ezreaderschoice

Novels World

Bairi piya novel by Hareem Gul Complete

  • Hareem Gul is a social romantic novel by the writer as she has written many novels.
  • She has written for the first time and her story tells her ability and maturity as well. She has written about the social issues. As this is Complete ,long , novel then further you can read many topics on our website like Cousin Base Novels ,After marriage story, Revenge Base Novels, thus we have provided you many topics but you can search more novel in category bar as well.
  • She has written in Readers Choice the Online Plate form which give chance to Online Writers to show their ability and skills which the Readers will read to raise their confidence hence we are trying our best to introduce you all these writers but their work as well.
  • We give a platform for the new minds who want to write as well as want to show the pawer of their words .
  • Mostly writer shows us the reality and stories which are around us. They have an ability to guide us through their words and stories. Writers stories mostly tell us about the all the relations which we have in our life, thus these relations has their own place but how we can take them and deal with them in our life it matters a lot. This important factor is explained by these mature writers who point out them in their stories.
  • Novels are available  Here as in PDF and Online Read . You can download or read online through the links given below .
  • If you find any issue in download or online reading links then please watch the video in provided links

How to download Novels

  • How to download Novels. Some of readers asked us how to download these novels from this website. Well We are helping you to download your required novels. Kindly follow the steps.
    1. First of all , Click on the link which you want to download from the site , then the novel will be opened
    2. As you can see there are two options Download , Read Online, then click on the Download link ( any option from them) if you want to download.
    3. An add will appear on your screen then wait for 5 Seconds, on your right side you will see skip ad option click on skip ad or in some adds it will ask you to either block or allow then click on Block option
    4. After that you will see another page that is your media fire link from where you can download your novel
    1. Same method is applied for all the ads and for Read online , location of the skip add might be different but process is same but if you feel any difficulty then let us know in the comments.

  • Here is her novel to read and to download. Click on the link below to Read Writers All Novels

Hareem Gul Novels

Some Sneaks From the story

کوپر کلر کا لہنگا پہنے اپنی ماما کی شادی کی جیولری میں کوئی حسین پری لگ رہی تھی .
تطمٰئین نے سر جھکاۓ اقرار میں سر ہلایا..
جی قبول ہے…
آپکو قبول ہے؟؟
جی قبول ہے…
تبھی ایک آواز گونجی ۔۔
“یہ نکاح نہیں ہوسکتا…!”وہاں بیٹھے سب افراد کہ سر اس آواز کی جانب گھومے…. سردار عالم کو بھی عدوان کو دیکھ کر جھٹکا لگا کیونکہ اس دن عدوان کا بار بار ماہی کو گھورنا اور ماہی کا نظریں چُرانا اُنہیں کچھ عجیب لگا تھا…
عدوان کی آواز ماہی نے پہچان لی تھی اور اب وہ دل ہی دل میں ڈرتی سب کچھ صحیح ہونے کی دُعائیں مانگنے لگی…
” کیا بدتمیزی ہے یہ عدوان…؟”
آپ لوگ یہ نکاح نہیں کرواسکتے..!”
عدوان نے سردار عالم کی طرف تمسخر اُڑاتی نگاہوں سے دیکھتے ہوۓ کہا..
سردار عالم اپنی جگہ سے اُٹھتے ہوۓ عدوان تک پہنچے اور غُرا کر کہا ۔
“تم کون ہوتے ہو میری بیٹی کہ نکاح میں بولنے والے؟؟؟”
” میں اسکا شوہر ہوں…!”
کیاااا…
یہ الفاظ ایک قیامت کی طرح وہاں بیٹھے لوگوں کو دہلا گۓ تھے…..
“یہ کیا بکواس کررہے ہو تم لڑکے؟؟؟”
سردار عالم نے دہاڑتے ہوۓ عدوان سے استفسار کیا….
“یہ بکواس نہیں ہے سُسر صاحب میرے پاس تمام ثبوت ہیں…!”
ثبوت کی بات پر ماہی نے اپنا کب کا جُھکا سر اُٹھا کر عدوان کی طرف دیکھا..
پر اس وقت عدوان کی پیٹھ ماہی کی طرف تھی جسے وہ صرف گھور کر رہ گئی….
“ہاۓ ہاۓ ماہی یہ کیا کرڈالا تو نے..؟”.
“اتنی محبت کرنے والے باپ کہ سر میں خاک ڈلوادی…!”عائشہ نے بین کرتے ہوۓ چلانا شروع کردیا تھا(پلین کہ مطابق)…
“چُپ کریں بھابھی آپ ایسے الزام مت لگائیں میری بیٹی پر…مجھے پورا بھروسہ ہے میری ماہی ایسا نہیں کرسکتی…!”کب سے بُت بنی عالیہ نے آگے بڑھتے ہوۓ ماہی کو گلے سے لگاتے ہوۓ کہا….
“یہ مسجد ہے اور اسکا احترام آپ پر لازم ہے… اور آپ سب نکاح پہ نکاح کروا کر خود تو گناہگار ہو رہے ہیں پر مجھے بھی اس سب میں شامل کررہے تھے..! “مولوی صاحب نے بھی اس سب میں اپنا حصہ ڈالا ..
اور اس سب معاملہ کو باہر جا کر نبٹائیں چلیں باہر چلیں…
“دیکھئیے مولوی صاحب میں آپکے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں آپ اس سب کہ لئیے کچھ وقت دے دیں یہ سب یقیناً کوئی غلط فہمی ہے.۔!”
ا”س سب کو اس چار دیواری میں ہی رہنے دیں ..یہ بات باہر جانے پرہماری بہت بدنامی.ہوگی ..!”.
سردار عالم نے باقاعدہ ہاتھ جوڑ ڈالے تھے. .
“چلیں ٹھیک ہے پر جلدی حل کریں اس مسئلہ کو…!”مولوی صاحب وارننگ دیتے باہر نکل گۓ.
اُنکے نکلتے ہی زین اندر داخل ہوا جو گاڑی سے بد نکالنے گیا تھا اور اس سب سے بے خبر تھا…یہ سب کیا ہورہا ہے؟؟؟
آو آو تم بھی دیکھو اپنی بہن کہ کارنامے…
“کیا بول رہی ہیں آپ چچی؟؟؟
“میں نے کیا کہنا ہے یہ دیکھو یہ لڑکا کہہ رہا ہے کہ ماہی اس کی بیوی ہے توبہ توبہ کیسا دور آگیا ہے..؟”.
“بس چُپ کر جاو اب کوئی نہیں بولے گا ۔۔!”سردار بخش جو کب سے بیٹھے سب سُن رہے تھے اپنی لاٹھی تھامتے اُٹھ کھڑے ہوۓ….
“ہاں برخوردار کیا ثبوت ہے تمھارے پاس؟؟؟”
“تمھارے رشتے کو انکار کرنے کا یہ صلہ دو گے تم ہمیں ؟؟”؟ا”یسے سرعام ہماری عزت نیلام کروگے تم؟؟…”
سردار بخش نے بھرے مجمعے کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا…
جہاں ہر شخص ایسے خاموش بیٹھا تھا جیسے کسی ڈرامہ کا سین چل رہا ہو….
“میں کون ہوتا ہوں آپکو بدنام کرنے والا پہلے بھی رشتہ ماہی کی رضامندی سے بھیجا تھا..،”
جب آپ سب نہیں مانے تب ہی ہم نے اتنا بڑا قدم اُٹھایا عدوان نے سارا ملبہ ماہی پر ڈال دیا …
“تم جھوٹ بول رہے ہو الزام لگا رہے ہو مجھ پر…”
ماہی ایک دم سے چیختی ہوئج اُٹھ کھڑی ہوئ تھی کیوں رسوا کررہے ہو تم مجھے ماہی نے عین عدوان کہ سامنے کھڑے ہوتے چیخ کر اپنا یقین دلانا چاہا…
ماہی تمھیں کسی سے ڈرنے یا کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے یہ سب تمھارے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتے نہیں تو میں پولیس بُلا لونگا عدوان نے ماہی کو تسلی دیتے ہوۓ کہا..
“اور یہ لیجئیے ہمارا نکاح نامہ عدوان نے اپنی کوٹ کی جیب سے کاغذ نکال کر سردار عالم کی طرف بڑھایا جسے فورًا سے زین نے جھپٹ لیا…”
زین کو اُس کاغذ کو گھورتا دیکھ شزرا نے اپنی ماں کو ٹہوکا دیا…
جس پر وہ ایک بار پھر سے شروع ہوئیں…
ہاۓ اس لڑکی نے ہمیں کہیں کا نا چھوڑا نکاح ہی کرلیا..
تم تو چُپ کرو عائشہ…
ہیں اب بھی میں چُپ کروں مہوش دیکھ نہیں رہی تمھاری ہونے والی بہو نکاح یافتہ نکلی ہے اپنے بیٹے کی طرف دیکھو بیچارے کو کتنا گہرا صدمہ پُہنچا ہے…عائشہ نے اُنکی توجہ خاموش بیٹھے بُراق کی طرف کروائ..
زین کو ماہی کہ دستخط دیکھتے یوۓ جھٹکا لگا تھا تبھی زین کہ پیچھے کھڑے مہد نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا ضروری سمجھے اور زین کہ ہاتھ سے نکاح نامہ لیتے واپس عدوان کی طرف بڑھایا…
اپنی بہن کہ سائن دیکھ تو لئیے ہیں اور کیسی تسلی چاہیے تمھیں ..
اور ویسے بھی یہ صحیح کہہ رہا ہے میں نے خود دن دہاڑے ماہی کو اسکی بانہوں میں جھولتے دیکھا ہے..کیوں صحیح کہہ رہا ہوں نا ماہی؟؟؟
مہد کہ پوچھنے پر ماہی کی آنکھوں کہ سامنے اُس دن کا منظر گھوم گیا تھا جسے یاد کرنے پر اُسکی نظریں جُھک گئ تھیں…اور ماہی کا نظریں چُرانا زین کو لہو لوہان کرگیا تھا…
پر سب کو اپنی طرف مشکوک نظروں سے دیکھتا پا کر ماہی شزرا کی طرف بڑھی تھی..
شزرا پلیز تم سب کو بتاو کہ ایسا کچھ نہیں ہے ..
میں نے کوئ نکاح نہیں کیا پلیز شزرا تم ہی بتاو کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے…ماہی نے آس بھری نظروں سے شزرا کو دیکھتے ہوۓ اُسکی منت کی تھی..
اب وہاں بیٹھے ہر شخص کی نظریں شزرا پر تھیں…
کیا تم واقعی چاہتی ہو کہ میں جو بھی جانتی ہوں وہ سب کو بتا دوں؟؟؟
ہاں میں بالکل چاہتی ہوں کہ تم جو بھی جانتی ہو سب کو بتا دو.
ماہی کہ کہنے پر شزرا نے ایک نظر وہاں بیٹھے ہر فرد پر ڈالی اور پھر عالم صاحب کہ قریب آتے گویا ہوئ…
عدوان بھائ بالکل سچ بول رہے ہیں…
شزرا کی بات پر ماہی نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے شزرا کو دیکھا…

If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.

Download Link

Bairi piya novel by Hareem Gul Complete PDF

Bairi piya novel by Hareem Gul Complete PDF

Read Online

Bairi piya novel by Hareem Gul Complete PDF

Click on the Links  to continue reading

If you have problem in download please click this Below link 


How to download novels and books in pdf ?