Skip to content
Home » Social media writers » H.Q Writes

H.Q Writes

Tareeq ul hab by H.Q Writes Complete novel download pdf

  • by

اب میرے یہاں آنے کا مقصد تو آپ سب لوگ جان ہی گئے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ مجھے یہاں سے خالی ہاتھ نہیں لوٹایا جائے گا۔۔۔۔ انہوں نے پر امیدی سے نادر بخت کو دیکھا

جی لیکن۔۔۔

لیکن،،، یہ کہاں سے آ گیا؟؟؟؟ آپ لوگ تو جانتے ہی ہیں ماہر کو آپ کے سامنے ہی بڑا ہوا ہے۔۔

جی۔۔جی۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ماہر کافی ذمہ دار اور شریف لڑکا ہے۔۔۔

یہاں سے کئی میل دور اٹلی میں موجود اپنے فارم ہاؤس کے لاؤنج میں بیٹھے موبائل پر ٹائپنگ کرتے ماہر کو ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کے والد صاحب پاکستان پہنچتے ہی وہاں کیا کر رہے ہیں،، وہ اپنی چیٹنگ میں مصروف تھا

ماہر سے بہتر مائدہ کے لیے کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔

تو پھر میں ہاں سمجھوں؟؟؟ وہ پرجوش سے بولے

اس کی انگلیاں تیزی سے موبائل کے کی بورڈ پر چل رہی تھیں،،، ساتھ ساتھ مسلسل کالز اور میسجز کے نوٹیفکیشنز بھی اسے موصول ہو رہے تھے

ہممم۔۔۔بالکل۔۔۔ نادر بخت نے سر ہاں میں ہلایا

مبارک ہو پھر۔۔۔ سب کے درمیان مبارکباد کا تبادلہ ہوا،،، سیڑھیاں اترتی نور نے سب کو نا سمجھی سے دیکھا

میں ابھی مٹھائی منگواتا ہوں۔۔۔ فیاض صدیقی موبائل پر نمبر ڈائل کرنے لگے،،، سب خوش دکھائی دے رہے تھے وہ وہاں کھڑی سب کو دیکھ رہی تھی

مانو یہاں آؤ۔۔۔ فرحت نے اسے اپنے قریب بلایا

بڑی ماما۔۔۔یہاں کیا ہوا ہے سب خوش نظر آ رہے ہیں؟؟؟ اس نے مرد حضرات کو خوشی سے باتیں کرتے دیکھا جبکہ آسیہ کچن کی طرف بڑھ گئی تھیں

خوشی کی تو بات ہے۔۔۔ماہر اور مائدہ کا رشتہ طے ہو گیا ہے۔۔۔ وہ اس کے ہاتھ تھامتے ہوئے بولیں،، اس نے بے یقینی سے انہیں دیکھا جبکہ لاؤنج میں آتی عبائے میں لپٹی مائدہ نے جب یہ الفاظ سنے تو ساکت سی کھڑی رہ گئی

ماااااااااااہرررررر۔۔۔ وہ شاکڈ سی بولی