Khak khoon aur wafa by Sana Ejaz Download pdf
Urdu novels, rural Urdu fiction, Khak Khoon Aur Wafa novel, Sana Ejaz novel, romantic Urdu novel, family feud story, revenge based Urdu novel, complete Urdu novel summary
Khak khoon aur wafa by Sana Ejaz Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode
Summary About
🔹 خاک، خون اور وفا | ایک دیہی اردو ناول کا خلاصہ 🔹
(By Sana Ejaz)
یہ کہانی دو طاقتور اور بااثر خاندانوں—چوہدریوں اور ملکوں—کی پرانی دشمنی کے گرد گھومتی ہے، جہاں غرور، انتقام اور خون کی فضا شروع میں ہر رشتے پر غالب نظر آتی ہے۔ مگر وقت کے ساتھ حالات بدلتے ہیں اور وہی دشمنی آہستہ آہستہ سمجھوتے اور رشتوں میں ڈھلنے لگتی ہے۔
کہانی میں دیہی زندگی کی خوبصورتی، سادہ رہن سہن اور ثقافت کو بہت حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ زمینوں کی ملکیت، عزت کا مسئلہ اور خاندانی وقار اس کہانی کے بنیادی عناصر ہیں۔
📌 مرکزی خیال
یہ ناول اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ غرور اور نفرت دیرپا نہیں ہوتے، وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے۔ محبت، وفا اور انسانیت بالآخر ہر تلخی پر غالب آ جاتی ہے۔
📌 اہم کردار
👑 ملک شاہ ویر
کہانی کا مرکزی کردار، مضبوط شخصیت کا حامل ایک روایتی جاگیردار۔ سخت مزاج مگر دل کے اندر ماں کی محبت اس کا سب سے نرم پہلو ہے۔
⚖️ چوہدری دانش
چوہدری خاندان کا تعلیم یافتہ اور بااصول نوجوان، جو دشمنی کے باوجود عزت اور اخلاق کو مقدم رکھتا ہے۔
🌸 شہربانو
ملک شاہ ویر کی معصوم بہن، جو پابندیوں میں رہ کر بھی زندگی کو کھل کر جینا چاہتی ہے۔
👵 ماں جی (ملک خاندان)
ایک محبت کرنے والی مگر باوقار ماں، جو اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے ہر وقت فکر مند رہتی ہیں۔
🔥 چوہدری التمش
غصے اور انتقام کی علامت، جو دشمنی کو بڑھانے میں پیش پیش رہتا ہے۔
🍂 ملک شہروز
شہربانو کا کزن، آوارہ اور غیر ذمہ دار شخصیت، جو اس کی زندگی میں مسائل پیدا کرتا ہے۔
🌿 شانو
شہربانو کی قریبی سہیلی، جو کھلے مزاج اور آزاد سوچ کی نمائندگی کرتی ہے۔
Short Sneak Peak Of Story
اماں جی جب قسمت سے واسطہ پڑتا ہے نا تو بڑے بڑے ہار تھک جاتے ہیں اور سمجھوتہ کر لیتے ہیں پھر سب کچھ ماننا پڑتا ہے ,
وہ روتے ہوئے بولی ۔
ماں بیٹی دونوں کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
اماں جی نے اس کا ماتھا چوما اور خود بھی سسک اٹھیں۔
کمرے کی فضا ان کے دکھ سے بوجھل ہو گئی ۔
دروازے کے باہر ہلکے اندھیرے میں کھڑی شانزے بھابھی یہ سب سن رہی تھی ۔
اس کے چہرے پر ایک عجیب سی مسکراہٹ تھی جیسے کسی سازش کی جیت قریب ہو ۔
نا نا شاہ نور چوہدری صرف منگنی نہیں بلکہ اب میں تیرا نکاح اپنے بھائی کے ساتھ کروا کر ہی دم لوں گی
وہ دل ہی دل میں بولی ۔
پھر آہستہ سے پلٹی اس کے قدموں کی چاپ بھی سنائی نہ دی ۔
پھر وہ مسکراتی ہوئی اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔
ادھر کمرے میں ماں بیٹی ایک دوسرے سے لپٹی بیٹھی تھیں ۔
ایک ہار چکی تھی اور دوسری اپنی بیٹی کی ہار پر ٹوٹ رہی تھی ۔
باہر رات گہری ہو رہی تھی ۔
اور اس گھر کے اندر بھی اندھیرا اتر چکا تھا ۔
@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@
” آپ کی لاڈلی دھی شاہ نور کا ملک شاہ ویر کے ساتھ کب سے چکر چل رہا تھا ڈیرے پر جانے کے بہانے اُس سے ملنے جاتی تھی اور ,
وہ جو اچانک شہر چھوڑ کر پینڈ آئی تھی نا صرف ملک شاہ ویر کے لیے آئی تھی آپ کی دھی کا اُس کے بغیر دل ہی نہیں لگتا تھا۔”
یہ الفاظ یاد آتے ہی اماں جی گھبرا کر بستر پر سیدھی بیٹھ گئیں اُن کے چہرے پر اذیت صاف جھلک رہی تھی۔
پھر شانزے کی ایک اور بات اُن کے ذہن میں بجلی بن کر کوندی ,
” اور شاہ نور کو پچھلے دنوں کوئی بخار وُخار نہیں تھا اُسے تو ملک شاہ ویر کی شادی کا غم لگا ہوا تھا اور اُس کی شادی سے پہلے رات کے وقت گھر کی دیواریں پھلانگ کر اُس سے ملنے گئی تھی توبہ توبہ ہے ایسی لڑکی پر “
وہ منظر بھی اماں جی کی آنکھوں میں گھوم گیا جب شانزے نے یہ سب باتیں شاہ نور کے باپ اور بھائیوں کے سامنے بے دھڑک کہہ دی تھیں اور شرمندگی سے سب کی نظریں جھک گئی تھیں۔
یہ سوچتے ہی اماں جی کی آنکھیں بھر آئیں اُنہوں نے کانپتے ہاتھوں سے جگ اٹھایا گلاس میں پانی انڈیلا اور ایک ہی سانس میں پی گئی۔
شاہ نور دھی تُو نے یہ کیا کر دِتا تُو تے اپنے ماں باپ دا مان غرور سی , وہ روتے ہوئے بڑبڑائیں۔
پھر اپنے کمزور , کپکپاتے ہاتھ چہرے پر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں ۔
کمرے میں اُن کی دبی دبی سسکیاں دیر تک گونجتی رہیں ۔
ادھر شاہ نور وضو کیے خاموشی سے جائے نماز پر کھڑی ہو گئی اور تہجد کی نماز ادا کرنے لگی ہر سجدے میں اُس کے آنسو جائے نماز کو بھگوتے رہے
تھے ۔
نماز کے بعد وہ وہیں جائے نماز پر بیٹھی تسبیح کے دانے گھماتی رہی , پھر نہ جانے کب روتے روتے اُسی جائے نماز پر اُس کی آنکھ لگ گئی۔
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
