Tabeer e mohabbat by Aiman Akmal Complete novel
زینی کو کمرے میں لے کر جاؤ۔۔۔۔ وہ گھر میں داخل ہوۓ تو وہ ملازمہ سے بولا جو صرف زینب کا خیال رکھنے کے لیے ہی رکھی گئی تھی۔
خود اس نے قدم لاؤنج کی طرف بڑھاۓ۔ وہاں پر اس نے عجیب و غریب منظر دیکھا۔ وہاں پر مہمان موجود تھے اور ماحول کافی گرم تھا۔ اندازہ نہیں لگایا جا رہا تھا کہ وہاں پر ہوا کیا تھا۔
اس نے نینا کی طرف دیکھا وہ پرسکون سی بیٹھی تھی۔ اور یہ لوگ تو شاید رشتے والے تھے۔ یقیناً اس نے نیا کوئی ہنگامہ کیا تھا اپنا رشتہ بھگانے کے لیے۔ بڑی ہی کوئی بدتمیز لڑکی تھی نا ماں کا لحاظ تھا اور نا ہی گھر میں آنے والے مہمانوں کا۔
چلو پھر اب اسے شادی نہیں کرنی تو گھر والوں کو ہی ہار مان لینی چاہیے اور اسے تھوڑا وقت دینا چاہیے۔ خیر وہ کیا ہی کہہ سکتا تھا سب ہی ایک جیسے تھے۔ اس نے کندھے جھٹکے اور دروازے سے ہی واپس مڑ گیا۔
