Skip to content
Home » Choti si Zindagi by Haya Shanzo Download pdf

Choti si Zindagi by Haya Shanzo Download pdf

  • by

Choti si Zindagi by Haya Shanzo Download pdf

Choti si Zindagi by Haya Shanzo Download pdf

چھوٹی سی زندگی از حیا شانزو – مکمل ناول | دلچسپ، مزاحیہ اور رومانوی کہانی

چھوٹی سی زندگی – ایک ایسی کہانی جو ہنساتی بھی ہے اور زندگی کا سبق بھی دیتی ہے

“ہم کہتے ہیں چھوٹی سی زندگی ہے، جی لو، یہ کر لو، وہ کر لو… لیکن جب اسی زندگی میں دکھ شدت اختیار کر جائے تو یہی چھوٹی سی زندگی بہت لمبی محسوس ہونے لگتی ہے۔ ہر خواہش فوراً پوری نہیں ہوتی، کچھ خواب اپنے مقررہ وقت پر ہی حقیقت بنتے ہیں، چاہے انسان کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لے۔”

“چھوٹی سی زندگی” معروف مصنفہ حیا شانزو کا تحریر کردہ ایک خوبصورت، مزاحیہ، رومانوی اور خاندانی اردو ناول ہے۔ یہ ناول قاری کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ زندگی، صبر، قسمت اور رشتوں کی اہمیت کا احساس بھی دلاتا ہے۔ کہانی میں محبت، شرارت، مزاح، غلط فہمیاں، خاندانی روایات اور جذبات کو نہایت خوبصورتی سے یکجا کیا گیا ہے۔

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

New Episode 1

Download linkOnline Reading

Summary About

ناول کا خلاصہ

کہانی دو بالکل مختلف مزاج رکھنے والے کرداروں، زرتاشہ اور فرہاد ملک کے گرد گھومتی ہے۔

زرتاشہ ایک بے باک، شوخ، حاضر جواب اور شرارتی پشتون لڑکی ہے، جس کی گفتگو کا منفرد انداز ہر منظر کو دلچسپ بنا دیتا ہے۔ وہ اپنی عزتِ نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی اور ہر بات کا جواب دینا خوب جانتی ہے۔

دوسری طرف فرہاد ملک ایک کامیاب، باوقار اور خوددار نوجوان ہے، جو یونان میں اپنی کمپنی چلاتا ہے۔ اپنے والد کی مرضی سے ہونے والی زبردستی کی منگنی سے بچنے کے لیے وہ عارضی طور پر اپنے دوست کی جگہ یونیورسٹی میں بطور انگلش پروفیسر پڑھانے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔

دونوں کی پہلی ملاقات ایک نہایت مزاحیہ غلط فہمی سے شروع ہوتی ہے، لیکن یہی ملاقات آہستہ آہستہ نوک جھونک، دشمنی، شرارتوں اور دلچسپ واقعات کا سبب بن جاتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کی زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں جو ان کے تعلق کو ایک نئی سمت دیتے ہیں۔


اہم کردار

زرتاشہ

کہانی کی مرکزی کردار، جو اپنی نیلی آنکھوں، خوبصورت شخصیت، بے خوف طبیعت اور پشتون اندازِ گفتگو کی وجہ سے ہر قاری کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔ وہ شرارتی ضرور ہے، لیکن دل کی صاف اور خوددار لڑکی ہے۔

فرہاد ملک

ایک تیس سالہ کامیاب بزنس مین، جو ذمہ دار، ضدی اور باوقار شخصیت رکھتا ہے۔ حالات اسے وقتی طور پر یونیورسٹی کا استاد بنا دیتے ہیں، جہاں اس کی ملاقات زرتاشہ سے ہوتی ہے۔

عمر

فرہاد کا بہترین دوست اور یونیورسٹی میں انگلش پروفیسر۔ اپنی والدہ کی علالت کے باعث وہ فرہاد سے درخواست کرتا ہے کہ ایک ماہ کے لیے اس کی جگہ کلاسز لے۔

اکرم صاحب

فرہاد کے سخت گیر اور اصول پسند والد، جو اپنے بیٹے کو ذمہ دار بنانے کے لیے اس کی منگنی اپنی پسند کی لڑکی سے کرنا چاہتے ہیں۔

شائستہ بیگم

فرہاد کی محبت کرنے والی والدہ، جو شوہر اور بیٹے کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

زرتاشہ کی والدہ

روایتی پشتون خاتون، جو اپنی بیٹی کی شرارتوں سے پریشان بھی رہتی ہیں اور اس کی تربیت میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتتیں۔

Download  ( All Episode )

Episode 1
  

Read Online ( All Episode )

Episode 1

Short Sneak Peak Of Story


“فرہاد جب تک تم عنایہ سے منگنی نہیں کر لیتے ہم تمہیں یہاں سے جانے کی اجازت نہیں دینگے “

سب باہر لان میں بیٹھ کر چائے پی رہے تھے جب فرہاد کے باپ نے اسے یہ بات کہی ۔

“بابا آپ اپنی اکلوتی اولاد کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں ، ماما آپ ہی سمجھائے “

فرہاد نے ماتھے پر بل چڑہا لیے تھے

“بیٹا ہم نے تمہاری بھلائی کے لیے ہی اس لڑکی کا انتخاب کیا ہے ، تاکہ تمہیں اپنی زمہ داریوں کا احساس ہو “

“بابا آپ کو کیا لگتا ہے میں وہاں یونان میں بیٹھ کر صرف تاش کے پتے کھیلتا ہو ، عجیب بات ہے ، وہاں میری اپنی کمپنی ہے جس کے اوپر میں نے بہت محنت کی ہے “

“نالائق تیس سال کے ہوگئے ہو ، آفس کے بعد تم سارا ٹائم دوستوں کے ساتھ گزار آتے ہو ، اور کیا کچھ کرتے ہو تمہیں لگتا مجھے خبر نہیں ، شادی کرو اور انسان بنو ، اور یو آوارہ گھومنا ، شرارتے کرنا بھی چھوڑ دو “

“بابا ایک تو آپ کو میرے دوستوں سے بڑا مسئلہ ، اور میں اس چمگاڈر سے ہر گز شادی نہیں کروں گا ، خون چوس لیتی ہے میرا “

“شائستہ تم اس کو سمجھاو ” اکرم صاحب اب اپنی بیوی سے مخاطب ہوئے تھے

” آپ کو لگتا ہے یہ میری سنے گا ” شائستہ فرہاد کا کان کھینچتے ہوئے کہتی ہے

“ہاں ہاں اتار دے میرا کان ، ایسا کرے دوسرا بھی اتار دے تاکہ میں پکا ہی نا سنو اور نا یہ شادی نامہ میرے کانوں میں پڑے ” فرہاد آنکھیں چھوٹی کر کے اپنی امی کو دیکھتا جب اس کے بابا بولتے ہیں

“عورتوں سے بھی زیادہ لمبی زبان ہے اس کی اور کہتا وہ اس کا خون چوستی ہے”

” اسی لیے تو کہہ رہا ہو کیا کرنا آپ نے لڑکی لاکر جہاں آپ نے اس کی لمبی زبان سننی ہے میری سن لے ۔

“تمہارا کچھ نہیں ہوسکتا بیٹا ” یہ کہہ کر اکرم صاحب وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تھے ۔

“بیٹا کیوں تنگ کرتے ہو اپنے بابا کو “

“ماما میں نے کب کیا وہ مجھے کرتے ہیں آپ بھی اپنے شوہر کی سائڈ لیتی ہیں ، میں اکیلا ہی کافی ” یہ کہہ کر فرہاد وہاں سے اٹھ کر چلے جاتا ہے

جب شائستہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتی ہے ” کیا کرو میں ان دونوں باپ بیٹوں کا “

****************

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
  2. Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
  3. Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *