TU Ishq Mera by Marwa Javed Download pdf
TU Ishq Mera by Marwa Javed Download pdf
تو عشق میرا از مروہ جاوید – محبت، سسپنس، ایکشن اور انصاف کی شاندار داستان
“تو عشق میرا” معروف لکھاری مروہ جاوید کا ایک سنسنی خیز، رومانوی، ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اردو ناول ہے، جو محبت، دوستی، خاندانی وابستگی اور مظلوموں کے لیے انصاف کی جدوجہد کو نہایت دلچسپ انداز میں پیش کرتا ہے۔ یہ ناول صرف ایک رومانوی کہانی نہیں بلکہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے، بے گناہوں کی مدد کرنے اور برائی کے سامنے ڈٹ جانے کا طاقتور پیغام بھی دیتا ہے۔
مصنفہ نے ایک ایسا منفرد پلاٹ تخلیق کیا ہے جہاں بظاہر عام نظر آنے والے نوجوان خفیہ مشن پر کام کرتے ہوئے ایسے جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرتے ہیں جو معصوم لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرتے ہیں۔ دلچسپ موڑ، جذباتی لمحات اور مسلسل بڑھتا ہوا سسپنس اس ناول کو ابتدا سے اختتام تک پرکشش بنائے رکھتا ہے۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode
Summary About
ناول کا خلاصہ
“تو عشق میرا” کی کہانی ایشال شاہ کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے خاندان کی لاڈلی، خوش مزاج اور بے فکر لڑکی دکھائی دیتی ہے۔ لیکن اس کی اصل شخصیت اس ظاہری معصومیت سے بالکل مختلف ہے۔ وہ اپنے چند قابلِ اعتماد دوستوں کے ساتھ ایک خفیہ مشن پر کام کرتی ہے، جس کا مقصد ان مجرموں کو انجام تک پہنچانا ہے جو معصوم لڑکیوں اور بے بس لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔
ایشال اور اس کی ٹیم ہر مشن میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر مظلوموں کی مدد کرتی ہے اور مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔ دوسری طرف شاہ مینشن کا ماحول محبت، ہنسی مذاق، بہن بھائیوں کی نوک جھونک اور خاندانی رشتوں کی خوبصورتی سے بھرپور ہے، جو کہانی کو جذباتی توازن فراہم کرتا ہے۔
کہانی آگے بڑھتی ہے تو خطرناک مجرم عالیار اور اس کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا سامنا ایشال اور اس کی ٹیم سے ہوتا ہے۔ انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیاں اور طاقت کی اس جنگ میں ہر قدم پر نئے راز، نئے دشمن اور نئے امتحان سامنے آتے ہیں۔ یہی مسلسل سسپنس اور تیز رفتار واقعات قاری کو ہر باب کے بعد اگلا صفحہ پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں۔
مرکزی کردار
ایشال شاہ (ایشی)
ناول کی مرکزی کردار، ایک بہادر، ذہین اور مضبوط ارادوں والی لڑکی۔ بظاہر وہ ایک لاڈلی بیٹی ہے، مگر حقیقت میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مظلوموں کی مدد اور مجرموں کے خلاف خفیہ مشن سرانجام دیتی ہے۔ اس کی جرات، ذہانت اور انسانیت سے محبت اسے ناول کا سب سے یادگار کردار بناتی ہے۔
زالان شاہ
ایشال کا بڑا بھائی، ایک ذمہ دار، باوقار اور مضبوط شخصیت کا حامل نوجوان۔ وہ اپنے خاندان کی حفاظت کو اپنی پہلی ذمہ داری سمجھتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑا رہتا ہے۔
حائم شاہ
پیشہ ور ڈاکٹر اور ایشال کا شوخ مزاج بھائی۔ مزاح پسند ہونے کے باوجود وہ نہایت سمجھدار ہے اور جب اسے ایشال کے خفیہ مشن کا علم ہوتا ہے تو وہ اس کا محافظ اور قابلِ اعتماد ساتھی بن جاتا ہے۔
ریحان شاہ اور حوریہ بیگم
ایشال، زالان اور حائم کے محبت کرنے والے والدین، جو اپنے بچوں کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں۔ ان کا کردار مضبوط خاندانی رشتوں اور والدین کی بے لوث محبت کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔
رائم، آیلہ، صارم اور زویا
ایشال کے وفادار دوست، جو ہر خطرناک مشن میں اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔ ان کی دوستی، ٹیم ورک اور قربانی کا جذبہ کہانی کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
رائم
گروہ کا سب سے شوخ اور مزاحیہ رکن، جو مشکل ترین حالات میں بھی ہلکے پھلکے انداز سے ماحول کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔
عافیہ
ایک اہم ثانوی کردار، جس کا رائم کے ساتھ معصوم اور جذباتی تعلق کہانی میں خوبصورت احساسات کا اضافہ کرتا ہے۔
عالیار
ناول کا مرکزی منفی کردار، جو انسانی اسمگلنگ، منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایک خطرناک مجرم ہے۔ اس کا کردار کہانی کے سسپنس اور ایکشن کو نئی بلندی دیتا ہے۔
Short Sneak Peak Of Story
کیا ہوا۔۔۔ ؟ ایسے کیا دیکھ رہے ہو۔۔۔ ! ایشال خود کو گھورتے ارزان سے پوچھنے لگی ۔
آپ بھی تو جب مجھ سے ملنے آتی ہیں تو میرے لیے گفٹ لاتی ہیں تو آج میں آپ کے لیے لے آیا ، ارزان بولا ۔
اچھا بابا ٹھیک ہے کچھ نہیں کہتی ، بائے دا وے تھینکس اِس گفٹ کے لیے ، ایشال مسکر کر بولی اور گفٹ بیگ میں سے بریسلیٹ ، لاکٹ اور گجرے نکالنے لگی ۔
لائیں میں پہناتا ہوں ، ارزان نے اُس کے ہاتھ سے وہ چیزیں لی اور خود پہنانے لگا جبکہ ایشال اُس کی طرف دیکھنے لگی ۔
اگر وہ ایسا نہ ہوتا تو آج وہ بھی اُس کے ساتھ ہوتی ، اُس کے ساتھ ایک پُرسکون زندگی گزار رہی ہوتی ، لیکن کہتے ہیں نہ خوبیاں اور خامیاں تو ہر انسان میں ہوتی ہیں لیکن اُس کی یہ خامی تو ارضی تھی جو جلدی سے ٹھیک ہو جانی تھی ۔
ایشال اُس کے خود کے ہاتھ پر بوسہ دینے پر ہوش میں لوٹی ۔
یہ کہاں سے سیکھا تم نے ایشال نے پوچھا تو وہ مسکرا دیا ۔
بابا سے۔۔۔ ،وہ کندھے اُچکا کر بولا ۔
لیکن آپ کی ماما آپ کے پاپا کے لیے محرم تھی لیکن میں تو ابھی نامحرم ہوں نہ ، ایشال نے پوچھا تو بولا ۔
تو آپ مجھ سے شادی کر لیں نے ، ارزان نے کہا تو ایشال چونک کر اُس کی طرف دیکھنے لگی ۔
چلو آؤ میں تمہیں اپنے لالا سے ملواتی ہوں ، ایشال نے بات بدلی اور اُسے لیے سٹیج پر آئی ۔
ارز یہ میرے لالا ہیں اور لالا یہ ارز ہے ، ایشال نے دونوں کا تعارف کروایا ۔
ہائے۔۔۔ ! کیسے ہو ارز۔۔۔۔ ؟ زالان نے اُسے خود سے لگایا ۔
میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں ، ارزان بولا ۔
میں ٹھیک ، زالان بولا ۔
کچھ دیر اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے کے بعد ایشال اُس کے ایک صوفے پر بیٹھا کر خود بھی اُس کے قریب ہی بیٹھ گئی ۔
ابھی وہ دونوں اپنی باتیں کرنے میں مصروف تھے جب یکدم ایشال کی نظر سٹیج پر پڑی جہاں ارب زالان سے مل رہا تھا ، وہ تو یہ دیکھ نارمل ہی رہی تھی لیکن آنکھیں تو اُس کی تب پھٹی جب اُس کی اکرم پر پڑی ۔
ایشان بےساختہ اپنی جگہ سے اُٹھ کھڑی ہوئی ۔
کیا ہوا اینجل۔۔۔۔ ؟ ارزان اُس کو اُٹھتے دیکھ کر پوچھنے لگا ۔
ارز تم اِدھر ہی بیٹھ اور یہاں سے ہلنا مت میں ابھی آتی ہوں ، ایشال اُسے کہتی جلدی سے صارم لوگوں کے پاس آئی ۔
صارم یہ اکرم یہاں کیا کر رہا ہے ، ایشال نے اُس سے پوچھا ۔
ایشی یہ ارب بھائی کے ڈیڈ ہیں ، میں خود بھی اُسے یہاں دیکھ کر شاکڈ ہوں ، مجھے یہی فکر ہے کہیں وہ ارز کو نہ دیکھ لیں ، صارم بولا تو ایشال نے پریشانی سے اپنی پیشانی مسلی ۔
وہ ارزان کو واپس نہیں بھیجنا چاہتی تھی وہ یہاں آنے کے لیے کتنا ایکسیٹڈ تھا ، اب اگر وہ اُسے واپس بھیجتی تو وہ اُداس ہو جاتا ۔
ایشال نے ارزان کی طرف دیکھا جو اِدھر اُدھر دیکھ رہا تھا ۔
ایشی تم پریشان مت ہو ہم کچھ کرتے ہیں ، رائم اُسے کہتے وہاں سے چلا گیا ۔
ارزان جو اِدھر اُدھر دیکھنے میں مصروف تھا جب اُس کی نظر ایک شخص پر پڑی ، اُسے یوں لگا جیسے وہ اُس کا اری ہو ۔
اری۔۔۔۔ ، ارزان کے لبوں نے ہلکی سی حرکت کی ، وہ اپنی جگہ سے اُٹھتے اُس طرف چل دیا ۔
اری۔۔۔۔ ، ارزان نے اُسکے پیچھے کھڑے ہوتے اُسے پکارا جبکہ ارب جو فون پر کسی سے بات کر رہا تھا اُس نے پیچھے مڑ کر دیکھا ۔
وہ دونوں ایک لمحے کے لیے سٹک کھڑے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے ۔
ارزی۔۔۔۔ ، ارب کے منہ سے بےساختہ نکلا ۔
ارزی۔۔۔۔ ، میرے بھائی تم اِدھر ، تم کدھر چلے گئے تھے ، میں نے تمہیں کتنا یاد کیا ، ارب اُس کے گلے لگ گیا جبکہ اُس کی آواز نم ہو چکی تھی ۔
اری۔۔۔ ، تم میرے اری ہو ، اینجل بلکل ٹھیک کہتی تھی وہ میرے اری کو ڈھونڈ لائیں گی ، دیکھو وہ تمہیں میرے پاس لے آئی ، ارزان اُس کے گلے لگ کر رونے لگا ۔
تم کدھر چلے گئے تھے، ڈیڈ کہتے تھے کہ تم بھی تایا تائی کے ساتھ سے مر گئے ہو لیکن مجھے لگتا تھا کہ تم زندہ ہو ، ارب اُس کی طرف دیکھ کر کہنے لگا جبکہ اُس کی بات پر ارزان کے چہرے کا رنگ اُڑا تھا ۔
کیا ہوا ارزی۔۔۔ ؟ ارب اُس کی حالت دیکھ کر پوچھنے لگا ۔
پ۔۔۔پانی۔۔۔ ، ارزان بولا تو ارب جلدی سے اُس کے لیے اپنی لینے بھاگا ۔
ایشال جو ارزان کو ڈھونڈتے وہاں آئی تھی جب اُس نے ارب اور اُس کی باتیں لی ۔
ارب کے وہاں سے جاتے ہی ایشال ارزان کو لیے وہاں سے چلی گئی ۔
ارب جب واپس آیا تو ارزان وہاں موجود نہ تھا ۔
ارزی۔۔۔۔ ، ارب بھاگ کر باہر آیا لیکن وہ کہیں بھی نہیں تھا ۔
وہ ایک دفعہ پھر سے اُس کو کھو گیا تھا ۔
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
