Skip to content

Hum k masloob e wafa by Sumera Sarfaraz Complete Novel

  • by

میلمہ نے لالہ رخ کو اسی بدتمیز آدمی کی گاڑی سے اترتے دیکھا تھا۔
“کسے گھور رہی ہو؟”
اٰصال جبھی آیا تھا۔ میلمہ چونکی۔
“کچھ نہیں وہ فرسٹ ایئر کی لالہ رخ ہے۔۔”
اس نے اجلال کی گاڑی کی طرف اشارہ کیا جس سے لالہ رخ نکل کر اب شیشے میں جھکی اجلال سے کچھ کہہ رہی تھی۔ اٰصال نے دیکھا مگر غور کئے بنا اپنے موبائل پر جھک گیا۔ اجلال کی نظر میلمہ پر پڑ چکی تھی۔ اسے اپنی طرف دیکھتا پاکر اجلال کے چہرے پر بھرپور مسکراہٹ ابھری۔
“یہ حسینہ کون ہے؟”
اس نے لالہ رخ سے پوچھا جو اسے کچھ بتا رہی تھی۔ لالہ نے برا مانتے ہوئے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا۔
“وہ نک چڑھی میلمہ عسکری ہے۔۔ فائنل کی سٹوڈنٹ۔”
اس نے منہ بنایا۔
“سجتا بھی ہے غرور۔۔ میلمہ! ”
اجلال بدستور اسی کی طرف دیکھ رہا تھا۔ میلمہ کو غصہ آنے لگا۔ ساتھ کھڑے اٰصال کا دانستہ طور پر بازو پکڑے اسے دوسری طرف کھینچنے لگی۔ وہ کسی کو ٹیکسٹ کررہا تھا۔ چڑ گیا۔
“کیا مصیبت ہے کیوں کھینچ رہی ہو مجھے؟”
اسکا جھنجھلانا اجلال نے اچھی طرح دیکھ لیا تھا۔ پھر زیر لب مسکراتا ہوا گاڑی بهگا لے گیا۔ میلمہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس سے گھبرا رہی تھی۔ پتا نہیں کیوں؟

Teri yaad by Sloni Fayyaz Writer Complete novel

  • by

شکایت نہیں اب کوئی اس سے

غصہ اب ججتا ہے اس پہ

وہ ناکرے باتیں اب گلہ نہیں

جب قسمت میں ہی وہ ملا نہیں

ہر موڑ گفتگو کا آخری لمحہ لگتا ہے

مجھے یہیں پہ ختم ہوتی ہے کہانی

جدا ہو رہا ہوں زندگی سے

کھول دی محبت کی ساری گرہیں تم پہ

اللہ سے دعا ہے تمہیں سکون خوشی ہر عطا ہو

ماضی کی یاد اسے کتنے ہی سالوں سے سونے کہاں دیتی تھی۔

اب وہ ہر رات دیکھے گئے خواب سے تنگ بھی تو آچکی تھی ۔

سب کچھ تو چھن گیا تھا اس روز

اب آخر ایسی کیا چیز تھی جیسے کھونے کا ڈر ابھی بھی باقی تھا

ن نں نہیں وہ ہمیں چھوڑ کہ نہیں جا سکتے وہ بوکھلائی سی بستر سے اٹھی تھی۔

اور بے ساختہ نیچے کی جانب دوڈ لگائی تھی۔

Teri nazar ke hisar mein by Jaweria Rafaqat Khak Complete novel

  • by

یہ کہانی ہمارے اردگرد موجود حقیقی کرداروں میں سے کسی کی بھی ہو سکتی ہے… حقیقت سے کافی حد تک قریب تر ہیں اس کے کردار “کچھ حقائق اور کچھ حد تک محبت بھی”… آج کل کے دور میں محبت کو بہت ہی سستا سا احساس بنا دیا گیا ہے جس کے نام پہ سب ہی ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں پھر چاہے وہ دھوکہ کسی بھی رشتے کو دیا جائے.. ایسا ہی کچھ ہے اس کہانی میں.. کھوکھلی محبت کی خاطر دوستی کا سودا….

جس دور میں عورت کی عزت محفوظ نہیں یہ کہانی بتاتی ہے کہ ہر مرد کی نظر بری نہیں ہوتی کوئی ایک نظر جو ہمیشہ آپ کو تحفظ کا احساس دلائے اور نہ ہی پولیس کا شعبہ اتنا برا ہے جتنا بدنام ہم لوگوں نے کر دیا ہے… نیکی کے ساتھ برائی برابر میں نہ ہو تو کیسے پتہ چلتا ہے کہ کیا صحیح ہے کیا غلط؟