Zeesham e ishq novel by Rida Writes
اس نکمی اولاد کی بھی کوئی خبر لی ہے کہ نہیں،، بی اماں نے دانت پیستے مراد سے رامز کے بارے میں استفسار کیا۔۔ جی بی اماں وہ ابھی فریحہ کے ساتھ وہی رہنا چاہتا ہے کچھ ٹائم۔۔ اور اس کے کہے کہ مطابق اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ اپنی بیوی کے ساتھ وہاں اکیلا بہت خوش ہے،، پہلہ جملہ مراد نے جب کہ دوسرا جملہ حریم نے کسی رٹو طوطے کی طرح بتایا۔۔ مراد نے اس کو گھوری سے نوازا جسے اس نے اگنور کیا۔۔ جب مراد کی رامز سے بات ہوئی تو حریم بھی موجود تھی۔۔ سب بے شرم اولاد اس گھر کی پیداوار ہے مجال جو زرا بھی شرم و حیا رکھ لے وہ نواب تو نمبر ون پر آتا ہے اس کام میں،، بی اماں نے حریم کی بات پر رامز کو خوب سلواتے سنائی ساتھ ساتھ ولی کو بھی آڑے ہاتھوں لیے،، جو شام میں ہی اقصیٰ کو لے کر حویلی آیا تھا۔۔ یار بی اماں مجھے تو مت گھسیٹا کریں درمیان میں کام آپ کا وہ کمینہ پوتا کرتا ہے واٹ میری بھی ساتھ فری میں لگتی ہے،، ولی نے سلگتے ہوئے رامز کو گالیوں سے نوازتے بی اماں سے جھنجھلاتے کہا۔۔ دیکھ یہ تیرے منہ سے پھول جھر رہے نہ جو میں تمہیں نہ گھسیٹوں بیچ میں ایک سے بڑھ کر ایک نمونہ ہے اس گھر میں،، بی اماں کا غصہ کسی بھی صورت کم نہیں ہو رہا تھا جس کی زد میں ولی آیا ہوا۔۔ جب کہ غصہ حریم کی بات سنتے اپنے لاڈلے سپوت پر تھا۔۔ اب کیا کر سکتے ہیں یہ تو بابا کو پہلے سوچنا چاہیے تھا،،ولی نے کندھے اچکاتے بے باکی سے جواب دیا۔۔ بغ۔۔۔۔یرت بے شرم انسان باپ کو بھی نہیں بخش رہا،، بی اماں نے اس کی بے باکی پر سرخ ہوتے پاس پڑا اپنا موبائل اس کی طرف مارا جو اس نے مہارت سے کیچ کر لیا۔۔ زرنش بیگم بھی اپنے سپوت کو دیکھتے دانت پیسے بیٹھی تھی اگر کچھ بولتی تو ضرور سب کا سامنے انہیں اپنی بے شرمی دیکھا کر شرمندہ کر دیتا۔۔ باقی سب نے اپنی مسکراہٹ دبائی۔۔ ارے مائے ڈیئر لیڈی اگر موبائل کو کچھ ہو گیا تو داجی کیسے گاؤں کے کام نبٹا سکے گے وہ تو زوجہ سے دن میں دس بار محبت بھرے لفظ اپنی لیڈی کے کان میں نہ ڈال لیں ان کا دن نہیں گزرتا،، ولی نے داجی کو اندر داخل ہوتے دیکھ کر آنکھ ونک کرتے اپنی زبان کے جوہر دیکھائے۔۔ مراد خاموش بیٹھا خود بھی ان کی نوک جھوک کو انجوائے کر رہا تھا۔۔ تو روک زرا بے شرم کہی کہ آج میرے ہاتھوں نہیں بچو گے،، بی اماں ولی کو لاؤنچ سے ڈور لگاتے دیکھ کر اس کی پیٹھ کا نشانہ لیتے بولی جو کہ چونک گیا۔۔ دیکھ لے اپنے مزاجی خدا کو دیکھ کر آج آپ کا نشانہ بھی چونک کگیا،،
