ezreaderschoice

Novels World

Halat e qom article by Naeem Sawan

Halat e qom article by Naeem Sawan


حالت قوم

نعیم ساون

آج ہماری جو حالت ہے اس کے زیادہ تر ذمہ دار ہم خود ہیں شاید ہم میں کبھی بھی بدلاو نہیں آسکتا ہم جہاں کھڑے تھے آج بھی وہی کھڑے ہیں ایک قوم کا درد کیا ہے یہ کوئی حکمران نہیں جانتا کوئی وزیر نہیں جانتا یہ قوم خود جانتی ہیں اچھی قومیں اچھے حکمرانوں سے بنا کرتی تھیں شاید یہ باتیں اب کتابوں میں ہی اچھی لگتی ہیں وہی قومیں جیت کا مزہ چکھتی ہیں جو ثابت قدم رہیں ہماری قوم کی حالت آج یہ ہے کہ ایک انسان چاہتا ہے کہ میں دوسرے انسان سے برتری لے جاوں خواہ کسی کو ذلیل و رسوا کر کے ہی کیوں ناں  یہاں اگر بات ہماری ایمانداری کی جائے تو ہر انسان اپنے کاروبار میں چیزوں میں ملاوٹ کر کے ہی بیچتا ہے بغیر یہ سوچے کہ جس بھائی نے اشیا خریدنی ہے اسے کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا بات کی جائے اگر ہمارے جذبہ و جنون کی وقتی جذبہ تو ہم میں کوٹ کوٹ کے بھرا ہے جب بھی کشمیر ڈے آئے تو ہم کشمیریوں کے ساتھ محض کھڑے ہیں فلسطین کا معاملہ ہو تو ہم محض کھڑے ہیں اپنے ملک پہ بات آئے تو ہم محض کھڑے ہیں صرف چند گھنٹے ایک دو دن ہم میں اسی وقت اتنا جذبہ کیوں آتا ہے جبکہ سرعام کسی پہ ظلم ہو رہا ہو تو ہم پاس کھڑے تماشا دیکھتے رہتے ہیں یا اسے انجوائے کرتے ہیں ہم دوسروں کو تو برا بھلا کہتے ہیں لیکن کبھی خود کے گریباں میں جھانکا ہے کہ ہم کیا ہیں ملاوٹ فروش،بےایمان،منافع خور جب بھی رمضان آتا ہے ہم اشیا کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اسکے علاوہ آج جب دنیا کرونا کی لپیٹ میں تھی تو ہم نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا ہینڈ سینیٹائزر ماسک وغیرہ مہنگے کر دئیے کیوں کیونکہ ہم دوسروں کے لئے صرف دیکھاوے کا درد رکھتے ہیں ہاں اگر غیر ملکی قوم کی مثالیں دینے پہ آئیں تو ہم بڑی وضاحت میں جائیں گے لیکن افسوس خود پہ کبھی اتنا سوچا خود کو اتنا پرکھا کہ ہم کیا ہیں آج ہماری قوم کہاں کھڑی ہے دیکھاوا اتنا ہے کہ ہم لاکھوں اڑا دیتے ہیں  لیکن بےضمیر ہم اتنے ہیں کہ کسی غریب کو کھانا تک نہیں کھلا سکتے وہ قوم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی جو تفرقوں میں بٹ جائے  کسی نے سچ ہی کہا خدا اس قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جسے خود خیال نہ ہو اپنی حالت بدلنے کا میں دعا کرتا ہوں اللہ تعالی ہم سب کو سیدھی راہ دیکھائے اور ایسے مضبوط قوم بنائے جسے کوئی شکست نہ دے سکے۔

*************