Skip to content
Home » Archives for Mubarra » Page 179

Mubarra

Koh noor afsana by Maha Khan Bhittani

  • by

‘ بابا اپ کیوں چلے گئے بابا دیکھے اپ کی زینی کتنی تھک چکی ھے ھمیں اپ کی ضرورت ھے بابا ‘ تصور میں باپ کو مخاطب کرکے وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

‘دیکھے ہم کتنے اکیلے ھیں کوئی نہیں ھے ھمارا اپ کی زینی ٹوٹ چکی ہے اللہ نے اپ کو ھم سے کیوں لے لیا کیوں بابا ہمارے پاس اور تھا ہی کیا’

Khudi afsana by Rida Maryam

  • by

مجھے کچھ نہیں سمجھ آرہی ۔ میں میں میں۔ کچھ بھی نہیں۔ آج میری میں نے مجھے زمین کے اوپر ہوتے ہوئے بھی زمین سے اندر اندر کہیں دھنس دیا ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ میری ہر اگلی سانس آخری ہے۔

آج میری “میں” نے ، میری محبت نے میری خود سے محبت نے مجھے دو کوڑی کا کردیا۔

میرا دل ڈوب رہا ہے اور میرا دماغ وہ تو پھٹنے کو ہے۔ میں کس کو پکاروں ۔ ابو کو ، امی کو ، لالہ کو، یا اللہ کو؟

میں زمین پر بیڈ سے ٹیک لگائے بیٹھی تھی۔ رو رو کر میری آنکھیں سوجھ چکی تھیں۔ گرم سیال اب تک آنکھوں سے رواں تھا۔ اور دماغ صرف ایک نقطے پر منجمد تھا۔

Aur tum aaye by Rimsha Riaz Complete novel

  • by

دل کی مطمئن کیفیت ، جو ہو گیا ہے اس پہ افسوس نہ کرنا جو ہونے جا رہا ہے اس کے نتائج کا ڈر نہ ہونا ھو گزر رہا ہے اس پہ لمبی سانس لینا ،اور کہنا زندگی تجھے میں نے بھرپور جیا تو ںے جو کیا تجھ پہ جچتا بھی ہے جو میں نے کیا میں ملال نہیں کرنا چاہتا ، بس اب دل آرام چاہتا ہے سکون قلبی، اکتاہٹ سے دور دنیا کی رنگینیوں میں ڈوب کر بھی دیکھا میں نے خود کو بھیڑ میں گمنام بھی کیا مگر مجھے ڈھونڈںے فقط کچھ چہرے ہی آئے وہ کچھ شناسا تھے، مگر اپنوں نے ہی تو گمنام کیا وہ کہاں پھر سے خطرہ مول لیتے۔ مگر اب زندگی ساکت ہے اور میں مسکن نہ غم ہے نہ خوشی ہے نہ افسوس ہے ،نہ کوئی خواہش ، بس اب زندگی کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں یا اب مجھے رنگین سما بھاتا نہیں ہے ۔ بس جو بھی مجھے کچھ بھی حاصل نہیں ہے اور جو لا حاصل ہے وہ مقدر نہیں ہے ۔ بس یہی میری زندگی ہے، بغیر سر وساز کے، بغیر رازونیاز کے اک بے رونق مگر مطمئن زندگی۔۔۔۔۔

Qaswah by Dua Fatima Complete novel

  • by

زندہ ہے پر مانگ رہی ہے جینے کی آزادی

دیو کے چنگل میں شہزادی یہ کشمیر کی وادی

حد نظر تک سرو و صنوبر ہیں بھی اور نہیں بھی

ظالم کے دربار میں جیسے مہر بہ لب فریادی

چھینتے ہیں ہونٹوں سے دعائیں اور سروں سے ردائیں

دشمن نے جن بھیڑیوں کو جنگی وردی پہنادی

شاید ایسے اک میت پامالی سے بچ جائے

ماں نے کم سن بچی کی دریا میں لاش بہادی

سوئے ہوئے ضمیر نے ابتک دروازہ نہیں کھولا

ہم نے تو ظلم کے پہلے دن زنجیر عدل ہلادی

حسن لکیریں کھینچ رہا تھا سادہ سے کاغذ پر

آزادی کا لفظ لکھا کشمیر کی شکل بنادی

غلام محمد قاصر۔۔۔

Dasht by Pakeeza Khan Complete novel

  • by

یہ ناول اپنی اندر بہت سے اخلاقی سبق لیے ہوئے ہے ۔

یہ ناول آپ سب کو صبر اور دعا کی اہمیت بتائے کا اس ناول کے تمام کردار ایسا رول پیش کر رہے ہیں جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔انسان کے انجانے میں ہوئے گناہ پر اس کی نادامت اور پھر توبہ کہ اہمیت نامحرم کی محبت سے بچاؤ اور خوف خدا کا درس آپ کو اس ناول میں ملے گا

Makhail by Bint e Usman Complete novel

  • by

“ماخیل ایک ایسی کہانی ہے جس کا ہر کردار کہیں نا کہیں اپنے الگ انداز میں ہماری شخصیت کے اہم پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔کرداروں سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں۔کچھ کردار اچھے ہوتے ہیں اور کچھ برے۔لیکن برے کرداروں کا بھی کہانی میں اہم کردار ہوتا ہے اپنے قارئین کو بتانے کیلئے کہ زندگی میں کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔

ہمیں خود کو پہچاننا ہے کہ آیا ہم بھی اس کردار کی طرح ہیں جس کو ہم پسند نہیں کرتے۔اس کہانی کے مجرم،گواہ اور جج سب آپ ہیں۔آپ خود کو پہچان کر دیکھیں آپ کہانی کا کونسا کردار اپنی اصل زندگی میں نبھا رہے ہیں!”

” قلم اٹھانا ایک بہت بڑی زمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو بہت احتیاط کے ساتھ پورا کرنا پڑتا ہے۔۔۔

یہ قلم بہت قیمتی ہوتا ہے اور بہت کچھ کر سکتا ہے ایک قلم میں بہت طاقت ہوتی ہے۔۔۔

یہ کسی کی زندگی سنوار (نکاح) بھی سکتا ہے اور کسی کی زندگی اجاڑ (طلاق) بھی سکتا ہے بشرطیکہ جہاں آپ کے دستخط ہوں وہاں کچھ غلط لکھا ہوا نہ ہو۔

ایک لكهاری کی زندگی آسان نہیں ہوتی اسکو ایسے الفاظ کا چناؤ کرنا پڑتا ہے جس سے کسی کی دل آزاری نہ ہو جو کسی کے لئے گناہ کا سبب نہ بنے۔۔۔

بلکہ اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کر کاغذ پر لکیریں کھینچنی چاہیے ایسی لکیریں جن کی چھاپ بہت گہری ہو اور اسکے قارئین پر بہت گہرا مثبت اثرچھوڑے۔۔۔”

Deewana mousam by Rimsha Ansari Complete novel

  • by

“یہ روشنی مجھے شروع دن سے ہی مشکوک لگی ہے ،یہ روشنی کوئی بہت بڑا راز ہے ،بی جان بھی اس کے ساتھ ملوث ہیں مگر یہ کرکیا رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا ،آیت اور جمال حسین کو دیکھ روشنی کے چہرے کے رنگ بھی اڑگئے تھے ،اسے شاید ڈر ہے کہ اس کی حقیقت نہ کھل جائے،یہ صلہ کی بہن نہیں ہے تو پھر ہے کون اور کس مقصد سے یہ سب کررہی ہے،اس کا جو بھی مقصد ہے وہ میں پتا کرلوں گی”

Intazar e izhar by Bint e Mehrban Complete novel

  • by

یہ میرا دوست ہے اسی وٹامن ایس کی کمی ہے_____ اس نے کہا

اس نے حیرانگئ سے ان دونوں کو دیکھا ____

جی ____اس نےحیرانگی سے زاریان کو دیکھا جیسے وٹامن ایس کی کمی تھی

زاریان نے پاس بیٹھے مرتضی کو دیکھا

مطلب انہیں وٹامن شادی کی کمی ہے____ مسلسسل خود کودیکھتا پاکر وہ بولا

اچھاپھر اس وٹامن کی مڈیسن ماریج بیورو سے ہی ملی گی____ سدرہ بولی

٭٭

یہ کیا بکواس کی تھی اندر____ زاریان بولا

کونسی والی____؟؟؟؟؟

وٹامن والی____اسنے کہا

وہ تجھے بکواس لگتی ہے ____؟؟؟

آئیندہ میری توبہ جومیں تیرے ساتھ کہی اوں زلیل کرکے رکھتا ہے تو ____ غصے سے بولا

ہاں ہاں اب لڑکی جو تجھےڈھونڈ کر دی ہے ایسا ہی کرے گا نا تو_____گاڑی کا دروازہ کھولتا وہ بولا

اپنی بائیک وہ اسکے گھر کھڑی کر ایا تھا کیونکہ زاریان کمزکم اج اس کے ساتھ ہوامیں نہیں اڑ سکتا تھا____

بکواس نا کر مرتضی مجھے اس طرح کی لڑکیاں بلکل بھی نہیں پسند اگر تو یہ سوچ رہا کہ میں اس سےشادی کروں گا تو یہ سوچ اپنے دماغ سے نکال دے_____ وہ بولا

میں نے کب کہا کہ تو اس سے شادی کر توخود ہی اپنےسے باتیں بنا رہا ہے____

اس نے حیرانگی سے اس ادمی کو دیکھا جو ایک لمحے میں بدلتا تھا____

اچھا تو پھر جو اندر بےغیرتیاں کی تھی وہ کیا تھی ____؟؟؟؟

کونسی بےغیرتئاں____انجان بنتا وہ بولا

یہ دیکھ تو مجھے اج سہی سلامت گھر چھوڑ دے _ اس کے اگے ہاتھ جوڑتے وہ بولا

کیا کرے گا پھر اگر شادی نا کی تو___؟؟؟؟ اس نے پوچھا

میں گزارا کرلوں گا تو اپنی بتا____ اسے کچھ یاد ایا

مجھے تو مل گئی ہے اپنی خوابوں کی ملکہ____ گاڑی چلاتا وہ مسکراتا ہوا بولا

اچھا کیا نام ہے اس کا____؟؟؟؟اس نے پوچھا

ان کا نام بہت خوبصورت ہے____

اچھا تو پھر بتا کتنا خوبصورت ہے___

ان کا نام اس قدر خوبصورت ہے کہ مجھے نہیں لگتا میں کبھی اپنی زبان سے ادا کرسکوں گا____ اس نے کہا

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭