Skip to content
Home » Social media writers » Rida Fatima

Rida Fatima

Qalab e sakoon (Season 2 of Ishq e noor) by Rida Fatima Complete novel

  • by

“قلبِ سکون” ایک رومانی اور پیچیدہ کہانی ہے، جس میں انس قریشی اور اروبا سکندر کے کردار مرکزی ہیں۔ انس قریشی، نیویارک سے آیا تھا، اور اس کی کزن اروبا سکندر، جو “عشقِ نور” کے کردار ابرام سکندر کی بیٹی ہے، خدا کے قریب تھی۔ ابتدا میں انس کا دل دور تھا، مگر وہ اروبا کی محبت میں مبتلا ہو گیا۔

کہانی میں انس قریشی کی ہدایت، اروبا سکندر کی محبت اور ہارون ابراہیم کی ادھوری محبت بھی شامل ہیں۔ ہارون ابراہیم، جسے دو بار محبت ہوئی اور دونوں بار ناکام رہا، اس کہانی کا ولن بن گیا۔ وہ پہلے اروبا سے نفرت کرتا تھا، مگر پھر اس کا دل اس کی طرف مائل ہو گیا۔

انس، جو ابتدا میں اروبا کو پسند نہیں کرتا تھا اور بس اسے تنگ کرتا تھا، آخر کار اس کے دل کا سکون بن گیا۔ “قلبِ سکون” میں کئی اور کردار بھی شامل ہیں، مگر کہانی کا اصل محور انس اور اروبا کی محبت ہے۔

“قلبِ سکون” کو ردا نے 3 اکتوبر 2024 کو لکھنا شروع کیا تھا، اور اس کا اختتام کب ہو گا، یہ وہ نہیں جانتیں۔ یہ ناول ہمیشہ ان کا پسندیدہ رہے گا۔ ان کے پاس کہنے کو کچھ اور نہیں، مگر ایک رائٹر کے پاس ہمیشہ تخلیق کردہ خیالات اور کہانیاں ہوتی ہیں۔

Ishq e noor by Rida Fatima Complete novel

  • by

گناہ گاروں سے پوچھا جائے گا کون سی چیز تمہیں دوزخ میں لے گئی اور وہ کہیں گے کہ ہم نماز کے پابند نہیں تھے

زندگی میں کئی بار اللہ ہمیں اپنی طرف راغب کرتا ہے ہمیں ہدایت دینے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہم سمجھ نہیں پاتے۔۔۔

کیونکہ ہدایت صرف انہی کو اتی ہے جو ہدایت چاہتے ہیں۔۔۔

عشق نور میں ایک ایسی لڑکی کا عشق لکھا گیا ہے۔۔۔جو اپنے خدا کو بے انتہا چاہتی تھی۔۔۔

اور ایک غیر مسلم سے محبت کر بیٹھی تھی

لیکن وہ یہ بات نہیں جانتی تھی کہ وہ اس لڑکے کے لیے ہدایت تھی کیونکہ وہ لڑکا ہدایت چاہتا تھا

لیکن وہ انجان تھا وہ خدا سے دور تھا

اسی طرح زندگی میں ہم بھی کئی بار اپنے اللہ سے دور ہو جاتے ہیں ہم زندگی کے کاموں میں اتنا گم ہو جاتے ہیں اور

اللہ اپنے نیک بندوں کو بھیجتا ہے ہمیں تاریکی میں سے روشنی میں لانے کے لیے

جیسے کہ اللہ نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھیجا۔۔۔

ہماری ہدایت کے لیے۔۔۔

اور میں اپ کو بتا دوں یہ کہا نی صرف اسلام پر نہیں بنی یہ کہانی حجاب پر بنی ہے یہ کہانی سچی دوستی پر بنی ہے یہ کہانی پاک محبت پر بنی ہے

یہ کہانی ہدایت پر بنی ہے۔۔۔

یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو ہدایت چاہتا تھا اور اس کو مل گئی ۔۔۔