Skip to content
Home » Mehrban by Beenish Arslan Download pdf

Mehrban by Beenish Arslan Download pdf

  • by

Mehrban by Beenish Arslan Download pdf

Mehrban by Beenish Arslan Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

New Episode 1

Download link Online Reading

Summary About

یہ کہانی ہے انا کی اونچی دیواروں میں قید جذبوں کی، حویلیوں کے بند کمروں میں دم توڑتی سچائیوں کی، اور ان دلوں کی جو تقدیر کے بے رحم فیصلوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

“جب انا ہاری تو محبت مہربان ٹھہری…” 🌸

اردو ادب کی دنیا میں ایک اور طاقتور اضافہ سامنے آیا ہے۔ Beenish Arslan کا نیا ناول “مہربان” قسط 1 قارئین کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتا ہے جہاں جذبات، روایات اور انتقام ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔

کہانی کا آغاز شاہ حویلی کی پر اسرار دیواروں سے ہوتا ہے، جہاں برسوں سے دبی ہوئی سچائیاں آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری طرف آئرلینڈ کے جبیل مینشن میں پلنے والا انتقام اس کہانی کو ایک بین الاقوامی رنگ دیتا ہے۔

یہ ناول صرف ایک محبت کی کہانی نہیں بلکہ ایک مکمل رومانٹک تھرلر ہے جس میں ہر کردار اپنی انا، درد اور فیصلوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

🔥 کہانی میں کیا خاص ہے؟

  • محبت اور انا کی ٹکر
  • خاندانی روایات اور بغاوت
  • آئرلینڈ کا خوبصورت مگر پراسرار پس منظر
  • انتقام کی ایسی آگ جو سب کچھ بدل سکتی ہے

💔 مرکزی سوال:

کیا محبت سرداروں کی انا کو جھکا پائے گی؟
یا انتقام سب کچھ راکھ کر دے گا؟

یہ کہانی مائرہ کی قربانی اور نہال افندی کے خطرناک عزائم کے گرد گھومتی ہے، جو ہر قسط میں نیا موڑ لے آتی ہے۔

Download  ( All Episode )

Episode 1
  

Read Online ( All Episode )

Episode 1

 💎 About Writer and novels [Author’s Name]

Short Sneak Peak Of Story


“چلی جاؤ یہاں سے۔۔” وہ تلخی سے کہتے رخ موڑ گئے۔ “آج تم نے میری تربیت پر سوال اٹھایا ہے، میں آج اپنی نظروں میں گر گیا۔” 15 گاؤں کا سردار آج اپنی اولاد سے ہار گیا تھا۔ لہجہ ٹوٹا ہوا اور آواز نم تھی۔

“یہ سکھایا تھا تمہیں؟ اس لیے تمہیں آزادی دی تھی؟ تم منہ کالا کروا کر باپ کی چادر میں چھپنے آگئی ہو؟ یہ صلہ دیا ہے میرے اعتبار کا، میرے بھروسے کا؟ میری پگڑی کو داغدار کر دیا!” وہ ہمت باندھتے ہوئے پلٹے۔ آنکھوں سے لہو چھلک رہا تھا۔

“کچھ تو اپنی مری ہوئی ماں کی عزت کی لاج رکھی ہوتی! مگر جب تقدیر میں ٹھوکریں کھانا انسان خود چن لے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ جاؤ، اپنے ناپاک قدم لے کر میری حویلی سے دفع ہو جاؤ! لوٹ جاؤ جس گندگی سے آئی ہو، اس سے پہلے کہ میں سب لحاظ بالائے طاق رکھتے ہوئے کوئی سخت قدم اٹھاؤں، چلی جاؤ!”

“میں تمہاری صورت بھی نہیں دیکھنا چاہوں گا۔ آج سے میری صرف دو اولادیں ہیں۔ مائرہ رحمت شاہ پیدا ہوتے ہی مر گئی۔” یہ کہتے ہوئے ایک پل کے لیے ان کی آواز لڑکھڑائی مگر وہ رکے نہیں۔

مائرہ دل برداشتہ ہوتی دو قدم پیچھے لے گئی۔ ماں باپ کس حد تک اولاد کا دل دکھا سکتے ہیں، آج وہ محسوس کر رہی تھی۔ دل ڈوب ڈوب کر ابھر رہا تھا، ٹانگوں سے جان نکل رہی تھی مگر وہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی تھی۔

“بابا! میں اسے سمجھاؤں گی، وہ مان جائے گی۔” سفید کلف لگے سوٹ میں موجود با رعب سردار رحمت شاہ نے اس کی طرف اپنی کالی گہری آنکھوں سے دیکھا۔ ہاتھ کمر پر باندھے وہ تند کھڑے تھے، چہرہ واپس اٹھائے سامنے دیکھا، ان کی پشت پر ان کی چھوٹی باغی اولاد کھڑی تھی۔ “اس کو روانہ کرو! ورنہ اس کا فیصلہ اگر میں جیرگے (Jirga) میں لے کر گیا تو اس کو اور اس کی ناپاک اولاد کو گاؤں والے پتھر مار مار کر ختم کر دیں گے۔”

“اگر کوئی اس کے پیچھے گیا تو وہ بھی جا سکتا ہے اس حویلی سے!”

میرو مسکرائی۔ “آپ کو رشتوں سے زیادہ ان اینٹوں سے پیار ہے، آپ کی وجہ سے ماں۔۔۔”

سائرہ نے میرو کے منہ پر تھپڑ دے مارا، اس کے ادھورے الفاظ وہیں تھم گئے۔ “آج اس حویلی سے تلخیاں، نفرتیں، بدگمانی اور اب یہ یاد بھی لے کر جا رہی ہوں جس بہن نے سینے سے لگا کر رکھا، آج وہی جاتے جاتے یہ انعام بھی دے گئی۔” میرو کی آواز کپکپا رہی تھی۔ سائرہ اس کی طرف بڑھی تو میرو نے ہاتھ سے روک دیا۔ “نکل جاؤ اس گناہ کی پوٹلی کے ساتھ! دوبارہ اگر اس گاؤں میں نظر آئی تو زندہ درگور کر دی جاؤ گی۔”

“بابا!” اس کے نم دیدہ اور غم میں ڈوبے لہجے نے ایک پل کے لیے تڑپا دیا۔ ان کا دل چاہا کہ پلٹیں اور اس باغی اولاد کو سینے سے لگا لیں جو کبھی ان کی لاڈلی گڑیا ہوا کرتی تھی۔

“مجھے جو کہنا ہے کہہ لیں، میری اولاد کو نہیں۔ اگر یہ گناہ ہے تو میں بھی گناہ ہی ہوں، آپی اور بھائی سب ناجائز ہیں!”

“مائرہ!” سائرہ اسے روک رہی تھی۔ ایسی باتیں کرتی وہ مزید اپنے اور ان کے رشتے میں زہر گھول رہی تھی۔

 “اس سے پہلے کہ میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے سزا دوں، دفع ہو جاؤ یہاں سے۔۔۔” سائرہ آنسو بہاتی اسے جانے کا کہہ رہی تھی۔ نا جانے کیسے آج سردار نے اس پر رحم کھا لیا تھا۔ “جاؤ، چلی جاؤ گڑیا، میں ہاتھ جوڑتی ہوں۔”

****************

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
  2. Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
  3. Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *