Koh-e-Sina by Nagina Abdul Qadeer Download pdf
Koh-e-Sina by Nagina Abdul Qadeer Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
Summary About
📖 ناول: کوہِ سیناء — صبر، یقین اور معجزوں کی داستان
تعارف
ناول “کوہِ سیناء” مصنفہ نگینہ عبدالقدیر کی ایک نہایت روحانی، جذباتی اور سبق آموز تخلیق ہے جو آزمائش، صبر، انتظار اور اللہ پر کامل یقین کے فلسفے کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔ یہ کہانی اُن لوگوں کے نام ہے جو زندگی کی سختیوں کے باوجود توکلِ الٰہی کا دامن نہیں چھوڑتے۔
یہ صرف محبت کی کہانی نہیں بلکہ انسان اور اس کے رب کے درمیان مضبوط تعلق کی داستان ہے، جہاں دعا، صبر اور ایمان آخرکار معجزہ بن جاتے ہیں۔
کہانی کا خلاصہ
“کوہِ سیناء” ایک ایسے رشتے کی کہانی ہے جو مجبوری میں قائم ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ روحانی محبت میں ڈھل جاتا ہے۔
مرکزی کردار زیان سکندر ایک کامیاب سرجن ہے جو اپنی پہلی بیوی کی بے وفائی اور المناک انجام کے بعد جذباتی طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ وہ محبت اور رشتوں پر یقین کھو بیٹھتا ہے اور اپنی زندگی صرف اپنی ننھی بیٹی امل تک محدود کر لیتا ہے۔
دوسری طرف نگین اقبال صبر، حیا اور توکل کی تصویر ہے۔ حالات اسے زیان کی زندگی میں لے آتے ہیں، مگر وہ زبردستی محبت حاصل کرنے کے بجائے دعا، اخلاق اور خلوص کے ذریعے اس ٹوٹے ہوئے گھر کو جوڑنے کی کوشش کرتی ہے۔
کہانی یہ پیغام دیتی ہے کہ جب انسان دنیا سے مایوس ہو جائے تو اللہ پر یقین ہی وہ راستہ بنتا ہے جو بند دروازوں کو کھول دیتا ہے۔
ناول کا مرکزی پیغام
✨ صبر کبھی ضائع نہیں جاتا
✨ اللہ پر یقین اندھیروں میں روشنی بن جاتا ہے
✨ مخلص رشتے زندگی کی سب سے بڑی طاقت ہیں
✨ عشقِ حقیقی انسان کی تقدیر بدل سکتا ہے
کرداروں کا تعارف
زیان سکندر:
ایک کامیاب مگر جذباتی طور پر زخمی سرجن، جو ماضی کے دھوکے کے باعث محبت سے دور ہو چکا ہے مگر اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتا ہے۔
نگین اقبال:
صابر، سمجھدار اور بااخلاق لڑکی جو توکل اور دعا کے ذریعے ایک ٹوٹے ہوئے رشتے کو زندگی عطا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
امل:
معصوم بچی جو کہانی میں محبت اور تعلق کو جوڑنے والی سب سے مضبوط کڑی بنتی ہے۔
کرن:
زیان کی پہلی بیوی، جس کی خود غرضی اور بے وفائی نے زیان کی شخصیت کو بدل دیا۔
بابا جان اور فریحہ بیگم:
محبت کرنے والے والدین جو اپنے بیٹے کی زندگی میں دوبارہ خوشیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔
سارہ سکندر:
زیان کی خوش مزاج بہن جو نگین کی بہترین دوست بن جاتی ہے۔
Short Sneak Peak Of Story
’’عیناہ بھابی کیا نگین کے صبر کی بھی کوئی حد ہے؟‘‘ اس کے سوال پر ازلان چونکا۔
’’زیان بھائی کیا آپ کے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ آپ نگین کے صبر کی داستان سن سکے؟‘‘ وہ خاموش رہا۔
’’بولیں؟ ہے ہمت کیونکہ مجھے وہ سب دہرانے کے لیے اپنے اندر بہت سی ہمت اکھٹی کرنی ہوگی اور نگین کی خاطر اس سے کیا ہوا وعدہ بھی توڑنا ہو گا۔‘‘ عیناہ کی آنکھیں بھر آ گئی۔
’’میں سن رہا ہوں۔‘‘ زیان اتنا کہہ سکا۔ اس کے بعد عیناہ نے شروع سے لے کر آخر تک نگین کی کہانی اس کے شوہر کو سنائی۔ عیناہ کی باتوں نے زیان کو مزید گلٹ میں مبتلا کر دیا۔
’’آپ جانتے ہیں زیان بھائی میں نے اپنی زندگی میں اتنی صابر لڑکی پھر نہیں دیکھی۔اقبال انکل کے حادثے نے اس سے اندر سے ختم کر دیا تھا لیکن وہ کبھی کسی کے سامنے کمزور نہیں پڑی اور وہ نکاح سے ایک دن پہلے رشتہ ختم ہونا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ مریم نے نفرت کی ہر حد پار کر دی تھی۔ اس کی کردار کشی کی لیکن وہ بھولی لڑکی اس نے صبر سے کام لیا۔‘‘ عیناہ سانس لینے کے لیے رکی۔
’ؤمجھے غصہ آ جاتا تھا لیکن وہ ایک ہی بات کہتی تھی کہ وہ اپنے سارے معاملات اللہ کے سپرد کر کے سکون میں آ جاتی ہے۔ میں اس کی زندگی کے ہر پہلو سے واقف ہوں۔ اس کی ہر تکلیف کو سمجھتی ہوں سوائے اس دن کے۔۔۔۔۔۔‘‘ وہ سوچ میں پڑ گئی۔
’’کون سا دن؟‘‘ زیان سے رہا نہیں گیا۔
’’اقبال انکل کی وفات کو لگ بھگ سال ہو گیا تھا تو آنٹی نے مجھے فون کر کے جلدی گھر بلایا کہ نگین اپنے کمرے سے نہیں نکل رہی۔ میں فوراً وہاں پہنچی اور کمرے میں چلی گئی تو دیکھا وہ اپنے بیڈ پر لیٹی چھت کو دیکھ رہی تھی۔ آنسو مسلسل اس کی آنکھوں سے گر رہے تھے۔ وہ کہہ رہی تھی کہ ’اس کا دل آج ویران ہو گیا ہے، وہ بہت تکلیف میں ہے۔ سب کچھ ختم ہو گیا۔‘ وہ بولے جا رہی تھی۔
آج تک میں سمجھ نہ سکی کہ وہ درد اس کی آنکھوں میں کیسا تھا؟ میں اسے بچپن سے جانتی ہوں ایسا درد میں نے پہلے کبھی اس کی آنکھوں میں نہیں دیکھا۔ میری ہمت نہیں ہوئی کہ میں اس سے پوچھوں۔‘‘ عیناہ کی بات پر زیان کا دل کسی نے مٹھی میں لے لیا۔ وہ اپنی جگہ سے اُٹھ کھڑا ہوا۔
’’جانے سے پہلے ایک بات یاد رکھنا زیان! تم دونوں نے اپنی زندگی میں بہت سفر کیا ہے
اس لیے اگر ہو سکے تو ایک دوسرے کے لیے مرہم بن جاؤ۔ اور اگر پہل تم کرو گے تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔‘‘ اس گفتگو میں ازلان پہلی بار بولا۔ زیان نے ایک ٹھنڈی آہ بھری اور اپارٹمنٹ سے نکل گیا۔ وہ سننے کیا آیا تھا اور سن کے کیا جا رہا تھا۔ سارا دن وہ سڑکوں پر گاڑی لیے پھرتا رہا۔
سارہ نے اسے بے شمار کالز کی لیکن اس نے ایک بھی نہیں اُٹھائی وہ کچھ پل اکیلے گزارنا چاہتا تھا۔ وہ خود کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف بہانے سوچتا رہا کہ نگین کو اس کو بتا دینا چاہیے تھا لیکن وہ جانتا تھا اس نے شادی کی پہلی رات ہی اس کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ دل کی کوئی بات کہہ سکتی۔
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ
کوئی تو نے تو ہم سے آج تک گلہ بھی نہیں کیا
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Scroll to Find the Novel Name
- After clicking the download option, a link will appear on your screen. Scroll down, and you’ll see the novel name highlighted in an Orange Box.
- Skip the Pop-up
- A pop-up window will appear. Click the Skip button located at the right side of the pop-up to proceed.
- Wait for the Novel Link
- After skipping the pop-up, wait for about 10 seconds. The name of the novel will appear in a Black Box on your screen.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
