Skip to content
Home » Islamic based Novels » Page 5

Islamic based Novels

Hidayah novel by Umme Ibrar

  • by

یہ ناول “ہدایہ” ہدایت پر لکھا گیا ہے

کہانی رومنٹک بھی ہے ، دوستی بھی ہے اس میں اور mystery بھی

بہت سارے راز چھپے ہوئے ہیں اس میں اور ایک لڑکی جو اصلی کردار نبھائے گی وہ غیر مسلم سے مسلم کا سفر اور پھر صراط مستقیم کا سفر طے کرے گی اور جاری ناول کے ساتھ ساتھ کہانی کھلتی جائے گی

Yakhbasta Judaiyaan novel by Rabail Saleem

  • by

“Be ready for meet up tomorrow”

“کل ملنے کے لیے تیار رہیں “

لیپ ٹاپ بند کیا ہی تھا کہ نفیسہ کمرے میں آ داخل ہوتے ہیں برہم ہوتے ہوئے بولی ۔

“شاباش بھائی کی شادی ہے اور تم ادھر بھی کام میں مگن ہو ، تھوڑی سی شرم کرلو ، کچھ دن کے لیے کام روک نہیں سکتے”

نفیسہ آپی آپ شروع ہی ہو گئی ہیں سانس تو لیں، چھوٹی سی جان ہے دم نکل جائے گا “

“شرم کرو، میں کیا کہہ رہی ہوں اور تم کیا کہہ رہے ہو”

“اوہو یہ غصہ تو مت کریں ، چھوٹی سی ناک ہے اس پر بھی غصہ بٹھایا ہوا ہے “

شامییییر! تقریبا چلاتے ہوئے بولی

اچھا اچھا سوری اب نہیں کہتا ، مگر کام تو کام ہے یہ تو کرنا ہی ہے ، مگر وعدہ میں سب فنکشنس میں بھرپور حصہ لوں گا”

“بالکل اور اب تم میرے ساتھ چل رہے ہو کیوں کہ ہم نے ڈھولکی رکھی ہے ، اور کوئی بہانہ نہیں چلے گا”

“اوکے مسز عادل ، شامیر سرنڈر کرتے ہوئے بولا”

نفیسہ اس کے انداز پر مسکرا دی اور مڑنے ہی لگی تھی کہ شامیر کی آواز پر پھر رکی

“آپی وہ کب آ رہی ہے ؟”

“کتنے بے صبرے ہو رہے ہو ، آ جائے گی وہ بھی”

“کیا کروں اتنا وقت ہو گیا ہے اسے دیکھے ہوئے “

“انتظار کرو!” یہ کہتے ہوئے نفیسہ کمرے سے نکل گئی

“وہی تو کر رہا ہوں اتنے سالوں سے” شامیر نے کہا اور چینچ کرنے کے لیے مڑ گیا، ور نہ نفیسہ اس کا لیپ ٹاپ ہی توڑ دیتی!

Noor e Ashnayi novel by Dur e Nayab

  • by

“یاااہوووو! میں اس بار بھی جیت گیا۔” وہ چہکتے ہوئے بولا۔

“یار میں نہیں مانتا، تم نے اس بار بھی چیٹنگ کی ہے۔”

وہ اس کے سامنے کھڑا سینے پر بازو لپیٹے خفگی سے کہہ رہا تھا۔

“ہا ہا ہا۔۔ ارے مان لیں حامد ماموں! میں باسکٹ بال میں چیمپئن ہوں اور آپ مجھ سے نہیں جیت سکتے۔” وہ ایک ہاتھ میں فٹبال پکڑے سینے سے لگائے اور دوسرا ہاتھ پیٹ پر رکھے قہقہہ لگاتے ہوئے بولا۔ وہ جو منہ پُھلائے دوسری طرف دیکھ رہا تھا اس کے اس طرح ہنسنے پر اسے آنکھیں سُکیڑتے ہوئے دیکھنے لگا۔

ایسا کرتے ہیں میں آپ کا ایک مینٹلی ٹیسٹ لیتا ہوں، دیکھتے ہیں آپ کتنے ذہین ہیں۔” وہ ابھی مزید اس کی ٹانگ کھینچنے کے موڈ میں تھا۔

“مم۔۔ میرے خیال سے ماما ویٹ کررہی ہیں۔” وہ جانے کے لیے ُمڑا۔ وہ ہمیشہ اس کے سوالوں سے یوں ہی کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بچ جاتا تھا۔

“حامد ماموں۔۔ یار آپ ہمیشہ ایسے ہی کرتے ہیں۔” وہ چِڑ کر بولا۔

“یااار۔۔ حماد بھائی سے پوچھنا نا سارے سوال۔۔ پتہ نہیں کہاں سے ڈھونڈتے ہو اتنے ٹف کویسچنز۔۔ جو میں نے بچپن میں بھی اپنی اسلامیات کی کتاب میں کبھی نہیں پڑھے۔” اس نے پریشانی سے سر کُھجاتے ہوئے جواب دیا۔

“سیدھا کہیں نا حماد ماموں آپ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہیں۔”

Mah e ramadan ke sadqey se novellette by Iqra Nasir Complete novel download pdf

  • by

Sneaks

          ” تم حوصلہ کرو اللّٰہ سب بہتر کرے گا۔” ادھیڑ عمر مرد نے اسے حوصلہ دیا۔

                   ” اللّٰہ تو بہتر ہی کرتا ہے لیکن انسانوں کا ہم کیا کریں بابا۔ انسان نے تو جب بھی کیا انسانیت کا خاتمہ ہی کیا۔ اللّٰہ جانے ان کے دلوں میں خوف کیوں نہیں آتا ہے۔”

                   ” اگر انہیں خدا کا خوف ہوتا تو کیا یہ اتنے ڈٹ کر باطل رہا میں کھڑے ہوتے۔” ادھیڑ عمر مرد نے تاسف سے کہا۔

                   ” میرے بچے، وہ لوگ میرے ہاتھوں سے میرے بچے چھین کر چلے گئے اور جو ایک بچہ میں بمشکل بچا پایا، جو میری گود میں ہی بھینچا ہوا تھا اسے بھی ان لوگوں نے اپنی بندوق سے مار ڈالا۔ انہیں کیا ملا! دیکھو اس کا خون!”

                   اس آدمی نے اپنی قمیض اس ادھیڑ عمر آدمی کے سامنے کی۔ قمیض پر لال رنگ کا خون صاف دکھائی دے رہا تھا۔

” میرے بچوں نے آج روزہ رکھا تھا۔ اب افطار کا وقت ہو رہا ہے پتہ نہیں انہوں نے اسے کھانا کھلایا بھی ہوگا یا نہیں! کیا مسلمان ہونے کی ہمیں اتنی بڑی قیمت چکانی پڑے گی؟”

                   نڈھال مرد کی یہ بات سن کر ادھیڑ مرد فوراً جلال سے بولا۔

                   ” تم یہ کیا بول رہے ہو؟ کیا اپنے بچوں اور اپنی قربانی تم ضائع کردینا چاہتے ہو؟” ادھیڑ عمر مرد کی بات سن کر روتا ہوا مرد خاموش ہوگیا۔

                   ” کیا مطلب؟”

                   ” تم نے ابھی ناشکری کردی۔ تم نے اپنے ایمان کو ہی اپنے لیے عذاب سمجھ لیا۔ کیا تم اپنے ان پیاروں کو بھول گئے جنہوں نے ایمان کی خاطر اپنی زندگی تک قربان کر ڈالی۔ تم نہیں جانتے ایمان والوں پر اللہ کی کیسی رحمتیں ہوتی ہیں۔ کیا تمہیں نہیں پتہ جس کا ایمان جتنا مضبوط ہوتا ہو وہ اللّٰہ کی راہ میں اتنا ہی آزمایا جاتا ہے۔ تم نے نا شکری کرکے بہت برا کام کیا ہے۔ اگر تم خاموشی سے صبر کرتے تو اللّٰہ تمہیں بہت اجر دیتا۔”