Skip to content
Home » Social media writers » Kalsoom Azam

Kalsoom Azam

Talash e zindagi by Kalsoom Azam Complete novel download PDF

  • by

” آپکی دوست منع کرچکی ہیں کولڈ ڈرنکس کے لیے۔ آپکو زحمت ہوئی۔” وہ جو جیانہ کی طرف گلاس بڑھا رہا تھا، مسکرایا۔ جیانہ بھی لمحے بھر کو مسکرائی ۔

” وہ میرے ہاتھ کی ڈرنک کو منع نہیں کرسکتیں ۔ بیسٹ فرینڈ کی لائی گئی چیز کو کون منع کرتا ہے ۔” کہتے ساتھ مسکرایا شرارت سے اور آگے بڑھ گیا ، اس کے مزید دوست اسے بلا رہے تھے۔

” اوہو ۔” وہاں کھڑی عوام نے ہوٹنگ کی۔

” مسلہ ان کولڈ ڈرنکس اور اس ڈرنک میں تھا لڑکیوں۔ وہ اسرائیلی پراڈکٹ ہے ۔ ” جیانہ نے سیاہ گھونٹ گلے کے اندر اتارا۔

” تمہیں بھی لگتا ہے بائکاٹ کا کوئی فائدہ ہے۔ میں نے سوچا باہر کے ملک کی سمجھدار لڑکی ہوگی تم۔ لیکن چچ چچ ۔۔” بریرہ نے تاسف سے گردن نفی میں ہلائی روحی اور چند ایک اور عورتیں ہنس دیں۔

” پڑھی لکھی سمجھ دار لڑکی ہوں اسی لیے ہی تو پتا ہے فائدہ ہے۔ فلسطینی ہمارے بہن بھائی ہیں یہ ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ ہم جس طرح کرسکتے ہیں ان کی جیت میں اپنا حصہ ڈالیں ناکہ انہیں مارنے والوں میں شامل ہوں ۔ ” اس بار قدرے سنجیدگی سے جواب دیا۔ سنہری لٹیں بھی سنجیدہ دیکھائی دیں اور سیاہ آنکھیں بھی ۔