Skip to content
Home » Thori si mohabbat to hai tum se by Huda Download pdf

Thori si mohabbat to hai tum se by Huda Download pdf

Thori si mohabbat to hai tum se by Huda Download pdf – A Heartfelt Urdu Novel of Love, Loss & Family Bonds

Thori si mohabbat to hai tum se by Huda Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

New Episode

Download link Online Reading

Summary About

💔 “تھوڑی سی محبت تو ہے تم سے” — محبت، جدائی اور رشتوں کی خوبصورت کہانی

کچھ کہانیاں دل سے لکھی جاتی ہیں… اور سیدھا دل تک پہنچتی ہیں۔
“تھوڑی سی محبت تو ہے تم سے” بھی ایک ایسی ہی جذباتی اور حقیقت کے قریب تحریر ہے جو قاری کو ہنستی مسکراتی زندگی سے اٹھا کر آزمائشوں کی دنیا میں لے جاتی ہے۔

یہ کہانی صرف محبت کی نہیں بلکہ خاندان، ذمہ داری اور قربانی کی بھی ہے۔


📖 کہانی کا خلاصہ

کہانی کا آغاز ایک سادہ مگر خوشحال متوسط طبقے کے گھرانے سے ہوتا ہے، جہاں زینب (زینی) اپنی شوخیوں، بے فکری اور بھانجوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہوتی ہے۔

مگر زندگی ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی…

اچانک اس کی بڑی بہن آمنہ کی وفات سب کچھ بدل دیتی ہے۔
یہ سانحہ نہ صرف زینب بلکہ پورے خاندان کی بنیادیں ہلا دیتا ہے۔

یہیں سے کہانی ایک نئے رخ پر آتی ہے—
غم، ذمہ داری اور وقت کے ساتھ بدلتے رشتوں کی ایک گہری داستان شروع ہوتی ہے۔


👤 کرداروں کا تعارف

🌸 زینب (زینی)

ایک شوخ، منہ پھٹ مگر دل کی بے حد صاف لڑکی۔ بہن کی وفات کے بعد اس کی زندگی ایک مشکل امتحان بن جاتی ہے، جہاں اسے اپنی ذات سے بڑھ کر دوسروں کے لیے جینا پڑتا ہے۔

🤍 آمنہ

ایک مثالی بہن، بیوی اور ماں، جس کی اچانک جدائی پوری کہانی کا سب سے بڑا موڑ ہے۔

🌍 حازب

آمنہ کا شوہر، جو بیرون ملک مقیم ہے۔ ایک سنجیدہ اور ذمہ دار انسان جو اپنے خاندان سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔

🤝 تیمور

حازب کا بھائی، جو مشکل وقت میں سہارا بنتا ہے اور خاندان کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

👴 شاہد صاحب

گھر کے بزرگ، جو اپنی دانائی اور شفقت سے بکھرتے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔


💡 نمایاں پہلو

  • ✔️ جذباتی اور دل کو چھو لینے والی کہانی
  • ✔️ حقیقت اور فکشن کا خوبصورت امتزاج
  • ✔️ فیملی ڈراما اور رشتوں کی مضبوطی
  • ✔️ مزاح اور سنجیدگی کا متوازن انداز
  • ✔️ خواتین کے کردار کی مضبوط پیشکش

🎯 مرکزی پیغام

یہ ناول ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ:
زندگی میں آزمائشیں آتی ہیں، مگر اصل طاقت رشتوں کو نبھانے میں ہوتی ہے۔

یہ کہانی دکھاتی ہے کہ محبت ہمیشہ بڑے دعووں میں نہیں ہوتی—
کبھی کبھی وہ صرف “تھوڑی سی” ہوتی ہے… مگر بہت گہری۔

Short Sneak Peak Of Story


ہائے اللہ ! یہ تو بہت تھوڑے پیسے ہیں ۔کیا کروں ؟۔۔۔اس نے کافی اونچی آواز میں خود کلامی کی اور ایک نظر اپنے ہاتھ میں پکڑے پیسوں کو دیکھا۔پیسے دوبارہ اپنے چھوٹے سے بیگ میں رکھتے ہوئے    اسے زور سے ڈریسنگ پر پٹخ کر وہ وہاں سے اٹھی اور  کمرے سے باہر آئی۔

باہر آکر  اس نے ایک طائرانہ نظر پورے برآمدے پر ڈالی ۔سامنے ہی اس کی بہن کے دونوں بچے  فرش پر   بیٹھے کھیل رہے تھے۔اسے دیکھ کر  وہ دونوں  بھاگ کر اس کے پاس آئے۔

 خالہ! ہمیں آئسکریم کھانی ہے۔چلیں ۔۔۔ان میں سے ایک بچے نے اس کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا۔دوسرے بچے نے ناگواری سے اس کی یہ حرکت دیکھی۔وہ چھے سالہ جڑواں بچے اپنی ماں سے زیادہ خالہ سے اٹیچ تھے۔

 آج نہیں پتر جی ۔کل جائیں گے آئس کریم کھانے ۔۔۔اس نے اپنے بھانجے

کو ٹالنا چاہا آج اس کا موڈ بہت خراب تھا ۔اس کی بات پر اس کیوٹ سے بچے کا منہ ہی اتر گیا۔دوسرا بچہ دکھنے میں کافی سمجھدار تھا وہ خاموشی سے 

  واپس اپنے کھلونوں کے پاس چلا گیا۔اگلے ہی پل وہ  ایک ایک کر کے اپنے  کھلونے  زور زور سے سامنے والی دیوار پر مار رہا تھا۔میں نے کہا دکھنے میں سمجھدار تھا ۔اصل میں تو۔۔۔

ارحم!۔۔۔میرے کھلونے کیوں توڑ رہے ہو؟اپنے توڑو نا!۔۔۔وہ دوسرا بچہ

غصیلی نظروں سے ارحم  کو  دیکھتا فوراََ اس لڑکی  کا ہاتھ چھوڑ کر اس   کی طرف بڑھا۔ارحم کو اس کا ٹوکنا شاید پسند نہیں آیا تھا اس نے ایک چھوٹی سی نیلی کار احمد کی طرف اچھالی جو سیدھی جا کر اس کے سر میں لگی تھی ۔

وہ وہیں بیٹھ کر رونا شروع ہوچکا تھا اور ارحم باقی کے کھلونے بھی دیوار پر

مار مار کر انہیں توڑنے میں مصرو ف ہوچکا تھا۔وہ لڑکی تیز ی سے احمد کے پاس آئی اور

اسے اپنے ساتھ لگاتے ہوئے اس کے سر پر جہاں گاڑی لگی تھی وہاں آہستہ سے پھونک ماری۔احمد اس کے ساتھ لگا سسکیوں کے ساتھ رورہا تھا اور وہ اسے چپ  کروا رہی تھی ۔

ارحم!بس کرو اب ۔۔۔اس لڑکی نے اب کی بار قدرے غصے سے کہا۔

اس کی بات سن کر ارحم کے ہاتھ ایک لمحے کے لیے رکے۔لیکن اگلے ہی پل اس نے ہاتھ میں پکڑی اپنی فیورٹ کار سامنے دیوار پر دے ماری ۔

بولو آج آئسکریم کھلانے جائیں گی  یا کل ۔۔۔وہ پوری طرح اس کی طرف گھوما۔اس لڑکی نے بے ساختہ اپنے سر پر ہاتھ مارا۔

اچھا! اچھا!۔۔۔آج ہی لے جاتی ہوں ۔تم پہلے اپنے کھلونے توڑنا بند کرو۔۔۔وہ عاجز آکر بولی۔احمد کا چہرہ تواس کی بات  سنتے  ہی کھل اٹھا تھا۔وہ رونا بھو ل  کر فوراََ اس کے پاس سے اٹھا۔

ارحم برو ! چلو ہم  اپنے کھلونے اٹھاتے ہیں ۔خالہ آپ جلدی سے چادر لے آئیں اپنی۔۔

۔احمد نے پہلے ارحم سے کہا اور پھر اپنی خالہ سے۔جس کے منہ کے زاویے چادر کے نام پر  بے ساختہ بگڑے تھے۔

احمد پتر  جی ایسے ہی ٹھیک ہے ۔چلومیں بھی آپ کے کھلونے اٹھانے  میں مدد کرتی ہوں۔

۔۔لا پرواہی سے کہتی وہ ان کے ساتھ مل کر  کھلونے ان کے بیگ میں ڈالنے لگی ۔

چلو بھئی اب خالہ اور خالہ کے دونوں پتر آئسکریم کھانے جائیں گے۔۔۔وہ ہاتھ جھاڑتے ہوئے بولی

اور  شانوں پر پھیلایا ہوا دوپٹہ اتار کر گردن میں ڈالتے ہوئے  آگے کی جانب کر لیا۔کھلے

بالوں کو جوڑے کی شکل میں باندھ کر اس نے ایک نظر دونوں بچوں کو دیکھا جو حیرت سے منہ کھولے اسے ہی دیکھ رہے تھے۔

خالہ ۔آپ نے سنا نہیں احمد  برو نے کہا ہے کہ چادر لے کر آئیں ۔۔۔ارحم نے ایک نظر 

اس کے حلیے پر ڈال کر تنبیہی نظروں سے اسے دیکھا۔احمد  نے اسے اشارہ بھی کیا تھا چپ رہنے کا لیکن ارحم کو تو رعب جھاڑنے کی عادت تھی۔

****************

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
  2. Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
  3. Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *