Haqeeqat by Eman Mustafa Complete novel
Haqeeqat by Eman Mustafa Complete novel Episode 4 Haqeeqat by Eman Mustafa Complete novel This is social romantic Urdu novel based on fiction and some… Read More »Haqeeqat by Eman Mustafa Complete novel
Haqeeqat by Eman Mustafa Complete novel Episode 4 Haqeeqat by Eman Mustafa Complete novel This is social romantic Urdu novel based on fiction and some… Read More »Haqeeqat by Eman Mustafa Complete novel
تمہیں اپنے لفظوں میں اتنی گہرائی سے لکھوں گی کہ پڑھنے والے کو تم سے ملنے کی طلب ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
یہ ناول ایک ایسے کردار کی داستان ہے جو اپنی زندگی کی تیز رفتار بھاگ دوڑ میں یہ بھول جاتا ہے کہ اس کائنات کا ایک حقیقی مالک اور خالق ہے۔ دنیا کی وقتی چمک دمک، عارضی خواہشات اور محدود کامیابیاں اس پر اس قدر غالب آجاتی ہیں کہ وہ اس ذات کو فراموش کر بیٹھتا ہے جس کے ہاتھ میں اس کی تقدیر ہے۔
مگر زندگی ہمیشہ ایک ہی ڈگر پر نہیں چلتی۔ دنیاوی راستوں پر بھٹکتے ہوئے جب وہ اپنی دنیا میں پوری طرح کھویا ہوا تھا، تو اچانک اس کی زندگی میں ایسے حالات نمودار ہوتے ہیں جو اسے سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ “بدلتی راہیں” اسی اہم تبدیلی کا ذکر کرتی ہے، جہاں دنیا کی فانی رنگینیاں اپنی حقیقت کھونا شروع کرتی ہیں، اور اس کی زندگی کے راستے ایک نئے رخ پر مڑنے لگتے ہیں۔
یہ کہانی اس اندرونی تبدیلی کا سفر ہے، جہاں وہ آہستہ آہستہ اپنی گمشدہ حقیقت کو دوبارہ یاد کرتا ہے۔ اب دنیاوی کامیابیاں اس کی نظر میں اتنی اہم نہیں رہتیں، بلکہ اس کا دل اُس ابدی سکون کی طرف مائل ہوتا ہے جو صرف اللہ کی قربت میں ہے۔ وہ زندگی کے نشیب و فراز میں اللہ کی ذات کی طرف پلٹتا ہے، اور اس سفر میں صبر، شکر، اور ایمان کی طاقت کو بڑے دلنشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ “بدلتی راہیں” ایک ایسی داستان ہے جو قارئین کے دلوں کو یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ چاہے دنیا کے راستے کتنے ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو جائیں، اللہ کا راستہ ہمیشہ واضح، روشن، اور ہدایت بخش ہوتا ہے۔ اس ناول میں ہدایت اور سکون کی تلاش کا سفر انتہائی خوبصورت اور گہرے انداز میں بیان کیا گیا ہے، جو دلوں کو چھو لیتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
زایان تمیں چاہیے کہ تم اس سے آج اظہارِ محبت کر دو آخر کب تک اسے انجان رکھو گے ۔کیا تم یک طرفہ محبت کرنا چاہتے ہو۔۔ فلک اور عشوانی حال کے سائیڈ ایئریا پر کب سے اسے سمجھائے جا رہی تھی کہ آج وہ اپنے جذباتوں کو محالفہ کے سامنے بیان کرے کہ وہ اس کے لیے کیا محسوس کرتا ہے۔۔
تم دونوں سمجھ نہیں رہی میں فی الحال ایسا نہیں کر سکتا!! اس نے چڑ کر کہا تھا.۔۔
کیوں نہیں کر سکتے کب بتاؤ گے اسے جب وہ کسی اور کی ہو جائے گی؟؟
نہیں ہوگی وہ کسی اور کی وہ میری ہوگی بلکہ وہ میری ہی ہے۔۔
عشوانی کی بات کاٹتے اس نے جیسے خود کو بھی یقین دہانی کروائی تھی۔
دیکھئے زایان بھائی آپ کو دیر نہیں کرنی چاہیئے ایسے معاملات میں دیری اچھی نہیں لگتی۔
فلک نے نرم لہجہ اختیار کیا۔
مجھے ڈر لگتا ہے کہ اگر اس نے انکار کر دیا تو میں اس کے انکار کے ساتھ کیسے جی پاؤں گا؟؟
زایان اب رو دینے کو تھا ۔
نہیں ایسا نہیں ہوگا آپ ایک بار ٹرائی تو کریں فلک کے کہنے پر اس نے ہاں میں گردن ہلائی مگر اس کا ڈر قائم تھا وہ پچھتانا نہیں چاہتا تھا وہ اسے بتانا چاہتا تھا کہ وہ اس جنون کی حد تک عشق کرتا ہے وہ عشق میں تڑپتا ہے دن رات اس کے ساتھ خواب سجاتا ہے وہ اس کے دل و دماغ پر حاوی ہونے لگی ہے اور وہ اسے آج یہ سب بتا دینے کا ارادہ رکھتا تھا آر یا پار ۔۔ وہ اس کے انکار کو سننے کے بعد دوبارہ جی پائے گا یا نہیں وہ سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا وہ ان کے ساتھ گارڈن ایریا میں انٹر ہوا۔ عشوانی اور فلک اس کی جانب بڑھ گئے مگر محالفہ نے ابھی تک اسے نہیں دیکھا تھا۔۔
Sibghat Allah short English story by Eman Babar Sibghat Allah short English story by Eman Babar This is social romantic Urdu novel based on fiction… Read More »Sibghat Allah short English story by Eman Babar
Izn e ishq by Fareeda Batool Complete Novel Izn e ishq by Fareea Batool Complete Novel This is social romantic Urdu novel based on fiction… Read More »Izn e ishq by Fareeda Batool Complete Novel
Bikhray chahat kay rang novel by Nazia Mughal pdf Bikhray chahat kay rang novel by Nazia Mughal pdf This is social romantic Urdu novel based… Read More »Bikhray chahat kay rang novel by Nazia Mughal pdf
Zindagi dhoop tum ghana saya by Maryam Aziz Zindagi dhoop tum ghana saya by Maryam Aziz This is social romantic Urdu novel based on fiction… Read More »Zindagi dhoop tum ghana saya by Maryam Aziz
Mile ho tum hum ko complete by Nuzhat Jabeen Zia ile ho tum hum ko complete by Nuzhat Jabeen Zia This is social romantic Urdu… Read More »Mile ho tum hum ko complete by Nuzhat Jabeen Zia
Ajab taza gulab tha by Alia Hira Complete Ajab taza gulab tha by Alia Hira Complete This is social romantic Urdu novel based on fiction… Read More »Ajab taza gulab tha by Alia Hira Complete
یہ کہانی دو لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو کزن ہونے کے ساتھ دوست بھی ہیں ان کی بچپن کی دوستی، کزنوں کی کہانی۔
یہ کہانی امل امجد اور فرقان حیدر کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
یہ کہانی ہے ارہا کی جس نے اپنی محبت کو پانے کے لیے اپنی بھابھی پر الزامات لگائے۔
یہ کہانی ہے احسن ارسل کی جو یکطرفہ محبت میں مبتلا رہا، اس کی محبت اسے ملی یا نہیں یہ آپ ناول پڑھ کر جان پائیں گے۔