Skip to content
Home » Social media writers » Ayesha Falak Sher

Ayesha Falak Sher

Takht by Ayesha Falak Sher Complete pdf

  • by

“تخت کے خواہشمند تختہ دار تک پہنچا دیے جاتے ہیں”۔

“یہ کہانی ہے ایک بے خوف شہزادی کی، جس کی آنکھوں میں شاہی وقار اور ذہن میں تلوار کی تیزی تھی۔ یہ داستان ہے ایک کھوئے ہوئے وارث کی، جسے قسمت نے چرواہے کی پوشاک پہنا دی مگر رگوں میں دوڑتا شاہی خون اسے اپنا حق یاد دلاتا رہا۔ ستلج کی بے رحم موجیں جسے بہا لے گئیں، ریت کی بے انتہا وسعتوں نے جسے چھپا لیا، وہی وارث اب دراڑوں سے نکل کر واپس آ چکا ہے۔

بادشاہی محلات کی سازشیں، ریت کے ذروں میں دفن راز، اور تخت پر براجمان ایک غاصب— سب اس طوفان کے منتظر ہیں جو ایک چرواہے کے روپ میں پل بڑھ کر انتقام کی آگ بن چکا ہے۔ یہ کہانی صرف تخت کے حصول کی نہیں، اس حق کی بھی ہے جسے چھینا گیا تھا، اس جنگ کی بھی ہے جو تقدیر اور طاقت کے بیچ لڑی جائے گی۔ ستلج گواہ ہے، ریت خاموش ہے، مگر وہ جو کھو گیا تھا، وہ اب لوٹ آیا ہے!”

************

Mere angan mein utra chand by Ayesha Falak Sher Complete novel

  • by

” کیا ہو گیا آہان تُمہارے مُنہ پر بارہ کیوں بج رہے ہیں”۔

میرے پُوچھنے پر آہان مُجھے اِگنور کرتا ہوا بیڈ پر جا کر بیٹھ گیا تو زوہان نے ہنستے ہوۓ بتانا شُروع کیا۔

“ہک ہا اب یہ بیچارہ کیا بتاۓ گا کے تُمہارے جانے کے بعد اس کا رزلٹ چاچو نے دیکھ لیا تھا اور پھر اِس کے ساتھ وہ ہوا۔۔۔وہ ہوا جو ہم نے ابھینندن کیساتھ بھی نہ کیا تھا”۔

یہ بتاتے ہوۓ زوہان کے چہرے پر ہنسی تھی جسے وہ بڑی مُشکل سے کنٹرول کر رہا تھا۔

اب میری سمجھ میں آیا تھا کے آہان کو چاچو سے مار پڑی تھی جسے زوہان انجواۓ کر رہا تھا۔

“اور ہنسو کُھل کر ہنسو نہ بے شرم اِنسان یہ لڑکیوں کی طرح پھنس پھنس کر کیوں ہنس رہے ہو”۔

زوہان کو ہنستے دیکھ کر آہان نے غُصے سے کہا تھا جس پر زوہان کی ہنسی چھوٹ گئ تھی جبکے ہم سب بھی دبا دبا سا ہنس دے تھے۔

پھر زوہان گلا کھنگارتا ہوا آگے ہوا اور بولنا شُروع کیا۔

“بھائیوں اور اُن کی بہنوں اس سیچیوشن کو دیکھتے ہوۓ میرے دماغ میں ایک شعر آرہا ہے جسے میں آپ کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا”۔

“اِرشاد اِرشاد” ہادیہ اور ارمان نے ایک ساتھ اُونچی آواز میں کہا جبکہ آہان نے آہان نے ناک پُھلا کر اور آنکھیں چھوٹی کرکے زوہان کو دیکھا تھا گویا تنبہیہ کیا تھا کے باز آجاؤ مگر زوہان نے اُسے نظرانداز کرتے ہوۓ بولنا شُروع کیا۔

*تُند باد مُخالف سے نہ گھبرا اۓ عُقاب

یہ تو چلتی ہے تُجھے اُونچا اُڑانے کے لیے*