Skip to content
Home » Hukum e Khuda by Amina Mehar download pdf

Hukum e Khuda by Amina Mehar download pdf

Hukum e Khuda by Amina Mehar download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel

Hukum e Khuda by Amina Mehar download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

حکمِ خدا ناول کا تفصیلی جائزہ

تحریر: آمنہ مہر

کچھ کہانیاں صرف لفظوں کا مجموعہ نہیں ہوتیں،
وہ دل کے شور میں بھی ایمان کی آواز بن کر ابھرتی ہیں۔

“حکمِ خدا” ایسی ہی ایک اصلاحی، جذباتی اور روح کو چھو لینے والی داستان ہے—
جو اُن لڑکیوں کی ترجمان ہے جو زمانے کے طعنے، مذاق اور تنقید کے باوجود
اللہ کے حکم پر ثابت قدم رہتی ہیں۔

کہانی کا مرکزی خیال

یہ کہانی ہے اُن لڑکیوں کی
جو فیشن، معاشرتی دباؤ اور لوگوں کی باتوں کے بجائے
پردہ کو اپنی پہچان بناتی ہیں۔

یہ داستان ایک ایسی لڑکی کی ہے جس نے
اپنوں کی ناراضگی مول لی،
رشتہ ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا،
اور جس کے اپنے ہی اس کے دل کو ٹھیس پہنچاتے رہے—
مگر وہ اللہ کے حکم سے پیچھے نہیں ہٹی۔

وہ کہا کرتی تھی:
“میرے لیے شہزادہ ضرور آئے گا”
اور اللہ نے واقعی مرحا حسن کے لیے
حماد وسیم کو شہزادہ بنا کر بھیج دیا—
جو نہ صرف اس کے پردے کی عزت کرتا ہے بلکہ
اس سے بے پناہ محبت بھی کرتا ہے۔

ناول کی فضا اور پیغام

آمنہ مہر کا ناول “حکمِ خدا” وقت کے شور میں ایمان کی آواز کو بلند کرتا ہے۔
کہانی ہمیں دکھاتی ہے کہ
جب ایک لڑکی اپنی پہچان اللہ کی رضا میں تلاش کرتی ہے
تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

ناول میں مرحا کے اس کٹھن سفر کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے،
جہاں اپنوں کے طعنے،
کزنز کا مذاق،
اور ٹوٹتے رشتوں کا دکھ
اس کے قدموں کو روکنے کی کوشش کرتا ہے—
مگر اس کا یقین اسے جھکنے نہیں دیتا۔

ایمان اور انعام

یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ
جب نیت خالص ہو اور راستہ اللہ کی رضا کا ہو
تو اللہ خود راستے آسان کر دیتا ہے۔

مرحا کو حماد وسیم جیسا شریکِ حیات ملنا
اس بات کی دلیل ہے کہ
اللہ اپنے بندوں کے صبر کا بہترین صلہ دیتا ہے—
ایسا شریک جو اس کے پردے کی قدر بھی کرتا ہے
اور اس کی زندگی کو محبت سے روشن بھی۔

مرکزی کرداروں کا تعارف

مرحا حسن
انیس سالہ شرارتی مگر باحیا لڑکی،
جو اپنے حجاب اور نقاب کو اپنی کمزوری نہیں بلکہ شان سمجھتی ہے۔
اس کا کردار ہر باپردہ لڑکی کے لیے حوصلہ ہے۔

حماد وسیم
وسیم صاحب کا اکلوتا بیٹا،
باہر سے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود
مشرق کی اقدار اور باپردہ لڑکی کی قدر کرنے والا سچا “شہزادہ”۔

نوراہ
مرحا کی یونیورسٹی دوست،
جو اسے پردے کی فضیلت سمجھاتی ہے
اور اس کے یقین کو مضبوط بناتی ہے۔

دانیال احمد
مرحا کا کزن،
جو ماڈرن ازم کا دلدادہ ہے
اور مرحا کے نقاب کی وجہ سے اسے ناپسند کرتا ہے۔

سحرش
مرحا کی کزن اور بھابھی،
جو ہر مشکل گھڑی میں مرحا کا ساتھ دیتی ہے
اور اس کی ڈھال بنی رہتی ہے۔

حتمی رائے

“حکمِ خدا” صرف ایک ناول نہیں بلکہ
ہر اس لڑکی کے لیے پیغام اور حوصلہ ہے
جو معاشرے کی تنقید کے باوجود
حیا، پردے اور ایمان کی راہ پر قائم رہنا چاہتی ہے۔

Download link Online Reading


”آپ کی دادو نے آیک فیصلہ کیا ہے۔“

”کیسا فیصلہ، بابا۔؟“

”آپ کی شادی دانیال سے کرنے کا۔“

”یہ کیا کہہ رہی ہیں ماما آپ۔؟“

”آپ کو کوئی اعتراض ہے۔؟“

”بابا وہ مجھ سے سات سال بڑے ہیں، میرے بڑے بھائی جیسے ہیں۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے بابا۔؟“

“یہ آپ کی دادو کا فیصلہ ہے۔ ان کا ماننا ہے خاندان میں عمر نہیں دیکھی جاتی، اور یہ بات بھی ٹھیک ہے آپ کو رخصت ہو کر کہی نہیں جانا پڑے گا اور ویسے بھی ابھی آپ نے ہی نیچے کہا وہ نامحرم ہے اور نامحرم سے نکاح ہوجاتا ہے۔“

”بابا آپ جو فیصلہ کریں گے مجھے منظور ہے۔“

حسن صاحب نے مرحا کے سر پر پیار سے ہاتھ رکھا۔

”اور ایک بات اور آپ کی دادو کا کہنا ہے، اب آپ کی شادی دانیال سے اگلے مہینے علی اور سحرش کی رخصتی کے ساتھ  ہو جائے، اب جب شادی ہو رہی تو آپ کو دانیال سے پردہ نہیں کرنا چاہیے آپ اپنی ذد چھوڑ دو۔“

”بابا۔۔۔“ مرحا نے آپنے بابا کا ہاتھ پکڑا اور بولی ”بابا کیا آپ کو بھی لگتا ہے، مجھے پردہ چھوڑ دینا چاہیے۔؟“

”میں آپ سے پردہ چھوڑنے کا نہیں بول رہا بیٹا، گھر میں بس آپ کی دادو نہیں چاہتی، اب جب شادی بھی انشاءاللہ جلدی ہو جانی ہے۔“

”ابھی آپ نے ہی تو کہا بابا دانیال بھائی میرے لیے نامحرم ہیں، یہ کیسا پردہ ہوا بابا جو گھر میں کزن کے سامنے نہ کرو اور باہر جاتے کر لو۔؟ آپ کی بیٹی چاہتی ہے جب روز محشر میں مجھ سے اللہ جی سوال کرے کیا میرا حکم نہیں تھا نامحرم سے پردہ کرنے کا۔؟ میں تب وہاں اس سوال کے جواب میں سرخرو ہونا چاہتی ہوں۔“ مرحا نےنم آنکھوں کے ساتھ نرمی سے اپنی بات مکمل کی جو اس کے ماں باپ دونوں کے دل میں اتری۔ (آخر وہ بھی ان کی ہی کی بیٹی تھی۔ بات کا جواب دینا اس کو بھی آتا تھا۔)

”کیا ہوا آپی۔؟“

”یہ تم مجھ سے پوچھ رہی ہو کیا ہوا ہے۔؟“

”آپی آپ ایسے بات کیوں کر رہی ہیں۔؟“

”اور کیسے بات کرو۔؟ تمھاری وجہ سے میرے اور علی کے رشتے پڑ اثر پڑا تو میں تمھیں کبھی معاف نہیں کروں گی۔“

 ”میری وجہ  سے آپی۔؟“ مرحا کی آنکھیں نم ہو گئی۔

”ہاں تمھاری وجہ سے، جب تم اپنی ذد نہیں چھوڑو گی تو ایسا تو ہوگا۔ بھائی باہر سے پڑھ کر آئے ہیں۔ تم جانتی ہو انہیں تم کبھی بیوی کے رُوپ میں پسند نہیں آوُگی۔ تم ان کے سامنے پردہ نہ کرو، ویسے بھی تمھاری شادی ہونی ہے ان سے، کیوں خود کے لیے اور ہمارے لیے مشکلات بڑھا رہی ہو۔؟“

سحرش یہ سب بول رہی تھی۔ جب علی جو مرحا کے کمرے میں اس کے لئے کھانا لے کر آیا تھا، کیونکہ اس نے کھانا نہیں کھایا تھا۔ وہ دروازے پر رک کر سحرش کی ساری باتیں سن لیتا ہے۔ اور غصہ سے کمرے کے اندر داخل ہوا۔ اس کا غصہ سے لال چہرہ دیکھ کر سحرش اور مرحا ڈر گئی تھی۔

”اگر آپ کا بھائی میری بہن سے شادی نہ کریں تو ہمارا رشتہ اتنا کمزور نہیں کہ اس پر اثر پڑے۔ آئندہ میری بہن سے ایسے بات مت کرنا۔“ علی مشکل سے اپنے غصے کو کنٹرول کرتا  ہے۔

”سوری میں بس ڈر گئی تھی۔ مجھے لگا۔۔۔۔۔۔“ علی نے اس کی بات کاٹ دی۔

”آپ کو تو مرحا کو سمجھنا چاہیے۔ بہن مانتی ہے نہ اس کو آپ۔؟“

”سوری مرحا مجھے ایسے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ میں غصہ میں تھی۔“

 ”کوئی بات نہیں آپی آپ سوری نہیں بولیں۔“

“میں نے آپ سے یہ نہیں کہا مرحا سے سوری بولیں، چلے اب دونوں رونا بند کریں، مرحا بچے کھانا کھاؤ آپ نے کچھ نہیں کھایا تھا۔“

****************

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Marwareed by Aqsa Batool Hayyat Complete novel
  2. Saiyan by Bisma Bhatti Complete
  3. Humzad by Marjaan Qutab Complete PDF
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Scroll to Find the Novel Name
    • After clicking the download option, a link will appear on your screen. Scroll down, and you’ll see the novel name highlighted in an Orange Box.
  4. Skip the Pop-up
    • A pop-up window will appear. Click the Skip button located at the right side of the pop-up to proceed.
  5. Wait for the Novel Link
    • After skipping the pop-up, wait for about 10 seconds. The name of the novel will appear in a Black Box on your screen.
  6. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *