Man no by Noor us Sahar Download pdf
Man no by Noor us Sahar Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode 1
Summary About
اہم کرداروں کا تعارف
امائرہ
کہانی کی مرکزی کردار اور ایک نہایت معصوم، خوبصورت اور مخلص لڑکی۔ والدین کی وفات کے بعد تنہائی اس کی زندگی کا مستقل حصہ بن چکی ہے، مگر اس کے باوجود وہ محبت، وفاداری اور خلوص پر یقین رکھتی ہے۔
امائرہ فیروز سے بے حد محبت کرتی ہے اور اس کی خاطر اپنے کئی خوابوں، حتیٰ کہ بیرونِ ملک جانے کے سنہری مواقع کو بھی قربان کر دیتی ہے۔
فیروز حسن
امائرہ کا منگیتر اور ایک پرجوش، محبت کرنے والا نوجوان۔ وہ امائرہ کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش سمجھتا ہے اور اسے پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ اس کی شخصیت وفاداری، محبت او
ر وابستگی کی علامت دکھائی دیتی ہے، مگر وقت کے ساتھ حالات اس کے کردار کے کئی نئے پہلو بھی سامنے لاتے ہیں۔
میرب
امائرہ کی بچپن کی سب سے قریبی اور مخلص دوست۔ شوخ مزاج، جذباتی اور بے حد وفادار میرب ہر مشکل وقت میں امائرہ کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ اس کی زندگی اور گفتگو کہانی میں تازگی اور خوشگوار رنگ بکھیرتی ہے۔
شجاع اورنگزیب
ایک زندہ دل، شرارتی اور خوش مزاج نوجوان جو میرب کا قریبی دوست ہے۔
اس کی حاضر جوابی اور میرب کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک کہانی میں مزاح اور ہلکے پھلکے لمحات پیدا کرتی ہے، جو سنجیدہ واقعات کے درمیان قاری کو مسکرانے کا موقع دیتے ہیں۔
عالمگیر
ایبٹ آباد کے پُرفضا پہاڑوں میں رہنے والی ایک پراسرار اور بااثر شخصیت۔ خاموش طبیعت، گہری نگاہوں اور سنجیدہ رویے کے پیچھے ماضی کے ایسے راز چھپے ہیں جو اس کی زندگی کا رخ بدل چکے ہیں۔ اس کے دل میں سلگتی نفرت اور انتقام کی آگ کہانی کے کئی اہم رازوں سے جڑی ہوئی ہے۔
مظلوم گنہگار
کہانی کے آغاز میں سامنے آنے والا ایک پراسرار کردار، جس کی موت کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ بظاہر خوبصورت، خود پسند اور مغرور نظر آنے والا یہ شخص اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اپنے گناہوں پر پشیمان اور توبہ کا طلبگار دکھائی دیتا ہے۔ اس کی اصل شناخت اور اس سے وابستہ راز کہانی کے سسپنس کو مزید گہرا کرتے ہیں۔
کرداروں کی دنیا
یہ تمام کردار محبت، وفاداری، دوستی، قربانی، پچھتاوے اور انتقام جیسے جذبات کے گرد گھومتے ہیں۔ ہر کردار اپنی ایک الگ کہانی، منفرد جدوجہد اور پوشیدہ راز رکھتا ہے، جو ناول کو جذبات، سسپنس اور تجسس سے بھرپور بنا دیتے ہیں۔
Download ( All Episode )
Read Online ( All Episode )
Short Sneak Peak Of Story
“اب بس بھی کرو۔ اب کیا مجھے سب کے سامنے بچوں کی طرح رلاؤ گے؟” اِس نے اب کی بار بمشکل اپنے آنسو روکتے ہوئے کہا تھا اور اِسے یوں دیکھ کر وہ پگھلنے لگا تھا۔
“نہیں یار!” اِس نے فوراً مکرتے ہوئے اور گردن دائیں بائیں ہلاتے ہوئے کہا تھا، اور پھر
ہنسی ضبط کرتے ہوئے ہمدردی جتاتے ہوئے کہنے لگا، “ویسے حد ہے۔۔۔آئی مین تم ۔۔۔ تم” اِس کے چہرے پر شرارت مچلنے لگی۔
اُس کی نظریں بھٹک کر اِس کے پاؤں کی طرف گئیں جنہیں وہ اپنی لمبی فراک کے گھیر میں چھپانے کی کوشش کر رہی تھی۔ وہ گھبرا کر اپنے پاؤں کو لباس کی تہوں میں چھپا رہی تھی لیکن اِس کی
نظروں سے کچھ اوجھل نہ رہ سکا۔ وہ طنز و مزاح سے بھرپور لہجے میں بولا،
“تم واقعی اپنی بیسٹ فرینڈ کی شادی میں یہ چپل پہن کے آ گئیں؟”
یہ کہتے ہی وہ ایک بار پھر اپنے منہ پر ہاتھ رکھتا ہوا قہقہہ لگا گیا۔ اِس کا کھلکھلا کر ہنسنا فضا میں گونجا تو آس پاس کے لوگ بھی مسکرا دیے۔
جبکہ وہ دانت پیستے ہوئے طنزیہ لہجے میں کہنے لگی،
“مسٹر شجاع اورنگزیب! آپ کو کتنی دفعہ بتایا ہے میں نے کہ جلدی میں ہو گئی غلطی مجھ سے۔۔۔ اب کیا سولی چڑھ جاؤں؟” اِس کے نتھنے غصے سے پھول رہے تھے اور وہ اپنی نظریں چاروں طرف دوڑا رہی تھی کہ کہیں
کسی اور نے یہ ماجرا نہ دیکھ لیا ہو۔ آخر میں آنکھیں گھماتی ہوئی بولی،
“اور ویسے بھی اور کسی کی تو شاید نظر بھی نہ پڑی ہو۔ جوتوں کو آخر دیکھتا کون ہے؟۔۔۔
لیکن آپ جناب کو تو بس ہر وقت کسی نہ کسی بات پر مجھے ذلیل کرنے کا موقع چاہیے ہوتا ہے نا!” اب کی بار اِس نے ذرا دانت پیستے ہوئے غصے میں کہا تو شجاع بوکھلا گیا۔ اِس نے ہڑبڑا کر اپنے دونوں ہاتھ ہوا میں اٹھا لیے۔
“اچھا بابا! اب نہیں کہتا۔۔۔ خوش!” اِس نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے معذرت خواہانہ انداز میں کہا، جبکہ اِس کے دماغ میں شرارت کا اگلا حربہ تیار تھا۔
“بیٹا! لگتا ہے آج کل آپ واقعی بہت مصروف ہو گئی ہیں،” اِس کے قریب جھکتے ہوئے شجاع نے عادت سے مجبور ہو کر نگین کی نقل اتارتے ہوئے، بھاری آواز میں کہا تو میرب اِسے غصے سے گھورتی رہ گئی۔ وہ اِسے اِس کی ماں کی بات یاد دلا رہا تھا۔ اُس کے چہرے پر مصنوعی خفگی کے تاثرات ابھرے تھے، مگر اگلے ہی پل وہ اِس کی اِس بے عیب اداکاری پر ہنسنے لگی تھی۔
اِس کی کھلکھلاہٹ نے ماحول کے اِس ہلکے پھلکے تناؤ کو دور کر دیا اور دونوں ایک بار پھر اِس مسحور کن شام کے رنگوں میں کھو گئے تھے۔
ان دونوں کی یہ بے فکری اور ہنسی مذاق ابھی جاری ہی تھا کہ اچانک ایک سنجیدہ آواز نے ان کے قہقہوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ آمنہ تیز قدم اٹھاتی ہوئی ان کے قریب آئی اور ہاتھ کے ہلکے سے جھٹکے سے متوجہ کرتے ہوئے دبی دبی آواز میں بولی،
“یار! کیا کر رہے ہو تم دونوں؟۔۔۔ امائرہ کافی غصے میں ہے، کب سے وہ تم دونوں کو بلا رہی ہے۔” آمنہ نے ان کو خبردار کرتے ہوئے امائرہ کی طرف اشارہ کیا، جو سٹیج سے انہیں گھورتی، اپنی نظروں کے تیر برساتے ہوئے ہاتھ کے غصیلے اشارے سے بلا رہی تھی۔ اِس کے چہرے پر خفگی واضح تھی۔
شجاع نے فوراً گردن گھما کر سٹیج کی طرف دیکھا اور میرب کی آستین پکڑ کر اِس کو بھی سٹیج کی طرف دیکھنے پر مجبور کیا۔ میرب نے پہلے شجاع کو غصے سے دیکھا اور پھر سٹیج کی طرف، اور اِس طرف دیکھتے ہی اِسے امائرہ کی آگ برساتی آنکھیں دکھائی دیں۔
پھر کیا تھا، اِس نے اپنی لمبی فراک کو ایک ہاتھ سے سنبھالا اور گھبراتی ہوئی، چہرے پر ملامتی تاثرات سجائے آگے قدم بڑھا دیے۔
“چلو! چلو! اِس سے پہلے محترمہ اپنی منگنی والے دن اپنے دوستوں کا قتل کر دیں،” میرب نے شجاع کو بھی خبردار کیا تھا اور پھر دونوں ہی سٹیج کی طرف بڑھ گئے تھے۔
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
