Skip to content
Home » Paraya Mazhab by Kaynat Shah Download pdf

Paraya Mazhab by Kaynat Shah Download pdf

  • by

Paraya Mazhab by Kaynat Shah Download pdf

Paraya Mazhab by Kaynat Shah Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

Paraya Mazhab by Kaynat Shah YouTube Channel

Complete Novel Play List

Episode 1

New Episode 1

Download linkOnline Reading

Summary About


“پرایا مذہب”
مصنفہ کائنات شاہ کی ایک انتہائی سبق آموز، دردناک اور حقیقت پسندانہ کہانی ہے جو محبت کے فریب میں آ کر اپنے مذہب، خاندان اور اقدار سے منہ موڑنے والی لڑکیوں کے انجام کو بے نقاب کرتی ہے۔ کہانی کی مرکزی کردار ماہم ہے، جو ایک خوشحال، محبت کرنے والے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتی تھی اور اس کی منگنی بچپن سے اپنے کزن حنان سے طے تھی۔

ایک دن شاپنگ کے دوران اس کی ملاقات ایک غیر مسلم لڑکے “شُبھم راٹھور” سے ہوتی ہے جو اس کی جھوٹی تعریفوں اور باتوں سے اسے اپنے جال میں پھنسا لیتا ہے۔ ماہم اپنے گھر والوں کی محبت اور حنان کی خلوص بھری

قربت کو نظر انداز کر کے شُبھم کی محبت میں اس قدر اندھی ہو جاتی ہے کہ وہ گھر سے بھاگ کر اس سے شادی کر لیتی ہے اور اپنا دینِ اسلام اور گھرانہ چھوڑ دیتی ہے۔

شادی کے بعد ماہم کی زندگی ایک بھیانک خواب بن جاتی ہے۔ اس کا سسرال والے اسے اپنے مذہب اور رسم و رواج پر چلنے کے لیے مجبور کرتے ہیں، جہاں اسے نماز پڑھنے یا اسلامی عبادات کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔ وہ اپنے ہی گھر میں ایک قیدی کی طرح زندگی گزارتی ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ اسے اپنی اس سنگین غلطی کا احساس ہوتا ہے جب اس کے بھائی المیر اور دوست عروج کے پیغامات اسے ملتے ہیں، اور پھر اسے یہ دل دہلا دینے والی خبر ملتی ہے کہ اس کے صدمے میں اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے۔

کہانی کا اختتام اس تلخ حقیقت پر ہوتا ہے کہ پرایا مذہب اور بے وفا محبت انسان کو سکون دینے کے بجائے دنیا و آخرت کی رسوائی اور عذاب کے سوا کچھ نہیں دیتی۔

************

Download  ( All Episode )

Episode 1
  

Read Online ( All Episode )

Episode 1

 💎 About Writer and novels


میرا نام کائنات شاہ ہیں مجھے لکھنے کا شوق بچپن سے ہیں میں نے اپنی ناول کو اب جاکر شوشل میڈیا پر لانا چاہا

میں امید کرتی ہوں میری ناول سب کو بہت پسند آۓ گی اس میں آپ اللہ کے مزید قریب ہونگے

ماضی کے باب کو کھولا جاۓ گااور ہاں یہ میری شائع ہونے والی دوسری ناول ہیں اور میں اعتماد سے کہتی ہوں

یہ ناول پڑھ کر آپ کا وقت ضائع نہیں ہوگا گزرتے دنوں کے ساتھ آپ کو یہ عزیز ہو جاۓ گی شکریہ

********

Short Sneak Peak Of Story


“جس کے لیے تو یہ ڈرامے کر رہی ہے نا، وہ کچھ نہیں ہے۔ سب جھوٹ ہے۔ (نعوذ باللہ) اللہ واللہ کوئی نہیں ہوتا۔ چل اپنا روزہ توڑ، ورنہ نکل جا میرے گھر سے۔۔۔۔” وہ حلق کے بل چلا رہی تھیں۔ ماہم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ وہ ہر ظلم برداشت کر سکتی تھی،

مگر اپنے رب کی توہین، اپنے ایمان کی توہین برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ اسی لمحے اسے یقین ہو گیا کہ یہ واقعی پرایا مذہب ہے، پرائے لوگ ہیں۔

“اپنی حد میں رہیں جاہل عورت” ماہم کی برداشت جواب دے گئی اور وہ پوری قوت سے چیخی۔

“ممی سے اس طرح بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی تیری؟” شُبھم جیسے اسی موقع کے انتظار میں تھا، وہ دھاڑتا ہوا آگے آیا۔

“اچھا؟ تمہاری فیملی نے جو کہا وہ ٹھیک ہے؟” ماہم نے روتے ہوئے اس کی آنکھوں میں دیکھا۔

“ہاں، ٹھیک کہا انہوں نے، کیونکہ تم اسی لائق ہو۔ تم نے ایک ایسے اجنبی کے لیے جس سے تم چند مہینے پہلے ملی تھی، اس کے لیے اپنا مذہب، اپنا شہر، اپنے لوگ، یہاں تک کہ اپنے منگیتر تک کو چھوڑ دیا۔ اس کو ٹھوکر مار کر میرے پاس چلی آئی

۔ تم جیسی لڑکیوں کو اپنے گھر والوں کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔

جیسی لڑکی ہی اپنے خاندان کی عزت پر کلنک ہوتی ہے۔ شاید اب تمہیں کوئی اور مل گیا ہے، اسی لیے یہاں سے بھی جانے کا سوچ رہی ہو۔ لیکن ایک بات یاد رکھنا، عاریان تمہارے ساتھ نہیں جائے گا۔

” شُبھم نے ہر لفظ زہر میں بجھا کر اس کے دل میں اتارا۔

“مجھے عاریان چاہیے بھی نہیں، جانتے ہو کیوں؟ کیونکہ تمہارا بیٹا تم سب کا خون ہے۔ میں اسے اپنے ساتھ لے جا کر یا اس پرائے مذہب میں رکھ کر وہی درد نہیں دینا چاہتی جو میں یہاں سہہ رہی ہوں۔ میں اس کی ماں ہوں، باپ نہیں جو بے وفائی کرے یا

اولاد کو تکلیف دے۔” ماہم سسکیوں کے درمیان بولی، اس کی آواز ٹوٹ رہی تھی۔

“تمہیں کیا لگتا ہے تمہارے گھر والے تمہیں رکھ لیں گے؟ کوئی نہیں رکھے گا تمہیں۔ تو میرے پاس واپس آنے کا سوچنا بھی مت۔ یہ لو ڈائیورس پیپر سائن کرو اور دفع ہو جاؤ۔ اور ہاں، حنان تمہیں کبھی نہیں اپنائے گا۔” وہ یہ کہہ کر اندر گیا اور طلاق کے کاغذات اور

وہ بیگ جو آرتی اور سونیا پہلے سے تیار کر چکی تھیں، لا کر اس کے سامنے کھڑا کیا۔

ماہم نے کانپتے ہاتھوں سے پیپرز پر سائن کیا اور ایک پل بھی وہاں رکے بغیر باہر نکل گئی۔ وہ سڑکوں پر دور تک چلتی رہی، یہاں تک کہ تھک ہار کر ایک ویران بینچ پر بیٹھ گئی۔ روزے کی شدت سے اس کا جسم نڈھال ہو رہا تھا۔ مغرب کا وقت ہونے کو تھا۔

اس نے ہمت جمع کی اور منال کے گھر کی طرف قدم بڑھائے۔ جیسے ہی وہ منال کے گھر پہنچی، اذان ہوچکی تھی۔ اس نے روزہ کھولا، اور پھر منال کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی اور اسے ساری بات بتائی۔

“بس کر دو ماہم، جو ہونا تھا جو مکتوب تھا وہ ہو گیا، اب بس معافی مانگو سب سے اور مداوا کرو،” منال نے نرمی سے اس کے بکھرے بالوں کو پیچھے کیا۔

“میں کہاں جاؤں گی مجھے عدت بھی پوری کرنی ہے،” ماہم سسکی کے درمیان بولی۔

“عدت؟ مجھے لگتا ہے یہ ضروری نہیں، ایسا کرو ہم مسجد جا کر مولوی صاحب سے پوچھتی ہیں،” منال بولی۔

“نہیں نہیں پلیز مجھے مزید شرمندہ مت کرو، میں گزار لوں گی عدت بیشک فرض ہو یا نہ ہو مگر مجھے لگتا ہے کہ فرض ہے،

میں گزار لوں گی مگر میں رہوں گی کہاں، فراز نہیں رہنے دے گا،” ماہم نے بوکھلائے ہوئے لہجے میں کہا۔

“ارے کیوں نہیں رہنے دے گا، ہم دوست ہیں تمہارے، تم یہاں عدت گزار سکتی ہو ویسے بھی فراز ڈیڑھ ماہ کے لیے دبئی جا رہا ہے واپس آئے گا پھر ترکی جائے گا، تم میرے پاس رہنا،” منال نے اس کا ہاتھ تھاما۔

****************

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

Rah e Alif by Isha Rehman Complete Novel pdf Complete novel You Tube

Complete Novel Play List

Episode 1

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
  2. Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
  3. Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *