Mohabbat ek marham by Saifullah Roshan Download pdf
Mohabbat ek marham by Saifullah Roshan Download pdf
محبت اک مرہم از سیف اللہ روشن – مکمل تعارف، خلاصہ اور کردار
محبت اک مرہم سیف اللہ روشن کا ایک دل کو چھو لینے والا اردو ناول ہے جو محبت، قربانی، خاندانی ناانصافی، تعلیم کی جدوجہد اور احساسِ ندامت جیسے موضوعات کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔ یہ کہانی دو بہنوں، رابعہ اور شیریں، کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک سخت مزاج باپ کے زیرِ سایہ اپنی زندگی کے تلخ حالات کا سامنا کرتی ہیں۔
ناول میں دکھایا گیا ہے کہ والدین کے سخت فیصلے بچوں کی زندگی پر کس قدر گہرے اثرات چھوڑ سکتے ہیں، جبکہ محبت، صبر اور اخلاص انسان کے زخموں پر مرہم کا کام کرتے ہیں۔ ایک طرف رابعہ کی خاموش قربانی اور ادھورے خواب قاری کو غمگین کرتے ہیں، تو دوسری جانب شیریں اور بہروز شاہ کی محبت اور خوشگوار ازدواجی زندگی امید اور خوشی کا احساس دلاتی ہے۔ یہ ناول اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ وقت گزر جانے کے بعد ہونے والا پچھتاوا کھوئے ہوئے لمحوں کو واپس نہیں لا سکتا۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode
Summary About
اہم کردار
رابعہ: سنجیدہ، باصلاحیت اور خواب دیکھنے والی لڑکی جو سی ایس ایس آفیسر بننا چاہتی ہے، مگر حالات اس کے تمام خواب چھین لیتے ہیں۔
شیریں: رابعہ کی شوخ، چلبلی اور محبت کرنے والی چھوٹی بہن، جو ہر مشکل میں اپنی بہن کا ساتھ دیتی ہے اور بعد میں بہروز شاہ سے شادی کرتی ہے۔
احمد صاحب (وقار): سخت گیر والد، جنہیں اپنی بیٹیوں کی قدر کا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے اور وہ شدید ندامت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایڈووکیٹ بہروز شاہ: شیریں کے استاد، وکیل اور بعد میں اس کے شوہر، جو ایک باوقار، ذمہ دار اور محبت کرنے والے انسان ہیں۔
خاور، ہما اور ارباز شاہ: معاون کردار جو کہانی میں خاندانی محبت، تعاون اور مثبت رشتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
Short Sneak Peak Of Story
بڑے صحیح کہتے ہیں کہ سب کو اپنے کام خود کرنے چاہیے ورنہ سستی آتی ہے ۔دیکھے نا اب میں نے جیسے ہی آپ کو منع کیا کیسے جھٹ پٹ سے کھڑی ہو گئیں آپ ___ اب ایسے ہی 160 کی سپیڈ سے اپنی بکس بھی اٹھائیں اور اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں ۔
ویٹ ویٹ ویٹ _____ کیا کہا آپ نے ؟ انکار ___ یہ انکار کیا ہے آپ نے مجھے ___ کسی کے سر پر بکس مارنے کو انکار کہتے ہیں آپ ؟
Responsibilities Of Youth _____ وہ چبا چبا کر بولا تھا ۔آئیے تو دیکھتے ہیں کہ ہمارے پیارے قائد نے کیا میسج چھوڑا ہے آپ کے لیے ۔ ہری اپ ____ آ جائیں جلدی سے ۔
وہ کہتے ہوئے واپس اپنے روسٹرم کی طرف چلا گیا ۔اوکے کلاس لیٹس سارٹ اور نیو لیسن _____
ایک منٹ ایک منٹ ! تو کیا یہ اسکا نیا ٹیچر تھا اوہ میرے خدا یہ کیا چیز بھیج دی آپ نے ہمارے لیے دل ہی دل میں دہائیاں دیتی وہ اپنے سیٹ کی طرف بڑھی ۔سبق تو میں تمہیں سکھاؤں گی مسٹر *what is the power of youth* ۔
شیریں نے بھی دل ہی دل میں عہد کیا ۔
مس لیزی____ اس نے شیریں کو متوجہ کیا ____ میں ___؟ ہاں تم ____ کیا لگتا ہے آپ کو اس یونٹ میں قائد نے کیا میسج چھوڑا ہو گا یوتھ کے لیے ____
وہ ____ میں ____ تو ابھی آئی ہوں ____ مجھے کیا پتا ؟ وہ جو ابھی اس کے مس لیزی کہنے پر آگ بگولہ ہو رہی تھی یکدم ہی گھبرا گئی ۔
تو پھر کھڑی رہیں اور غور سے سنیں جو میں پڑھاؤں گا تاکہ آپ کے بھی اس دماغ میں کچھ بیٹھ جائے ۔اس کی جلی بھنی سی شکل دیکھ کر وہ دل ہی دل میں مسکرا دیا ۔
💕💕💕💕💕💕
اپیا ___ آپ ٹھیک تو ہیں ناں ____ وہ ابھی کالج سے واپس آئی تھی ۔اپیا کو روتا دیکھ کر فوراً ان کے پاس چلی آئی ۔
اور یہ کیا ہوا ؟ وہ انکے پاؤں دیکھ کر بولی ۔بابا سے فیس مانگی تھی میں نے کل آخری تاریخ ہے نا اس لیے____ رابعہ نے مسکراتے ہوئے کہا ۔طنزیہ مسکراہٹ ____ !
افففف اپیا ____ اس نے ایک نظر اسکے جلے پاؤں اور ایک نظر کانچ کے ٹکڑوں کو دیکھتے ہوئے کہا ۔حد کرتی ہیں آپ بھی ۔ بابا سے فیس مانگنے کی ضرورت تھی ہی کیا آپ کو ؟ شیریں نے الٹا اسی سے سوال کیا ۔
تو کس سے مانگتی پھر ؟ رابعہ نے حیرت سے دیکھا اس کو ۔
چھوڑیں آپ اسے ____ اب آپ نے وہ ہی کرنا ہے جو میں آپ سے کہوں .
اچھا جی اور وہ ہے کیا ؟____ اب رابعہ دلچسپی سے اسے دیکھنے لگی ۔ وہ سب بعد میں ___ پہلے ذرا میں آپکے پاؤں پر آئنمنٹ تو لگا لوں ۔میری پاگل اپیا
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
