Skip to content
Home » Hero Politician Base Novels

Hero Politician Base Novels

Junoon by T M Writer Complete Novel

یہ ناول ایک لڑکی دعا خان جو کہ ایک معروف جرنلسٹ ہوتی ہے ۔۔ وہ کسی سے بھی نہیں ڈرتی۔۔وہ بہت فیمس ہوتی ہے۔۔ لاگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔۔ اخبار کیلئے لکھنا اسکا جنون ہوتا ہے۔۔ پھر اسکی ملاقات معارج سفیان سے ہوتی ہے جو کہ ایک ٹی وی چینل اور اخبار کا مالک ہوتا ہے۔۔ ہر ہفتے اس چینل پر ایک ٹاک شو ہوتا ہے۔ وہ دعا خان کو یہ شو کرنے کی آفر کرتا ہے۔۔ جسے دعا خان بڑی مشکل سے قبول کر لیتی ہے۔۔ معارج سفیان دعا کو پسند کرنے لگتا ہے۔۔۔
اذہان سکندر حیات یہ ایک معروف سیاستدان اور ایم این اے ملک سکندر حیات کا نا جائز بیٹا ہوتا ہے۔سکندر حیات اگلے الیکشن کیلئے اپنے بیٹے ملک اذہان سکندر حیات کو کھڑا کرنے کا سوچتا ہے۔۔۔
اس ٹاک شو میں اذہان سکندر حیات بطور مہمان خصوصی مدعو ہوتا ہے۔۔ اور دعا خان اسکے بارے میں سرچ کر کے سب کچھ جان لیتی ہے۔۔ اور پھر وہ لائیو شو میں ملک اذہان سکندر حیات کی۔ ے عزتی کرتی ہے۔۔ اور پھر یہیں سے ان دونوں کی دشمنی شروع ہو جاتی ہے۔۔ معارج سفیان دعا خان کو پرپوز کرتا ہے۔۔ اوچدعا مان جاتی ہے۔۔ اور دوسری طرف اذہان سکندر حیات دعا خان سے بدلہ لینے کا سوچ رہا ہوتا ہے اور پھر بالآخر وہ اسے عین نکاح سے چند منٹ پہلے اغواء کر لیتا ہے۔۔ اور اسے پنے فارم ہاؤس میں قید کر لیتا ہے۔۔ معارج سفیان اسے پاگلوں کی طرح ہر جگہ ڈھونڈتا پھر رہا ہوتا ہے۔۔ دعا خان کی ماں صدمے سے مر جاتی ہے۔۔دعا خان اس فارم ہاؤس سے بھاگنے کی ایک دو کوششیں کرتی ہے جو کہ ناکام ہوتی ہیں۔۔ اور اذہان سکندر حیات اسے بھاگنے سے روکنے کے لیے اسکے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈال دیتا ہے۔۔ اور پھر ڈیڑھ مہینے بعد اپنا بدلہ پورا ہونے کے بعد وہ دعا خان کو چھوڑ دیتا ہے۔۔ دعا خان واپس آجاتی ہے معارج سفیان بہت خوش ہوتا ہے اور دوبارہ سے انکی شادی ہوتی ہے اور دعا اذہان سکندر حیات کا جنون بن جاتی ہے وہ یہ شادی رکوانے نکل پڑتا ہے اور پھر راستے میں اسکا خطرناک ایکسیڈینٹ ہو جاتا ہے وہ بڑی طرح سے جھلس جاتا ہے ۔۔

Badly ki aag by Haya Shanzo Complete novel download pdf

یہ تم نے کیا کیا ہے ۔ تم پر بھروسہ کر کے تمہیں ایم این اے بنایا گیا تھا ۔ اور تم نے ہمیں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا

صیام : بابا میں بھی ایسے ہی برباد ہوا تھا

احمد: کیسی باتیں کر رہے ہو تم صیام تمہارا بزنس ڈوبا اس میں پولیٹکس کہاں سے آگئی ۔ اور برباد اب بھی تم ہی ہوئے ہو ۔ آخر ایسا کیا کیا ہے تم نے جو پولیس بھی آگئی ۔

ابھی احمد پاشا یہی پوچھ رہے ہوتے صیام سے جب پولیس اندر آتی ہے ۔ اور کہتی ہے

“صیام پاشا آپ کو کرپشن کے کیس میں ہم گرفتار کرنے آئے ہیں ۔”

جب احمد اور حماد پاشا نے صیام کو حیرانگی سے دیکھا تھا ۔

احمد : پولیس افسر آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے آج تک ہمارے گھر کے کسی فرد نے کرپشن نہیں کی تو آپ کیسے ۔۔۔

پولیس: ان کے خلاف ہمارے پاس تمام ثبوت ہیں

جب صیام بڑبڑاتا “بلیک سنیک ، آخر کون ہو تم جس نے مجھے برباد کر دیا وہ بھی دائم کے لیے”