Skip to content
Home » Digest Writer » Tahir Javaid mughal

Tahir Javaid mughal

Zehreela Taryaq by Tahir Javaid mughal Complete Novel

اگرچہ جاسوسی و سسپنس ڈائجسٹ کے سلسلے وار ناولز بہت دلچسپ اور سنسنی خیز انداز میں شامل ہوتے ہیں مگر اسی طرح جاسوسی و سسپنس ڈائجسٹ کے طویل مکمل ناول لز بھی کسی سے کم نہیں اور ان ڈائجسٹوں کے ابتدائی صفحات کے ساتھ سرورق کی کہانیاں ہمیشہ خاص الخاص ہوتی ہیں تو اس بار خلاف معمول سینئر ترین مصنف طاہر جاوید مغل کا دو اقساط پر مشتمل طویل ناول پیش کیا جا رہا ہے جو “عمران جونیئر” سیریز مصنف نے 2023 میں شروع کی تھیں اور اب 2024 میں بھی اکثر پسندیدگی کی بناء پر یہ سیریز شامل ہو رہی ہیں جو مکمل ناول کے انداز میں ہی ہوتی ہیں اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ ناول پڑھ کر عمران جونیئر یادگار رہے گا جو اپنے والد عمران سینئر کی طرح کیسا ہے یہ یہ تو کہانی پڑھ کر ہی معلوم ہوگا تو پڑھ کر آپ کمنٹس میں تفصیلی راۓ ضرور دیجئے اور بتائیں کہ یہ منفرد انداز میں شامل ناول کیسا رہا اور کیا مزید اس سے آگے کی سیریز بھی مکمل ناول والے انداز میں پوسٹ کی جائیں یا نہیں؟
ناول کے آخری دو صفحات کمنٹس میں پوسٹ ہیں کیونکہ ایک پوسٹ میں 80 سے زیادہ صفحات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے۔وہیں اس بار الگ سے سرورق بنانے کے بجاۓ جاسوسی کا ہی سرورق شامل کیا ہے جو اپنے دلچسپ اسکیچ کی وجہ سے کافی دلچسپ ہے۔کسی بڑے واقعے کے پہلے دن کی خوشی ہو یا افسردگی،اس قدر لا محدود ہوتی ہے کہ اس کے اثرات دور تک پیچھا کرتے ہیں… ان دونوں کی زندگی کا بھی وہ واقعہ حد سے سوا تھا… اس واقعے سے جنم لینے والی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونا آسان نہیں تھا … قدم قدم پر پائوں ڈگمگاتے اور خارِراہ دامن کو مضبوطی سے تھام لیتے … چاروں جانیں کسی طرف کوئی جائے پناہ نہ تھی … جھوٹ و فریب نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں … سچ تک پہنچنے کے لیے کڑے مراحل درپیش تھے … اس کڑے اور بے سائباں وقت میں صرف سچائی ہی زادِراہ تھی۔کوچہ جاناں میں بے خطر آوارہ گردی کے خواہش مند مجنوں کی عشوہ طرازی کا احوال زہریلا تریاق میں پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔
زہریلا تریاق از طاہر جاوید مغل
جاسوسی ڈائجسٹ