Skip to content
Home » Hasil e Zeest by Wajeeha Mahmood Download pdf

Hasil e Zeest by Wajeeha Mahmood Download pdf

  • by

Hasil e Zeest by Wajeeha Mahmood Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel

Hasil e Zeest by Wajeeha Mahmood Download pdf ] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

Download link Online Reading

حاصلِ زیست ناول کا تفصیلی خلاصہ اور تجزیہ

ناول کا تعارف

حاصلِ زیست ایک گہری، حقیقت پسند اور جھنجھوڑ دینے والی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے اعتبار، بدلتے رشتوں، حلال و حرام کی تمیز، اور مکافاتِ عمل کے گرد گھومتی ہے۔ ناول ان انسانوں کی داستان ہے جو سب کچھ پا کر بھی خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں، اور ان کی بھی جو قربانی دے کر دوسروں کی زندگی بچا لیتے ہیں۔

یہ کہانی ہے

  • ٹوٹے ہوئے اعتماد کی کرچیوں سے زخمی انسانوں کی
  • گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے چہروں کی
  • دوستی کے لبادے میں چھپے حاسدوں کی
  • اپنوں کے لیے خود کو قربان کرنے والوں کی
  • اور ان ناسوروں کی جو نسلوں کو برباد کر دیتے ہیں

یہ کہانی ہے — حاصلِ زیست کی۔


کہانی کا مرکزی خیال

ناول اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ زندگی میں کیے گئے فیصلے، حلال و حرام کی تمیز، اور حق و باطل کے درمیان انتخاب آخرکار انسان کے سامنے اس کے اعمال کا حساب رکھ دیتے ہیں۔ یہاں ہر کردار اپنی آزمائش سے گزرتا ہے، اور ہر انجام ایک سبق چھوڑ جاتا ہے۔


مرکزی کرداروں کا تجزیہ

حیات صدیقی

ایک دیانت دار، اصول پسند اور حلال رزق پر یقین رکھنے والا شخص۔ اس کی اچانک موت کہانی کا سب سے بڑا المیہ اور موڑ ہے، جو پورے خاندان کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

آبرو صدیقی

حیات صدیقی کی بیٹی، مضبوط اعصاب اور بلند حوصلے کی مالک۔ وکیل بننے کا خواب رکھنے والی آبرو کے لیے باپ کی جدائی سب سے کڑا امتحان بن جاتی ہے۔ وہ انصاف اور معافی کے درمیان کھڑی ایک علامتی کردار ہے۔

شاہزین لاشاری

ایک امیر باپ کا بگڑا ہوا بیٹا، جس کی تیز رفتاری ایک انسان کی جان لے لیتی ہے۔ اس کا غرور، بے حسی اور طاقت کا زعم اسے قانون سے بالاتر سمجھنے پر مجبور کرتا ہے۔

سبرینہ احمد

اکلوتی، لاڈلی اور ضدی لڑکی، جس کی زندگی کا رخ یونیورسٹی میں ہونے والے ایک واقعے سے بدلنے والا ہے۔ اس کا کردار والدین کی اندھی محبت کے نقصانات کو نمایاں کرتا ہے۔

آفاق قریشی

حیات صدیقی کا بھانجا اور ایک پائلٹ، جو مشکل وقت میں صدیقی خاندان کے لیے سہارا بن کر سامنے آتا ہے۔

فیاض لاشاری

شاہزین کا والد اور حیات صدیقی کی کمپنی کا مالک۔ ایک ایسا شخص جو بیٹے کی غلطیوں اور اپنی سماجی ساکھ کے درمیان پس کر رہ جاتا ہے۔


تفصیلی خلاصہ

ناول کا آغاز ایک دردناک فلیش فارورڈ سے ہوتا ہے، جہاں ایک نوجوان قبرستان میں دو قبروں کے درمیان بیٹھا اپنی خطاؤں پر رو رہا ہے۔ یہ منظر قاری کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ آخر اس کی زندگی کا حاصل کیا رہا — سوائے پچھتاوے کے؟

کہانی حال میں آتی ہے جہاں حیات صدیقی اپنے خاندان کے لیے پھل لے کر گھر جا رہے ہوتے ہیں اور شاہزین لاشاری کی تیز رفتار گاڑی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ شاہزین کی بے حسی اس حد تک ہے کہ وہ ایک انسان کی موت کو محض “اس کا وقت آ گیا تھا” کہہ کر نظر انداز کر دیتا ہے۔

ادھر صدیقی ہاؤس میں آبرو کے ایل ایل بی میں داخلے کی خوشی ماتم میں بدل جاتی ہے جب باپ کی لاش گھر پہنچتی ہے۔ صالحہ بیگم اور پانچ بیٹیوں کے لیے یہ سانحہ زندگی بھر کا زخم بن جاتا ہے۔

کہانی کا دوسرا اہم رخ سبرینہ کی زندگی ہے، جو یونیورسٹی میں فیضی نامی لڑکے کے رویے سے الجھن کا شکار ہے۔ یہ پہلو دکھاتا ہے کہ کس طرح بے جا آزادی اور لاڈ پیار نوجوان ذہنوں کو غلط راستوں پر ڈال دیتا ہے۔

ناول اس مقام پر آ کر ایک فیصلہ کن موڑ لیتا ہے جہاں آبرو صدیقی کو اپنے باپ کے قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، جبکہ وہ یہ نہیں جانتی کہ مجرم اس کے باپ کا اپنا باس ہے۔ مکافاتِ عمل کا پہیہ پوری قوت سے گھوم چکا ہے۔

اب سوال یہ ہے:
کیا آبرو معاف کرے گی یا انصاف کا راستہ چنے گی؟
اسی سوال کا جواب ہے — حاصلِ زیست۔


ناول کا پیغام

یہ ناول واضح کرتا ہے کہ:

  1. ظلم وقتی ہو سکتا ہے، انجام دائمی
  2. حلال و حرام میں فرق مٹ جائے تو نسلیں برباد ہو جاتی ہیں
  3. اور انصاف سے فرار ممکن نہیں

 💎 Most Popular Post


“آبرو تم یہ کیس ہرگز نہیں لو گی”وہ سختی سے اس کی بات کاٹتا بولا،جس پر آبرو کو حیرت کا جھٹکا لگا۔

“مگر کیوں؟”سوال فوری تھا۔

“کیونکہ یہ کیس صرف ایک جھوٹ ہے،اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں”

“مگر کیا یہ سارے ثبوت بھی جھوٹے ہیں؟”آبرو کو آج اسکی ہر بات حیران کر رہی تھی۔

“ہاں جھوٹے ہیں!”اس کی آواز بلند ہوئی،

“میں اس کیس کے بارے میں بہت پہلے سے جانتا ہوں آبرو اور یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ صرف میرے بھائی کے خلاف ایک سازش ہے اور کچھ نہیں”آبرو  کو حیرت کا  ایک اور جھٹکا لگا،

“یہ کیس پہلے بھی اسی لیے بند ہوا تھا کیونکہ اس میں کوئی سچائی نہیں تھی صرف اور صرف جھوٹے الزامات تھے”آبرو کو اسکا لہجہ،الفاظ ہر ایک چیز آج بہت عجیب محسوس ہو رہی تھی۔

“مگر اشعر کوئی کیوں کسی پر ایسے الزامات لگائے گا،آپ۔ خود سوچیں کوئی کیوں اپنی بیٹی کی عزت کے بارے میں۔۔۔۔”

“آبرو۔۔”وہ اسکی بات کاٹتا ٹیبل پر اپنا جھکاؤ کرتے بولنے لگا۔

“پیسے کی لالچ انسان سے سب کچھ کروا دیتی ہے،یہ سب اس لڑکی اور اس کے گھر والوں کی سازش ہے تاکہ وہ لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹ سکیں”وہ اشعر کے الفاظ کے چناؤ پر حیران تھی کہ وہ ایک مرے ہوئے انسان کے بارے میں کیسے الفاظ استعمال کر رہا تھا!

“پر اشعر انہیں کسی کی ہمدردیاں سمیٹنے سے کیا فائدہ ہوگا؟”آبرو کی بات پر وہ طنزیہ انداز میں ہنسا،

“تم تو وکیل ہو آبرو،تم تو یہ سب بہت اچھے سے جانتی ہو!”آبرو کو اسکی ہر بات آب غصہ دلا رہی تھی۔

“آج وہ الزام لگائیں گے کل کیس کا آغاز ہوگا،نامزد مجرموں کو بلیک میل کرتے ان سے پیسے وصول کریں گے،لوگون کی ہمدردیاں سمیٹتے خود پارسا بن جائیں گے اور عیش کی زندگی گزاریں گے”آبرو کا ضبط جواب دے گیا۔

“اشعر آپ یہ سب کیسے کہہ سکتے ہیں،آپ کو معلوم بھی ہے کہ ان کی بیٹی مر چکی ہے، انہوں نے اپنی اکلوتی اولاد کھوئی ہے  اشعر”وہ اشعر کے مردہ دل کو جگانا چاتی تھی۔

“مجھے سب معلوم ہے آبرو مگر جو بھی ہو تم یہ اس کیس سے  دور رہو،ویسے بھی میں تمہیں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ جلد تم یہ جاب چھوڑنے والی ہو سو۔۔۔۔۔””

“اشعر میں یہ کیس اور جاب دونوں نہیں چھوڑوں گی”آبرو کا لہجہ سخت تھا۔

“ہر بات پر ضد مت کیا کرو آبرو،یہ ہم سب کے لیے بہتر ہے کہ تم نے یہ جاب  جلد از جلد  چھوڑ دو”وہ دوٹوک لہجے میں کہتا اٹھ کھڑا ہوا،

“اور  اس کیس کے بارے میں بھی سوچنا چھوڑ دو”وہ ٹیبل پر پڑا اپنا موبائل اور گاڑی کی چابی اٹھاتے چل پڑا،وہ ابھی دروازے کے قریب ہی پہنچا تھا کہ اسکی سماعت سے آبرو کی آواز ٹکرائی،

“میں آبرو صدیقی ہوں اشعر،اپنی بات سے پیچھے ہٹنا میں نے سیکھا نہیں سو یہ کیس اور یہ جاب میں کسی صورت نہیں چھوڑوں گی”وہ ایک ایک لفظ چبا چبا کر ادا کرتی اٹل لہجے میں بولی،اشعر نے گردن موڑتے غصے  سے آبرو کی جانب دیکھا اور تیز تیز قدم اٹھاتا باہر چلا گیا۔

****************

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Marwareed by Aqsa Batool Hayyat Complete novel
  2. Saiyan by Bisma Bhatti Complete
  3. Humzad by Marjaan Qutab Complete PDF
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Scroll to Find the Novel Name
    • After clicking the download option, a link will appear on your screen. Scroll down, and you’ll see the novel name highlighted in an Orange Box.
  4. Skip the Pop-up
    • A pop-up window will appear. Click the Skip button located at the right side of the pop-up to proceed.
  5. Wait for the Novel Link
    • After skipping the pop-up, wait for about 10 seconds. The name of the novel will appear in a Black Box on your screen.
  6. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *