Skip to content
Home » Social media writers » Hooria Ahmad

Hooria Ahmad

Qalb-e-ulfat novel by Hooria Ahmad

  • by

“دور رہو میری بہن سے! خبردار اگر میری بہن کے پاس آئے تو! بہت ماروں گا تمہیں، گندا ولی!”

ہارون نے حورین کو ولی سے دور کرتے ہوئے کہا۔ ولی کا دل پہلی بار کیا کہ وہ ہارون کو مارے، مگر وہ چاہ کر بھی اس پر عمل نہیں کر سکا۔ دونوں کے درمیان یہ بےوجہ دشمنی تب سے ہی شروع ہو گئی تھی جب سے دونوں پیدا ہوئے تھے۔ ان دونوں میں صرف تین دن کا فرق تھا، ہارون ولی سے تین دن بڑا تھا۔

مزاج کے لحاظ سے، ہارون اپنے ماموں حیدر پر گیا تھا جبکہ ولی اپنی پھوپھو حورم جیسا تھا۔ جتنا ہارون ضدی اور اکھڑ تھا، ولی اتنا ہی پرسکون اور خوش مزاج تھا۔

“وہ میری دوست ہے! میں اس کے ساتھ کھیلوں گا۔ اور اگر تم نے مجھے مارا، تو میں بھی تمہیں ماروں گا اور انکل سے تمہاری شکایت کروں گا! گندا ہارون!”