Teenager by Wisha Nadeem Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel
Teenager by Wisha Nadeem Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
Summary About
ٹین ایج — زندگی کا اہم موڑ
ٹین ایج یعنی 13 سے 19 سال کی عمر انسان کی زندگی کا سب سے حساس اور فیصلہ کن دور ہوتی ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب انسان کی عادتیں، سوچ اور شخصیت تشکیل پاتی ہے۔ اس عمر میں کیے گئے فیصلے نہ صرف اُس وقت بلکہ پوری زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
یہ کہانی نوجوانی کے اسی نازک مرحلے کو اجاگر کرتی ہے، جہاں ایک غلط قدم انسان کو تباہی کے قریب لے جا سکتا ہے جبکہ ایک درست فیصلہ زندگی سنوار دیتا ہے۔ ناول اس حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ ٹین ایج میں اپنائی گئی عادتیں انسان کے کردار کا مستقل حصہ بن جاتی ہیں، اسی لیے صبر، برداشت اور اچھے اخلاق سیکھنا اسی عمر میں سب سے زیادہ ضروری ہے۔
کہانی ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ اصل زندگی کی بنیاد بھی اسی دور میں رکھی جاتی ہے۔ انسان اسی عمر میں بہت کچھ سیکھتا ہے، کچھ خواب حاصل کرتا ہے اور کچھ کھو دیتا ہے۔ اگر نوجوان اس مرحلے پر خود کو سنبھال لیں تو آنے والی زندگی نسبتاً پُرسکون اور کامیاب ہو سکتی ہے۔
⭐ مرکزی کردار
اریج:
ایک یتیم لڑکی جو ٹین ایج میں ایک غلط فیصلے کے باعث خطرناک صورتحال کا شکار ہوتے ہوتے بچ جاتی ہے۔ اس کا کردار نوجوان نسل کے لیے ایک اہم سبق پیش کرتا ہے۔
مجتبیٰ:
اریج کا شوہر، ایک سمجھدار اور محبت کرنے والا انسان جو ماضی کے بجائے انسان کی اصلاح اور حال کو اہمیت دیتا ہے۔
موحد:
ایک ذہین مگر جذباتی نوجوان جو خاندانی محرومی اور ضد کی وجہ سے غلط راستے پر چل پڑتا ہے اور ڈرگ مافیا کے جال میں پھنس جاتا ہے۔
اسماعیل صاحب:
ایک نیک دل اور باکردار شخصیت جو موحد کی زندگی بدلنے کا سبب بنتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ صحیح رہنمائی انسان کو تباہی سے بچا سکتی ہے۔
🌿 ناول کا پیغام
یہ کہانی نوجوان نسل کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ٹین ایج صرف آزادی کا نام نہیں بلکہ ذمہ داری کا آغاز ہے۔ اسی عمر میں اپنائی گئی اچھی یا بری عادتیں مستقبل کا رخ متعین کرتی ہیں۔
📖 یہ ناول خاص طور پر نوجوان قارئین کے لیے ایک اصلاحی اور سبق آموز تحریر ہے جو زندگی کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ ✨
Short Sneak Peak Of Story
“کیوں بار بار خود کو اذیت دیتی ہو۔بھول جاؤ وہ سب۔”وہ سر جھکائے اس کے سامنے کھڑی تھی۔
“کیسے بھول جاؤں۔آپ بھی تو سننے کو تیار نہیں۔میرے دل پر ایک بوجھ ہے۔میں۔میں آپ کے لائق نہیں۔ آپ۔”اس نے اب کے باقاعدہ رونا شروع کر دیا تھا۔
“خاموش ہوجاؤ۔تم میرے لائق ہو یا نہیں اس کا فیصلہ تم ہرگز نہیں کر سکتی۔تم میری بیوی ہو اور مجھے اپنی بیوی سے بے انتہا محبت ہے۔ماضی کو بھول جاؤ اور آنے والے وقت کو سوچو۔اور کچھ تو مجھ معصوم کا خیال کیا کرو صبح صبح تم یوں رو گی تو میرا تو سارا دن ہی خراب گزرے گا۔”وہ اسے سمجھاتا آخر میں معصومیت سے بولا۔
“آپ تیار ہوجائیں میں ناشتہ بنا دیتی ہوں۔”وہ پھیکا سا مسکرا کر بولی۔
“یہ بندہ ناچیز مشکور رہے گا آپ کا۔”وہ ادب سے اس کے سامنے جھکا۔
اس کے انداز پر وہ ہنس دی اور باہر کی طرف چل دی۔
“مجتبیٰ میرے شوہر کا نام ہے۔میرے بابا کا نام ولی محمد تھا۔میں بارہ سال کی تھی جب وہ مجھے اور امی کو چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔(وہ رکی۔بابا کے نام پر آنکھیں بھر آئیں تھیں۔) میری امی کا نام زوہرا خاتون تھا۔میری شادی کے چند ماہ بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا تھا۔(اس نے ایک لمبا سانس کھینچا اور دوبارہ سے لکھنا شروع کیا۔)
میری شادی کو ایک سال اور کچھ ماہ ہوچکے ہیں۔میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں۔ مجتبیٰ میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔وہ مجھ سے بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ مجھے بھی ان سے بہت محبت ہے۔سوچتی ہوں کہ اگر مجتبیٰ نا ہوتے تو شاید میں اپنے ماضی کو سوچ سوچ کر پاگل ہوچکی ہوتی۔
میرے ماضی کا گناہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتا۔
ہاں گناہ۔
جانتے ہیں میرے ماضی میں کیا ہوا تھا؟؟؟
****************
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Scroll to Find the Novel Name
- After clicking the download option, a link will appear on your screen. Scroll down, and you’ll see the novel name highlighted in an Orange Box.
- Skip the Pop-up
- A pop-up window will appear. Click the Skip button located at the right side of the pop-up to proceed.
- Wait for the Novel Link
- After skipping the pop-up, wait for about 10 seconds. The name of the novel will appear in a Black Box on your screen.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
