Skip to content
Home » Adventure Based Novels » Page 2

Adventure Based Novels

Raaz e hayat by Mehak Writes Complete novel

  • by

سوات کی وادیوں میں

بنی اِک داستان

رشتوں کی

بدلے کی

بے قدری کی

جیت اور ہار کی ۔۔۔

کیا تم نے ایسا انسان دیکھا ہے جو جیت کر بھی ہار گیا ہو۔۔۔

کیا تم نے ایسے جزبے محسوس کیے ہے جو بے وفا ہونے کے بعد بھی سچے ہو۔۔۔

کیا تم نے کبھی سونے کی چمک میں آنا کا خول دیکھا ہے۔

کیا تم نے کبھی سفید رنگ میں چھپے رنگوں کو دیکھا ہے ۔۔۔

کسی سیاہ کو سفید کے سنگ دیکھا ہے ۔

کیا تم نے کبھی آنسوئوں کی ناقدری دیکھی ہے۔۔۔

آئے شروع کرتے سفید سے سیاہ اور سیاہ کو سفید میں بدلنے تک کا سفر ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meri zindagi by Amna Arain Complete novel

  • by

احمد ہی نہیں ہو سکتا یہ کیسے کہہ سکتے ہیں میرا بچہ کوما میں چلا گیا ہے یہ کیا کہہ رہے ہیں اپ سن رہے ہیں نا ایسے کیسے ہو سکتا ہے اسیہ بیگم تب سے ہزیانی چلائی جا رہی تھی

احمد شاہ خود پریشان کھڑے ہوئے تھے ان کو خود کچھ سمجھ نہیں ا رہا تھا کہ ان کا جوان جہان بیٹا اس طرح ہاسپٹل میں بستر سے لگ کر پڑا ہوا ہے انہوں نے تو ابھی ارحم اور ارم کو بھی سنبھالنا تھا وہ کیسے سب کا سامنا کریں گے وہ کیسے اپنے بچوں کو بتائیں گے اگر تو عزلان کچھ ہو گیا وہ اگے سوچ بھی نہیں سکتے تھے وہ صرف اور صرف اپنے رب سے دعا کر سکتے تھے

ان کا شدت سے دل چاہ رہا تھا انسو بہانے کا لیکن وہ بظاہر اپنے اپ کو مضبوط بتا رہے تھے لیکن ان کا رب جانتا تھا کہ وہ اندر سے کس قدر ٹوٹ چکے ہیں

اخر کون باپ چاہے گا اپنے بیٹے کو اس حالت میں دیکھنا

ان کا بیٹا اج کتنا خوش تھا اپنے عشق کو پا کر وہ اپنی بارات لے جانے کے لیے کس قدر خوش تھا وہ وہی جانتے تھے انہوں نے اس کی انکھوں میں خوشی دیکھی تھی وہ اج سے پہلے کبھی اتنا خوش نہیں ہوا تھا جتنا اج ہو رہا تھا

یا اللہ پتہ نہیں میرے گھر کو کس کی نظر لگ گئی ہے احمد میں اپ کو بتا رہی ہوں اس م** لڑکی کی وجہ سے ہوا ہے وہ ابھی ہمارے گھر میں ائی نہیں کہ میرے بیٹے کو اس حال میں پہنچا دیا ہے اللہ غرق کرے اس کو میری بد دعا ہے اس سے وہ کبھی خوش نہ رہ سکے

Maharib by Kanwal Hanif Complete novel

  • by

ہر کوئی محارب ہے۔ کوئی محبت کے لیے لڑرہا تو کوئی اپنے حق کے لیے تگ و دو کررہا ہے۔ اور کوئی خود سے جنگ کر رہا ہے ۔ کوئی اپنے آپ کو ہرانا چاہتا ہے ۔ زندگی کسی کے لیے بھی پھولوں کی سیج نہیں ہو سکتی ۔ زندگی ایسی ہی ہے ۔ ہم جنگوں کے دوران بہت کچھ کھو دیتے ہیں ۔ لیکن اگر ہم خود کو کھو دیں تو سمجھ لیں ہم نے سب کچھ کھو دیا ہے ۔ کیونکہ جنگ عزت کی ہو یا محبت کی کو اس میں اگر کچھ اہم ہے تو وہ آپ ہیں۔ زندگی میں چاہے بہت کچھ کھو جائے ۔ لیکن سب کچھ نہیں کھونا چاہیے ۔اور وہ سب کچھ آپ ہیں۔ آپ کا اپنا وجود نہیں کھونا چاہیے ۔ زخمی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ لیکن ان زخموں کو بھرنے نہ دینا صریحاً غلط ہے ۔ ہر جنگ کے دوران خیال رکھیں کہ آپ کا اپنا وجود نہیں کھونا چاہیے ۔ اس ناول کا ہر کردار محارب ہے ۔ ہر کوئی جنگ میں ہے۔ کوئی خود سے تو کوئی کسی اور سے ۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کون اس جنگ کے دوران بہت کچھ ہارتا ہے اور کون سب کچھ ہی ہار دیتا ہے۔ دنیا کی سب سے مشکل جنگ وہ جو انسان خود سے لڑتا ہے ۔ اندرونی جنگ بیرونی زنگ کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

Musht e khaak by Laraib Fatima complete novel

” چلیں بھی آگے بولیں جلدی ۔۔ کیا کر سکتے ہیں ہم۔۔؟ “

اسکے استفسار پر ابھی زمار کچھ بولتا اس سے پہلے ہی وہ خود بول اٹھا ۔۔

” کیا میں ارتضیٰ کو خود شوٹ کر سکتا ہوں۔۔یہ میرا بہت بڑا خواب ہے اسے ختم کر دینا اسے زندہ جلا دینا ۔۔کیا میں کر سکتا ہوں ایسا۔۔۔؟ “

اسکے ایسے استفسار پر سامنے بیٹھے زمار کے جبڑے بھینچ گئے تھے اسنے بہت مشکل سے خود کو کچھ بھی کہنے سے بعض رکھا اور اپنی ادھوری بات جاری کی۔۔

” ہم ابھی بس یہ کریں گے کہ ارتضیٰ کو کال کریں گے اور بتائیں گے کہ اب جب وہ پاکستان آ ہی گیا ہے تو ہوش میں رہے قدم قدم پر اسکی جان کو خطرہ ہے ۔۔ اور اسکے ہر عزیز کی جان کو بھی۔۔ اسے بتائیں گے کہ صرف وہ ہی دس سال پہلے والی کہانی میں نہیں لوٹا ہے ہم بھی واپس آئیں ہیں۔۔ اور اب دیکھتے ہیں کہ جیت کس کی ہوتی ہے ۔۔”

زمار وحشت زدہ سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے کہتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا تھا۔۔ اسکے ساتھ ہی دوسرا شخص بھی کھڑا ہوا تھا ۔۔

ابھی زمار دروازے کی جانب بڑھتا اس سے پہلے ہی پیچھے سے آنے والی آواز پر ٹہر گیا ۔۔

” میرا خیال ہے اسکے اس دینا میں عزیز تو شاید نکل ہی آئیں مگر وہ بیچارہ جانتا نہیں ہے کہ اسکے کچھ خونی رشتے اس دنیا میں اب بھی موجود ہیں۔۔۔ میں بہت پر جوش ہوں اسے کڑوی حقیقت سے آشنا کروانے کے لئے۔۔”

Zamurd novel by Javeriya Hussain

  • by

اس کہانی میں آپ چار قسم کے لوگوں سے ملیں گے….

پہلے، دوسروں کے لیے لڑنے والے۔

دوسرے، خود کے لیے لڑنے والے۔

تیسرے، سب سے بدتر ہمت ہار کر بیٹھ جانے والے۔

چوتھے اور بہترین وہ جو اپنے اور اپنوں، دونوں کے لیے لڑنا جانتے ہیں۔

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو زمرد تھی۔ زمرد یعنی قیمتی پتھر۔ اور اس ایک معنی سے دو اور باتیں نکلتی ہیں۔

قیمتی، یعنی خاص، نایاب، انمول۔

اور پھتر، یعنی مضبوط۔ جسے جی توڑ کوشش کے بعد بھی کوئی نہیں توڑ سکتا۔

اور وہ ایسی ہی تھی۔ قیمتی مگر مظبوط۔ دوسروں کو جوڑے رکھنے والی، کبھی ہار نہ ماننے والی۔

مگر اس کہانی کا ایک رخ کمزور بھی تھا…. وہ رخ جو ماضی سے جڑا تھا۔

یہ کہانی ہے دکھوں کے اندھیرے میں، امید کی لالٹین تھامے، روشنی کی تلاش میں نکلے لوگوں کی…..

یہ کہانی ہے زمرد کی….

Deebacha novel by Nigah Raheel Complete Novel

  • by

یہ ناول ان لوگوں کے بارے میں ہے جو اپنی زندگی صراط مستقیم پر چلتے ہوئے گزارتے ہیں اور اس راہ میں آنے والی تمام مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا بہت ہمت اور حوصلے کے ساتھ کرتے ہیں۔

Jan e aziz by Soni Mirza Complete novel download pdf

  • by

“سر وہ۔۔۔۔ہم جس انسان کو ڈھونڈ رہے تھے اس کا پتہ چل گیا ہے۔”
“کس کا؟” وہ الجھ کر پوچھنے لگا۔
“ٹائیگر کا۔” جواب سن کر اس نے اپنی بھنویں چڑھا لی تھیں۔
“کوئی ثبوت بھی ملا اس کے خلاف؟”
“نہیں سر۔۔۔۔۔وہ کوئی ثبوت چھوڑتا ہی نہیں ہے۔ بڑی مہارت سے مارتا ہے۔”
“یہ پتہ چل گیا کہ وہ کہاں رہتا ہے؟”
“یہ بھی پتہ نہیں چلا سر۔”
“بے وقوف انسان! تو پھر پتا کیا چلا ہے؟” وہ دھاڑنے لگا۔
“سر یہ پتہ چلا ہے کہ بہت سے بڑے بڑے غنڈوں کو بے دردی سے موت دینے والا ٹائیگر ہے۔ اسے ڈھونڈنا اتنا آسان نہیں ہے سر۔۔۔۔۔کسی نے اس کا چہرہ نہیں دیکھا۔۔۔۔اور جو اسے دیکھ لیتا ہے وہ پھر بیان کرنے کے لیے زندہ ہی نہیں رہتا۔”
“ڈھونڈو گے کیسے پھر اسے؟”
“سر لاسٹ ٹائم اس نے مارلوّ کو اٹھایا ہے۔ اگر مارلوّ کا پتا چل جاۓ تو اس تک پہنچ سکتے ہیں۔”
“مارلوّ تو ہے ہی ایک نمبر کا گھٹیا شخص!۔۔۔۔۔لیکن اس ٹائیگر تک پہنچنا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔میں بھی ملنا چاہتا ہوں جرمنی کے ڈون سے۔۔۔۔۔دیکھوں تو سہی کہ کون ہے یہ گناہوں کی دنیا کا بادشاہ؟” ایک طرف نگاہ جما کر وہ سفاکیت سے بولا اور پھر خود ہی کال بند کر کے فون کو اچھالے بستر پر پھینک دیا۔ اگلے ہی ثانیے اس نے پھر سے شراب کی بوتل کا گھونٹ بھرا۔

Muqaddar by Samiya Alam Complete novel download pdf

  • by

“کیسے ہو سہیل؟تُم سے تو ملاقات ہی نہیں ہو پاتی۔”وہ ایک ادا سے کہتی ہوئی ایک قدم آگے آی۔

“میں مصروف ہوتا ہوں۔فضول کی ملاقاتوں کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہوتا۔”وہ تپا دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ بولا تھا۔وہ پھر بھی قہقہا لگا کر ہنس دی۔وہ جیتنا ہنستی تھی،سہیل کو اتنی ہی اُس کی ہنسی سے کوفت ہوتی تھی۔

“کم اون یار۔۔ہم تو ہم عمر۔۔”

“غلط۔۔آپ مجھ سے تین سال بڑی ہیں مس رمیشا۔۔ہم ہم عمر ہرگز نہیں ہیں۔”سہیل نے اُس کی بات درمیان میں ہی کاٹ دی تھی۔وہ زبردستی مسکرائی۔

“اتنی کڑوی باتیں کیوں کرتے ہو سہیل؟” “کیونکہ مجھے میٹا بلکل نہیں پسند۔اور بہتر ہوگا آپ مجھ سے دور ہی رہا کریں۔آپ سے دوستی بابا کی ہے،میری نہیں۔”وہ دوٹوک جواب دیتا ہوا وہاں سے گزر گیا تھا۔لمحے بھر کو رمیشا نے پلٹ کر اُسے دور جاتے دیکھا،مگر وہ نہیں پلٹا۔وہ جیتنا اُس کے قریب ہونے کی کوشش کرتی تھی،وہ اتنا ہی اُس سے دور ہو جاتا تھا۔