Skip to content
Home » Aseer e ishqam by Arooshy Khan Download pdf

Aseer e ishqam by Arooshy Khan Download pdf

  • by

Aseer e ishqam by Arooshy Khan Download pdf — From Rivalry to Love in a Dangerous Twist”

Urdu Novel, Forced Marriage Story, Romantic Suspense Urdu, Cousins Story, Nikah Story, Emotional Urdu Novel, Ez Reader’s Choice Novels

Aseer e ishqam by Arooshy Khan Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

New Episode

Download link Online Reading

Summary About


مجبوری کا نکاح — نفرت سے محبت تک کا خطرناک سفر

Post:
کبھی کبھی تقدیر ایسے کھیل کھیلتی ہے…
جہاں ایک لمحے کا فیصلہ پوری زندگی بدل دیتا ہے۔

یہ کہانی ایک جدید ماحول سے شروع ہوتی ہے جہاں اورحان شاہ اپنی وجاہت، خود اعتمادی اور بے نیازی کے باعث سب کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس کا کزن نوفل شاہ اور دوستوں کے ساتھ اس کی شرارتیں کہانی میں ہلکے پھلکے مزاح کا رنگ بھرتی ہیں۔

دوسری طرف زرتاشہ لاشاری ہے—ایک مضبوط اور تیز مزاج لڑکی، جس کا اورحان کے ساتھ تعلق بالکل “ٹام اینڈ جیری” جیسا ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے الجھتے بھی ہیں اور ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں پاتے۔

کہانی اس وقت سنجیدہ رخ اختیار کرتی ہے جب دوستوں کا گروپ ایک لانگ ڈرائیو پر نکلتا ہے، اور راستے میں ایک خطرناک صورتحال جنم لیتی ہے۔ ایک سنسان مقام پر ایک مسلح گینگ انہیں گھیر لیتا ہے، اور زرتاشہ کی عزت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

اسی لمحے، اورحان ایک جراتمند فیصلہ کرتا ہے—
“یہ میری بیوی ہے!”

لیکن یہ جھوٹ انہیں ایک اور آزمائش میں ڈال دیتا ہے، جب سردار ان سے اسی وقت نکاح کا ثبوت مانگتا ہے۔ یوں، زندگی اور موت کے بیچ، اورحان اور زرتاشہ کا نکاح ہو جاتا ہے۔

یہ نکاح محبت کا آغاز ہوگا یا نفرت کی ایک نئی جنگ؟
یہی اس کہانی کا سب سے بڑا سسپنس ہے۔


مرکزی کردار:

دوستوں کا گروپ: حمزہ، صائم، منیبہ—جو کہانی کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔

اورحان شاہ: پرکشش، نڈر اور ذہین نوجوان، جو مشکل وقت میں جراتمند فیصلے لیتا ہے۔

زرتاشہ لاشاری: ضدی، خوددار اور مضبوط لڑکی، جو کسی کے آگے جھکنا نہیں جانتی۔

نوفل شاہ: اورحان کا کزن اور بہترین دوست، جو کہانی میں مزاح کا عنصر لاتا ہے۔

زوہیب لاشاری: زرتاشہ کے والد، جو اپنی بیٹی کے معاملے میں سخت رویہ رکھتے ہیں۔

About The Writer — Arooshy Khan

اسلام علیکم!
میرا نام اروشے خان ہے۔ میرا تعلق خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ہے۔ لکھنا میرے لیے صرف ایک شوق نہیں بلکہ جذبات کے اظہار کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔

یہ میری پہلی تحریر نہیں، مگر PDF فارم میں یہ میری پہلی باقاعدہ پبلش ہونے والی کہانی ہے۔ میں ایک یوٹیوب رائٹر بھی ہوں اور اپنے کرداروں اور کہانیوں کو دنیا کے سامنے لانا میرا خواب ہے۔

میرے لیے لکھنا ایک ایسا سفر ہے جس کے ذریعے میں اپنے خیالات، احساسات اور تخیل کو حقیقت کا رنگ دیتی ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میری ہر کہانی قاری کے دل کو چھوئے اور اسے کچھ نیا محسوس کروائے۔

پیغام:
میرا مقصد صرف کہانیاں لکھنا نہیں، بلکہ اپنے قارئین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنانا ہے۔ ❤️

Short Sneak Peak Of Story


اب اگر تم نے شور مچایا تو میں تمہارا سر پھاڑ دوں گا جاہل انسان! لاشاری مینشن کے سامنے گاڑی روکتے وہ بنا رکے ہارن پہ ہارن دیتا زوہیب لاشاری کو باہر نکلنے پہ مجبور کر گیا۔۔۔۔

 تو میں کون سا سر سے شور کر رہا ہوں انکل؟؟ سر پھاڑنے سے کچھ نہیں ہو گا۔۔۔۔! پھاڑنا ہے تو ہاتھوں کو پھاڑیں! ڈھٹائی سے کندھے آچکا کر جواب دیتا وہ زوہیب لاشاری کو بے حد برا لگا تھا!

 تمہاری یہ زبان مجھے بلکل بھی پسند نہیں میرے ساتھ نے لڑایا کرو! وہ ناگواری سے بولتے اسے اس کی اوور بولنے والی زبان کا طعنہ دے گئے!

اللہ معاف کرے انکل! خدا نخواستہ میں کون سا ہجرا ہوں جو آپ کے ساتھ زبان لڑاوں گا۔۔۔! میں کنوارہ اور اکیلا لڑکا ہوں گر تو میرے کنوارے اور اکیلے پن کا فائدہ مت اٹھائیں! اپنی بیٹی کو بلائیں ورنہ مجھے لگ رہا آپ میری عزت پہ گھات لگانے والے ہیں! بے حد ڈرامائی انداز میں بولتا وہ زوہیب لاشاری کی آنکھیں حیرت سے وا کروا گیا۔۔۔

اللہ کی پناہ ناہنجار! کیسی نا زیبا گفتگو کر رہے ہو؟؟ وہ کانوں کو ہاتھ لگاتے بے حد غصے سے بولے جس پہ اورحان شاہ نے انہیں معصومیت سے دیکھا تھا۔۔۔

 آپ نا زیبا نیتیں پال لیں تو کوئی مسئلہ نہیں میں جا زیبا گفتگو کروں تو مسئلہ ہے؟ کیا آپ نہیں جانتے اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے؟؟ ان کو اپنے لفظوں کے جال میں پھنسانا وہ ساتھ ساتھ زرتاشہ لاشاری کو میسجز کرنے میں مصروف تھا جو اس کو بلکل بھی رسپانس نہیں دے رہی تھی!

 اتنے عبد الباری بننے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں! تمہاری نیتوں اور کرتوتوں سے اچھے سے واقف ہوں! اب بتاؤ کیا کر رہے ہو یہاں اتنی صبح صبح ؟؟ اس کو اچھی طرح ذلیل کرنے کے بعد انہوں نے اس کے آنے کا مقصد پوچھا تھا جس پہ اورحان شاہ نے اپنے دانت کچکچائے!

 ظاہر ہے آپ کی اس حسین شکل کی خاطر تو میں آ نہیں سکتا اور آپ کی صاحب زادی بھی اس لائق نہیں ہے کہ میں ان کے حسین مکھڑے کے دیدار کے لیے آپ کے گھر کے باہر پہرہ دوں! مگر ہاں انہوں نے مفت کا ڈرائیور ضرور رکھا ہوا ہے مجھے! بس اسی لیے یہاں موجود ہوں! اپنی بے عزتی کا بدلہ انہی کے لفظوں میں لیتا وہ زوہیب لاشاری کا دل اندر تک جلا گیا۔۔۔۔

 پتا نہیں کیا ہو گیا ہے میری بیٹی کی چوائس کو ڈرائیور رکھا بھی تو تم جیسا! وہ بھی ز زرتاشہ لاشاری کے باپ تھے! مجال ہے جو دو انچ زبان کم رکھ لیتے؟؟؟

 واٹ دا! آپ نے مجھے ڈرائیور سمجھا ہوا ہے؟؟؟؟ اگر مروت کے مارے اسے لے جاتا ہوں اپنے ساتھ تو میرے ساتھ زیادہ پرسنل نہ ہوں! یہیں چھوڑ جاؤں گا میں اسے! ایک تو زرتاشہ نے اس کا موڈ آف کر رکھا تھا اس پہ تضاد زوہیب لاشاری نے صبح صبح اس کی اوقات دیکھا دی تھی!

 تو چھوڑ جاؤ! ویسے بھی خدمتِ خلق کا شوق تمہیں کی چڑھا ہے! میری بیٹی کسی کے بھی ساتھ آ سکتی ہے! زوہیب لاشاری نے اس کی عزت کو دو کوڑی کا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی جب ان کی بات پہ اورحان نے انہیں سنجیدہ نظروں سے دیکھا۔۔۔

انکل عورتوں کی بھی اتنی زبان نہیں ہو گی جتنی آپ کی ہے! اس سے اچھا جواب کم از کم اورحان کو نہیں ملا تھا!

تمہارا چہرہ بھی مجھے مردوں سے ملتا جلتا نہیں لگتا۔۔۔ آر یو رئیلی مین اور ناٹ؟ ( کیا تم واقعی مرد ہو یا نہیں ) اب جب ان کی زبان کی تعریف کر ہی دی تھی تو وہ کیونکر پیچھے رہتے؟؟ ان کی بات پہ اورحان شاہ بری طرح بلبلایا تھا۔۔۔

 جو خود عورتوں جیسا ہو پھر اسے باقی سب بھی عورت ہی لگتے ہیں انکل پلیز اپنی بیٹی کو بلوا دیں! اسے نہیں لگتا تھا کہ آج سے پہلے کبھی وہ ان کے ہاتھوں بھی اتنا ذلیل ہوا ہو گا۔۔۔ اس کی اور زہیب لاشاری کی ہمیشہ سے ہی نہیں بنتی تھی جب کہ زرتاشہ ساتھ بھی وہ کافی کم وقت میں ہی سکون کے ساتھ پایا جاتا تھا ورنہ ہر وقت میں ان کی کتوں جیسی لڑایاں عروج پہ ہوتیں تھیں!

 وہ نہیں جائے گی تم جاؤ! ایٹیٹیوڈ سے جواب دیتے وہ دوبارہ سے اندر کی جانب بڑھ گئے جب کہ اورحان ان کا ایٹیوڈ دیکھ کر رہ گیا۔۔۔

****************

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
  2. Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
  3. Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *