Skip to content
Home » Social media writers » Page 157

Social media writers

Namehram novel by Umme Ibrar

یہ اسلامک ناول ہے جسے معاشرے میں ٹرینڈنگ کرتے ایک ٹاپک ” اٹریکشن” پر لکھا گیا ہے
کہانی کا اصلی کردار نور جو اسی بیماری شکار ہوتی ہے اور وہ گہرائی میں گرتی ہے اور پھر اس کا انجام بتایا گیا ہے

Mohib mohabbat by Zunaira bano Complete Novel

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“میری “ہونے والی بیوی” کس قدر زہر اگلتی ہے۔ مجھ سے کس قدر جلتی ہے۔” ابوبکر نے دل میں سوچا۔
“جلتی نہیں ہے۔۔۔۔ بس تم سے پیار کرتی ہے۔۔۔۔”
“میں سمجھ نہیں پا رہا کہ آخر تم چاہتی کیا ہو ساریہ۔۔۔ دو سال ہونے کو ہیں۔ اس کے باوجود تم اس وکیل کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں۔ اس کی اب ایک بیوی ہے، بچی بھی ہے۔ وہ آزاد تھا تب تمہارے لیے کوئی قدم نہ اٹھا سکا۔ اب کیا خاک اٹھاۓ گا۔۔۔”
وہ اکتاۓ ہوۓ لہجے میں بولا تھا۔
“تم مجھے گلاب کا پھول دینا اور میں تمہیں گوبھی کا پھول دوں گی۔ پھر تمہیں ہمیشہ یاد رہے گا میں کتنی اچھی شیف ہوں۔۔۔” حمائل نے ہنستے ہوۓ کہا۔ ابوبکر کے چہرے پر مصنوعی غصہ طاری ہوا:
“اچھی شیف؟ تمہاری کنکر والی کافی بھولا نہیں ہوں میں ۔۔۔”
“ایک بار کہو۔۔۔ جو مانگو گی وہ تمہیں پل بھر میں لا کر نہ دیا تو میرا نام بھی احمر گیلانی نہیں۔”
“احمر۔۔۔” رومانی کے ہاتھ کانپیں۔ آنکھیں دھندلا گئی تھیں۔
“جب آپ جیسا مرد دست درازی کرنے کے باوجود ڈھٹائی کے ساتھ سینہ تان کر میرے سامنے کھڑا ہے تو میں اپنی عصمت کو اپنی کمزوری جان کر گھر کے کسی تاریک گوشے میں کیوں جا چھپوں۔”
وہ غرائی۔ حسن قادری مسکرا کر رہ گیا۔
ابوبکر نے پلٹ کر دیکھا۔ وہ رو رہی تھی اور آنسو بے شمار تھے۔
“مت۔۔۔ جاؤ۔” اس نے بلک کر کہا اور ہاتھ جوڑ لیے۔
“ہُما۔۔۔” وہ بے بس سا نظر آیا:
“میں واپس آجاؤں گا۔”
“میرے سامنے نقاب کیوں نہیں کرتیں؟” احمر نے اچنبھے سے پوچھا تھا۔ رومانہ نے گہری مسکراہٹ سے اسے دیکھا۔ آنکھوں میں کرچیاں ہی کرچیاں تھیں۔
“تم سے کیا چھپاؤں احمر؟ چہرہ یا جسم؟”

Hidayah novel by Umme Ibrar

  • by

یہ ناول “ہدایہ” ہدایت پر لکھا گیا ہے

کہانی رومنٹک بھی ہے ، دوستی بھی ہے اس میں اور mystery بھی

بہت سارے راز چھپے ہوئے ہیں اس میں اور ایک لڑکی جو اصلی کردار نبھائے گی وہ غیر مسلم سے مسلم کا سفر اور پھر صراط مستقیم کا سفر طے کرے گی اور جاری ناول کے ساتھ ساتھ کہانی کھلتی جائے گی

Vlogger girl novel by Eman Babar

  • by

“میں نے سنا لوک ڈاؤن کی وجہ سے ہماری کلاسز اب آنلائن ہوا کریں گی ۔” آمنہ نور العین کو کہتی ہے جو بوریت سے کاپی پر پھول بنا رہی ہوتی۔

“ہاں میں بھی سنا ہے یہ ۔۔۔۔ ہائے کاش ایسا ہو جائے یار صبح اٹھ کر یہاں آنے سے تو جان چھوٹے ہماری ” نور مزے سے کہتی ۔

“ہاں یار اور نوری تم نے وہ نیو ٹرینڈ جو ٹک ٹوک پر آیا اُس پر ویڈیو بنائی ہے بہت مزے کا ہے یار میں نے تو کل ہی بنائی ہے تمہیں گھر جاکر دیکھاؤ گی.” آمنہ جوش سے کہتی ۔ ٹک ٹوک کا نام سن پر نور کا منہ بن جاتا۔

“یار ماما نے منع کر دیا ویڈیو بنانے سے کہتی اچھی بات نہیں ہے ” وہ اُداس تھی۔

“لو تو تم کونسی اپلوڈ کرتی تھی۔ ہم تو اپنے انجوئمنٹ کے لئے بناتے ہیں ۔” آمنہ حیران ہوتی ۔

“وہی نا ۔ لیکن اب اما کو کون سمجھائے ” وہ پھول بنانے میں مصروف ہو جاتی ۔۔

“تُو تم یوٹیوب پر try کرو ہمارے بڑے لوگوں کو یوٹیوب سے مثلا نہیں ہوتا اکثر۔ یار تم میں کنفیڈنس ہے ۔ اور بول بھی اچھا لیتی ہو۔ میری منو تو ولوگر بن جاؤ۔شکل نہ دیکھانا بس جو روز روز کرو گئی اُس کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دینا ۔ ویسے بھی اب لوک ڈاؤن میں لوگوں نے یوٹیوب دیکھ کر ہی ٹائم پاس کرنا تمہارا بھی مشہور ہونے کا شوق پورا ہو جائے گا ” آمنہ کچھ سوچ کر بولتی۔ اُس کی بات سن کر نوری کے چہرے پر آئی اُداسی اب جوش میں بدل گئی تھی ۔

“تمہیں لگتا میں یہ کر سکتی ہوں ؟” وہ خوشی سے پوچھتی ۔

To chand tumhy dekhta hai novel by Ameer Hamza

  • by

یہ جادوئی ناول تین قسم کے کرداروں پر مشتمل ہے پہلے وہ جو ماضی کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں، دوسرے وہ جو ماضی کو کریدنا چاہتے ہیں اور تیسرےکردار جو ہر حال میں دوسروں کی بربادی کا سامان تیار کیے رکھتے ہیں ۔ یک طرفہ محبت جدائی ،لو ٹرائی اینگل،محبت میں قربانی اور بے وفائی سب ایک ساتھ پڑھنے کو ملیں گے ۔یہ جادو اور سسپنس سے بھرا ناول ہے۔ یہ ناول اپ کو ایک نئی اور خوبصورت دنیا سے روشناس کروائے گا۔ اپ ان کرداروں سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔