Skip to content
Home » Teri rahon mein by Aqsa Tehreem Complete novel

Teri rahon mein by Aqsa Tehreem Complete novel

Teri rahon mein by Aqsa Tehreem Complete novel

  • by

یہ کہانی محبت، قربانی اور تقدیر کے سنگم پر کھڑے ان کرداروں کی ہے جو زندگی کی کٹھن راہوں میں اپنے جذبات، خوابوں اور رشتوں کی آزمائشوں سے گزرتے ہیں۔ انسان کی خواہشات اور قسمت کے درمیان چلنے والی جنگ، امید اور مایوسی کے درمیان جھولتے لمحات، اور محبت کے رنگوں میں لپٹی تلخ حقیقتیں اس کہانی کی روح ہیں۔

“تیری راہوں میں” نہ صرف ایک دلکش رومانی کہانی ہے بلکہ یہ زندگی کے حقیقی مسائل اور جذباتی پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ یہ محبت کی ان راہوں کی داستان ہے جہاں راستے ہمیشہ ہموار نہیں ہوتے، قربانیاں دی جاتی ہیں، صبر آزمایا جاتا ہے اور کبھی کبھی محبت کے باوجود بھی جدائی مقدر بن جاتی ہے۔

Sneak

وہ چاروں نشے میں دھت پڑے تھے ۔۔ شراب کی بوتلیں ان کے اردگرد پڑی ماحول میں بو پھیلا رہیں تھیں ۔۔ سمندر کی لہریں رات کے سناٹے میں شور مچا رہیں تھیں ۔۔

یار بس کر دو پینا ۔۔ گھر کیسے جائیں گے ۔۔ جازب آفندی نے ماہر کو شراب کو پھر سے شراب منہ کو لگاتے دیکھ کر ٹوکا تھا ۔۔ ان تینوں کی بانسبت جازب نے کم پی رکھی تھی ۔۔ جبکہ وہ تینوں اپنے ہواس غواہ رہے تھے ۔۔

یار آج کی رات تو عیش کرنے دے ۔۔ میرے باپ الیکشن جیت گیا ہے ۔۔ ماہر بولتے ہوئے لڑکھڑا کر گرتے گرتے بچا تھا ۔۔ جبکہ یمن اور زین سمندر کی خشک مٹی پے گرے پڑے تھے ۔۔ وہ اس قدر شراب پی چکے تھے کہ اٹھنے کی ہمت نہیں کر پا رہے تھے ۔۔

رات بہت ہو گئی ہے چلو اٹھو گھر چلیں ۔۔ جازب گاڑی کی چابی اٹھ کر ان کو بھی اٹھاتے ہوئے بولا ۔۔ جو ایک انچ نہیں ہلے تھے ۔۔

نہیں آج کی رات یہیں رہتے ۔۔ چاندنی رات کے نیچے ۔۔ یمن نشے میں دھت ہوتا بولا تھا ۔۔ اس کی آنکھیں بند ہو رہیں تھیں ۔۔ نشہ آہستہ آہستہ اس کے حواس سلب کر رہا تھا ۔۔

****************