Betab dil ki tamana hai by Rimsha Hussain Complete novel
“بکواس بند کرو اپنی میرے پاس اِتنا فضول ٹائیم نہیں جو میں تمہاری طرح نین مٹکا کرتا پِھروں۔۔”رائد نے کھاجانے والی نظروں سے اُس کو دیکھا
“آپ کا کتنا قیمتی وقت ہے اِس کا مجھے اندازہ اچھے سے ہوگیا ہے ہونہہ۔۔”آئے بڑے یہ پوچھنے والے کہ کیا باتیں ہوئیں۔۔”زیب نے سرجھٹکا
“تم انتہا کی کوئی بدتمیز اور گھمنڈی لڑکی ہو نجانے کس بات کا غرور ہے تم میں۔۔”اگر میری تمہاری جیسی کوئی بہن ہوتی تو اُس کا گلا میں خود اپنے ہاتھوں سے کاٹتا۔۔”رائد کھاجانے والی نظروں سے اُس کو دیکھا
“آپ کے سوال کا جواب آپ کے سوال میں ہیں۔۔”میں اونلی ایک پیس ہوں میرے بھائیوں کو اللہ نے جو بہن دی ہے وہ ہر آئے گئے کو اللہ نہیں دے سکتا کیونکہ مجھے بس اللہ نے طریقے سے بنایا وہ طریقہ کسی اور پر نہیں کیا۔۔”آپ کے جیسے آپ کو بہت ملے گے لیکن میرے جیسا آپ کو کوئی نہیں ملے گا۔۔”زیب نے جتاتی نظروں سے اُس کو دیکھ کر کہا
“مجھے ایسا لگتا ہے جیسے ایک دن تمہارا قتل میرے ہاتھوں سے ہوگا۔۔”رائد جو اُس کو تپانا چاہ رہا تھا اب خود آگ بگولہ سا ہوگیا “ڈریگن کی طرح منہ سے آگ نکل رہی ہے آپ سے اُففف گرمی۔۔”