Ehsas e mohabbat by Aiman Razzaq Download pdf A Story of Love, Emotions & Family Bonds”
Urdu Novel, Romantic Urdu Novel, Cousins Love Story, Ehsaas e Mohabbat, Family Romance Urdu, Emotional Urdu Story, Ez Reader’s Choice Novels
Ehsas e mohabbat by Aiman Razzaq Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode
Summary About
احساسِ محبت — خاموش جذبات اور رشتوں کی خوبصورت کہانی
Post:
کچھ محبتیں لفظوں کی محتاج نہیں ہوتیں…
وہ خاموشی میں پروان چڑھتی ہیں اور احساس میں زندہ رہتی ہیں۔
“احساسِ محبت” ایمن رزاق کی ایک دلکش اور جذباتی کہانی ہے جو انسانی رشتوں کی نزاکت اور محبت کی پیچیدگی کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔
یہ کہانی دو کزن جوڑوں—سالار و ماہ روح اور عالیان و ایمان—کے گرد گھومتی ہے، جن کے رشتے بچپن میں ہی طے کر دیے گئے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ رشتے صرف ایک بندھن نہیں رہتے بلکہ احساسات، قربت اور آزمائش کا سفر بن جاتے ہیں۔
سالار ایک سنجیدہ اور سخت مزاج نوجوان ہے، جو اپنی منگیتر ماہ روح کے لیے بے حد حفاظتی جذبات رکھتا ہے، مگر اپنی محبت کا اظہار کم کرتا ہے۔ دوسری طرف ماہ روح ایک شرارتی، ضدی اور زندہ دل لڑکی ہے، جو سالار کی پابندیوں سے تنگ تو آتی ہے، مگر دل ہی دل میں اس پر بھروسہ بھی کرتی ہے۔
اسی کے ساتھ عالیان اور ایمان کی کہانی ایک خوبصورت اور متوازن محبت کی مثال پیش کرتی ہے، جہاں سمجھداری، خلوص اور قربت رشتے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
یہ ناول ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ محبت ہمیشہ لفظوں میں نہیں ہوتی…
کبھی سختی کے پیچھے چھپی ہوتی ہے، اور کبھی خاموشی میں محسوس کی جاتی ہے۔
مرکزی کردار:
سکینہ صاحبہ: خاندان کی بزرگ، جن کا فیصلہ سب پر حاوی ہوتا ہے۔
سالار طارق شاہ: سنجیدہ اور سخت مزاج، مگر اندر سے بے حد محبت کرنے والا نوجوان۔
ماہ روح عاصم: شرارتی، ضدی اور زندہ دل لڑکی، جو سالار کے قریب ہوتے ہوئے بھی اس سے الجھتی رہتی ہے۔
عالیان عاصم: محبت کرنے والا شوہر، جو اپنی بیوی ایمان کے لیے ہر حد تک جاتا ہے۔
ایمان طارق: صابر، سمجھدار اور محبت بانٹنے والی لڑکی، جو رشتوں کو جوڑ کر رکھتی ہے۔
ساحل طارق: محبت میں گرفتار نوجوان، جو اپنی منزل کے لیے بے چین ہے۔
زاران عاصم: شرارتی بھائی، جو ماہ روح کا ہمراز ہے۔
Short Sneak Peak Of Story
“تمہاری ہمت کیسے ہوئی دوپٹے کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کی؟”
اس کی دھاڑ نے شاہ ولا کے در و دیوار ہلا دیے۔
شور سن کر سب لوگ ناشتہ چھوڑ کر لاؤنج کی طرف دوڑے۔ سب کی نظریں حیرت میں جمی تھیں، اور ماہ روح آنسوؤں سے بھری آنکھوں کے ساتھ کانپتی ہوئی بولی،
“آپ غلط سمجھ رہے ہیں، سالار…”
“میرے ماتھے پر بے وقوف لکھا ہے کیا؟”
سالار نے شیشے کا ساز اٹھا کر دیوار پر دے مارا
نور، جو یہ منظر دیکھ رہی تھی، ماہ روح کی حالت پر اندر ہی اندر مسکرا اٹھی۔
“سالار، ہوا کیا ہے بیٹا؟” علینہ بیگم نے آگے بڑھ کر اُسے سنبھالنے کی کوشش کی۔
مگر وہ چپ رہا، صرف ساحل کی طرف مڑا اور بھڑکتے لہجے میں بولا،
“آج کے بعد تم میری بیوی سے سو فٹ کی دوری پر رہو گے، ساحل شاہ!”
یہ کہہ کر وہ سیڑھیوں کی طرف بڑھ گیا۔
سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہی پلٹا،
“اور تم، ماہ روح سالار شاہ… کمرے میں آؤ۔ ابھی۔”
آواز میں وہی برف جیسی سختی تھی، جس نے سب کے دلوں میں لرزہ طاری کر دیا۔
طارق صاحب نے پریشانی سے ساحل کی طرف دیکھا،
“بیٹا، ہوا کیا ہے؟”
“بابا، کچھ نہیں… ہم بس بات کر رہے تھے کہ بھائی آ گئے۔ وہ پہلے ہی غصے میں تھے۔”
ساحل نے آہستہ سے جواب دیا اور وہاں سے چلا گیا۔
ماہ روح نے آنسو پونچھتے ہوئے مضبوط لہجے میں کہا،
“بابا، مجھے نہیں رہنا ان کے ساتھ… مجھے طلاق چاہیے۔”
اس کے لفظوں نے فضا میں بجلی دوڑا دی۔ سب کے چہرے جم گئے۔
اچانک لاؤنج میں چٹاخ کی تیز آواز گونجی —
ماہ روح نے بے یقینی سے مریم بیگم کی طرف دیکھا، ہاتھ اپنے رخسار پر رکھے۔
“ابھی اتنی بڑی نہیں ہوئی کہ اپنے فیصلے خود کرنے لگو!” مریم بیگم کا لہجہ زہر آلود تھا۔
“مما، کیا کر رہی ہیں آپ؟”
عالیان آگے بڑھا اور ماہ روح کو سینے سے لگا لیا۔ باقی سب خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے۔
“فوراً کمرے میں جاؤ،” مریم بیگم نے سرد لہجے میں کہا۔
سالار جب کمرے میں داخل ہوا تو لمحہ بھر کو رُک گیا۔
کمرہ پھولوں کی خوشبو سے مہک رہا تھا، جگہ جگہ گلاب کی پتیاں بکھری تھیں، مگر ٹوٹے کانچ کے ذرے اس منظر کو ادھورا بنا رہے تھے۔ وہ نیچے گیا تھا کہ کسی ملازمک سے بول کر کمرہ صاف کروا سکے لیکن ماہ روح کے الفاظ سنتے ہی اس کی آنکھوں میں خون اترا تھا—
وہ تیزی سے سیڑھیاں اترا، آتے ہی ماہ روح کی کلائی جکڑ لی۔
“سالار! چھوڑو اُسے!” عالیان نے بیچ میں آ کر اس کا ہاتھ پکڑا۔
“میں تمہارے اور تمہاری بیوی کے بیچ کبھی نہیں آیا، تو تم بھی مجھ سے اور میری بیوی سے دور رہو!”
سالار نے سپاٹ لہجے میں کہا اور ماہ روح کی کلائی پکڑ کر لمبے لمبے قدموں سے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
