Skip to content
Home » Archives for January 2025 » Page 9

January 2025

Noor e haram by Misbah Noor Complete novel

  • by

“نورِ حرم از مصباح نور – روحانی سفر، محبت اور تقدیر کی دلکش داستان”

“نورِ حرم” ایک ایسی کہانی ہے جو محبت، روحانیت اور تقدیر کے پیچیدہ راستوں کو بیان کرتی ہے۔ مرکزی کردار نورِ حرم ایک ایسی لڑکی ہے جو اپنے رب کے قریب بھی ہے اور کہیں نہ کہیں خود کو دور بھی محسوس کرتی ہے۔ دوسری طرف کہانی میں ایک سخت مزاج اور ضدی شہزادہ موجود ہے، جو اپنی دنیا کا مالک ہے اور کسی کی نہیں سنتا۔

یہ ناول نورِ حرم اور اس شہزادے کے درمیان پیدا ہونے والے جذبات، ان کی آزمائشوں اور تقدیر کے غیر متوقع موڑوں کو بیان کرتا ہے۔ کیا نورِ حرم کا دل اس سخت مزاج شخص کو بدل سکے گا؟ کیا یہ دو مختلف دنیاؤں کے لوگ ایک دوسرے کے نصیب میں لکھے جا چکے ہیں؟

“نورِ حرم” ایک منفرد اور دلکش کہانی ہے جو روحانیت، محبت اور زندگی کے معنی تلاش کرنے والوں کے لیے ایک یادگار مطالعہ ثابت ہوگی۔

************

Hamari talash by Maha Waseem Complete novel

  • by

تم وہاں موجود تھے تو پھر تم نے پولیس کو ہمارا بندہ لے جانے کی اجازت کیسے دی ۔تم نے ان کو روکا کیوں نہیں۔ آغا شدید غصے سے چیختے ہوئے کہنے لگا۔

” اسے تھانے سے بھگا نے میں اس کی مدد کریں گے ۔ہم اسے وہاں سے نکال لیں گے۔”۔ گینگ کے ایک بندے نے گھبراتے اور ڈرتے ہوئے کہ۔۔ا

“ایسے کیسے نکال لیں گے۔۔ اب تو پلان نہیں خراب ہو گیا۔۔ پولیس کے ساتھ ساتھ سگریٹ ایجنسی اس سے ہمارے پتے کا پوچھے گی ۔۔ وہ بتا بھی دے گا ایسے تو ۔میرا انتقام لینے کا منصوبہ خراب ہو گیا ہوگا ۔۔جاؤ دفع ہو جاؤ اور جا کے بندے تیار کرو ۔۔کچھ بھی کرو ۔۔ہمارا بندہ واپس آنا چاہیے۔۔ اس سے پہلے کہ وہ سب کچھ بتا دے “

آغا شاہ ایک بار پھر غصے سے چیخ اٹھا۔

Saleeb by Fatima Shakeel Complete afsana

  • by

کہانی ہے رد کر دیے جانے کی، روند دیے جانے کی،مار دیے جانے کی۔

کہانی ہے سمرا یاسین کی، جس کی آنکھیں نوچ لے گئیں، جس کا دل کھروچ دیا گیا۔ جس کی روح کھینچ دی گئی۔

Dain ka inteqam by Fatima Complete novel

  • by

“ڈائن کا انتقام” ایک ایسی لرزہ خیز کہانی ہے جو خوف، پراسراریت، اور انتقام کے گرد گھومتی ہے۔

ایک گاؤں، جہاں برسوں پہلے ایک ڈائن کو جلایا گیا تھا، اب ایک ممنوعہ جگہ بن چکا ہے۔ لوگ اس گاؤں کے قریب جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ لیکن حالات بدلتے ہیں جب کچھ بے خوف لوگ اس گاؤں میں داخل ہو جاتے ہیں، اور ان کی موجودگی ایک بھیانک راز کو زندہ کر دیتی ہے۔ ڈائن، جو کبھی قید میں تھی، اب آزاد ہے اور اپنے اوپر کیے گئے ظلم کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہے۔

یہ کہانی انتقام کی اس آگ کو بیان کرتی ہے جو گاؤں کے ماضی کو نہ صرف جھلسا دیتی ہے بلکہ وہاں آنے والوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے

Aakhri khat by Aleena Kazmi Complete afsana

  • by

افسانوی کسے کہتے ہیں ؟

افسانے کی طرح کا تجسس انگیز، رومانی اور دلچسپ”۔ مثلاً کسی کی شخصیت کو ”افسانوی” کہا جاتا ہے، یعنی ایساآدمی جس کی طرح کا شخص یقین نہ آنے والے افسانوں میں ملتا ہو، یعنی جس میں کچھ پراسراریت ہو اور کشش ہو۔

Nissa by Dua Aslam Complete novel

  • by

خودکشی کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ فعل حرام ہے۔ اِس کا مرتکب اللہ تعالیٰ کا نافرمان اور جہنمی ہے۔ قرآن و حدیث کے دلائل پر بحث سے قبل آئیے دیکھتے ہیں کہ اسلام نے اسے اتنا بڑا جرم کیوں قرار دیا۔ درحقیقت انسان کا اپنا جسم اور زندگی اس کی ذاتی ملکیت اور کسبی نہیں بلکہ اﷲ کی عطا کردہ امانت ہیں۔ زندگی اللہ تعالیٰ کی ایسی عظیم نعمت ہے جو بقیہ تمام نعمتوں کے لیے اساس کی حیثیت رکھتی ہے۔

اسی لیے اسلام نے جسم و جاں کے تحفظ کا حکم دیتے ہوئے تمام افرادِ معاشرہ کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ وہ بہرصورت زندگی کی حفاظت کریں۔ اسلام نے ان اسباب اور موانعات کے تدارک پر مبنی تعلیمات بھی اسی لیے دی ہیں تاکہ انسانی زندگی پوری حفاظت و توانائی کے ساتھ کارخانہِ قدرت کے لیے کار آمد رہے۔ یہی وجہ ہے اسلام نے خودکشی (suicide) کو حرام قرار دیا ہے۔ اسلام کسی انسان کو خود اپنی جان تلف کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیتا۔

2۔ قرآن و حدیث میں خودکشی کی ممانعت جیسا کہ اوپر بیان ہوچکا ہے کہ زندگی اور موت کا مالکِ حقیقی اﷲ تعالیٰ ہے۔ جس طرح کسی دوسرے شخص کو موت کے گھاٹ اتارنا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے، اُسی طرح اپنی زندگی کو ختم کرنا یا اسے بلاوجہ تلف کرنا بھی اﷲ تعالیٰ کے ہاں ناپسندیدہ فعل ہے۔