیادہ عزیز ہے۔۔۔۔۔ یہ بالکل صحیح ہے میرے خیال سے ۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ اگر میں غلط ہوتی تو کوئی شخص دوسرے دن اپنے انا کی تسکین کے لیے کسی دوسرے کو اپنے سامنے نہیں مارتا۔۔۔۔۔ ہر دوسرے دن دو محبت کرنے والے ایک دوسرے سے جدا نہ ہوتے۔۔۔۔۔ اگر ان میں سے ایک بھی تھوڑا سا جھکنے لگتا کوئی شخص اپنے ہی خون اور خود کو موت کے منہ میں نہ دھکیلتا اگر یہ مال و دولت زندگی کو تصور نہیں کیا جاتا۔۔۔۔۔ اور نہ ہی کسی شخص کے شریانے پٹتے اس خبر سے کہ جس کو اس نے محبوب مانا یا اس کو سب سے زیادہ چاہا اپنی زندگی سے بھی بڑھ کر اہمیت دیا وہ کسی اور کا ہو گیا۔۔۔۔یہ کہانی بھی کچھ لوگوں کی ہے۔ جو زندگی اپنے اپنے لحاظ سے جینے کے متمنی ہیں۔ ہر لحاظ کے دو پہلو ہیں اچھا اور برا کون کس پہلو کے پیچھے جاتا ہے یہ اسی شخص کے ہاتھ اور احتیارمیں ہے۔۔۔۔۔جو پہلو جو اپناتا ہے اس کو اپنی زندگی تصور کر لیتا ہے ہر چیز واضح ہے یا پھر سب کچھ ہی دھندلا ہے ۔۔۔۔؟؟؟؟انہی ذکر شدہ چیزوں کے علاوہ بھی کچھ ہے جس سے ہم نہیں دیکھ سکتے؟؟؟ یا ہم دیکھنا ہی نہیں چاہتے؟؟؟؟؟
