Rah e ishq mein by Esha Asif Download pdf –A Thrilling Tale of Love, Revenge & Mystery
Rah e ishq mein by Esha Asif Download pdf ] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode 1 to 27
Summary About
راہِ عشق از عشاء آصف – محبت، انتقام اور تجسس سے بھرپور شاہکار
راہِ عشق، عشاء آصف کا ایک ایسا شاندار ناول ہے جو قاری کو ابتدا سے ہی اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ یہ کہانی محض ایک عام محبت کی داستان نہیں بلکہ اس میں تھرل، تجسس، انتقام اور جذبات کی گہرائی کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
ناول کا آغاز ایک سنسنی خیز ایکشن سین سے ہوتا ہے، جو فوراً ہی قاری کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔ کہانی میں ایک پراسرار کردار “ایول کنگ” کو متعارف کروایا گیا ہے، جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر برائی کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔ اس کردار کی پیچیدگی اور اس کے اندر چھپے راز کہانی کو مزید دلچسپ بنا دیتے ہیں۔
اذلان اور عینا کی ماضی کی کہانی، ان کے درمیان فاصلے اور پچھتاوے کو نہایت جذباتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کالج لائف، نوجوانوں کی شوخیاں اور نئے رشتوں کی ابتدا کہانی میں ایک تازگی پیدا کرتی ہے۔
یہ ناول قاری کو ایک اہم سوال پر غور کرنے پر مجبور کرتا ہے:
کیا عشق واقعی انسان کو بدل دیتا ہے؟ یا ماضی کے گناہ ہمیشہ اس کا پیچھا کرتے ہیں؟
🌟 اہم کرداروں کا تعارف:
ایول کنگ:
ایک پراسرار، نڈر اور طاقتور شخصیت جو انصاف کے لیے ہر حد پار کرنے کو تیار ہے۔
ڈاکٹر (خاتونِ اول):
ایول کنگ کی بیوی، جو اپنے ماضی کی غلطیوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔
دائم دلاور شاہ:
ایک حساس اور ذہین بچہ، جو اپنے والدین کے سائے میں پل رہا ہے۔
اذلان:
ایک بااثر شخص، جو اپنی کھوئی ہوئی محبت کو پانے کے لیے برسوں سے تلاش میں ہے۔
غزال ابراہیم خان:
ایک بےباک وکیل، جو سچ اور انصاف کے لیے کسی سے نہیں ڈرتی۔
ازمار شاہ:
ایک اصول پسند اور غصیلہ پولیس آفیسر، جس کی غزال سے دلچسپ تکرار ہوتی ہے۔
دلاور ابراہیم خان:
ایک نیا اسٹوڈنٹ جس کا ایٹیٹیوڈ سب سے منفرد ہے۔
آبان شاہ:
شوخ مزاج اور شاعرانہ انداز رکھنے والا پروفیسر۔
رمل اور ایزد:
کزنز جن کے درمیان محبت اور ہلکی پھلکی نوک جھونک کہانی کو خوبصورت بناتی ہے۔
Download ( All Episode )
Read Online ( All Episode )
Short Sneak Peak Of Story
“صاحب ہم نے کام شروع نہیں کیا پھر آپ کیوں آئے ہیں؟”
ان میں سے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر اپنی صفائی دی تھی۔
“ہم نے کچھ نہیں کیا۔”
دوسرے آدمی نے بھی فوراً کہا تھا۔
” کس سے پوچھ کر کام روکا ہے تم سب نے۔”
اس کی ایک ہی دھاڈ پر سب کے سب جو بولنے لگے تھے خاموش ہو گئے ۔
“ایک وکیلنی نے آکر کام رکاوادیا ہے۔”
ٹھیکے دار نے کہا تھا۔
” اور یہ کارڈ دے کر گئی تھی کہ اگر کسی نے یہاں دو بارہ کام کرنے کی کوشش کی تو اس نمبر پر ربطہ کروائیں مجھ سے۔”
اس نے ایک کارڈ ایس پی کی طرف بڑھا دیا ۔
” بلاؤ ذرا اس کالے کوٹ والی کو “
ایس پی نے حکم دینے والے انداز میں کہا تھا۔
” اور تم سب اپنا اپنا کام کرو میرا منہ کے دیکھ رہے ہو؟ “
تمام مزدوروں کو اس نے حکم سنایا تھا ۔
ان کے نہ جانے پر ایس پی نے دھمکی دی تھی۔
“اگر تم سب نے کام نہ شروع کیا تو اندر کر دوں گا۔”
اس کی دھمکی سے ڈر کر سب نے اپنا کام شروع کر دیا۔
اور ٹھیکے دار نے اپنے فون پر کارڈ سے دیکھ کر ایک نمبر ڈائل کیا۔
اتنے میں ایس پی ایک طرف موجود میز اور کرسی کی طرف بڑھ گیا ۔کرسی پر بیٹھ کر اس نے اپنی ٹانگیں میز پر رکھ کر سر کرسی کی پشت سے لگا دیا۔
کچھ دیر بعد ایک سیاہ گاڈی وہاں پر پہنچ چکی تھی ۔
ایس پی کے چہرے پر دل فریب مسکراہٹ آئی تھی ۔ جس کو وہ فوراً چھپا گیا تھا ۔
وہ اس کے بیٹھنے کے انداز سے سمجھی کہ وہ اون ڈیوٹی سو رہا ہے اس لیے غصے میں واپس گاڑی کی طرف گئی اور پانی کی بوتل لے کر اس کے پاس آئی اور وہ اس کی سب حرکتیں دیکھ رہا تھا۔
مگر اس کو سمجھ نہیں آئی کے وہ پانی کی بوتل کیوں لائی ہے سمجھ تو اس کو تب آئی تھی جب اس نے پانی اُس نے منہ پر پھینکا تھا۔
” ابے تیری تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
اس نے غصے سے کھڑے ہوتے ہوئے گلاسز اتارے تھے ۔
” ہاں ۔۔۔۔۔۔۔ہاں بولو کیا بکواس کر رہے تھے تم۔”
وہ بھی سینے پر ہاتھ باندھتے ہوئے کینہ توز نظروں سے گھورتے ہوئے بولی تھی۔
“او۔۔۔۔تو تم ہو وہ وکیلنی صاحبہ جو بڑے دھڑلے سے ان سب کو دھمکی دے کر گئی ہو۔؟؟”
اس نے طنزیہ انداز میں کہا تھا ۔اس نے بھی ایٹیٹیوڈ میں جواب دیا تھا۔
” ہاں “
“تم ہوتی کون ہو ان کو روکنے والی”
اس کے ایٹیٹیوڈ پر طش سے پوچھا تھا۔
“دی ایڈوکیٹ غزال ابرہیم خان۔”
اس نے اپنے اسی ایٹیٹیوڈ میں جواب دیا تھا۔
وہ اس کے ایٹیٹیوڈ پر دانت پیس کر رہ گیا۔
“اچھے سے جانتا ہوں تم جیسے رشوت خور وکیلوں کو۔”
اس نے سر سے پیر تک غزال کو دیکھتے ہوئے غصے میں کہا تھا۔ جس پر وہ تلملا کر رہ گئی۔
وہ بھی پیچھے ہٹنے والوں میں سے کہاں تھی۔ اس لیے غصے سے بولی۔
” میں بھی تم جیسے دوٹکے کے پولیس والوں کو جانتی ہوں ۔ جو اپنی ڈیوٹی کے ٹائم پر سو رہے ہوتے ہیں۔”
” تمہاری ہمیت بھی کیسے ہوئی مجھے….. ازمار شاہ کو دوٹکے کا کہنے کی؟؟ “
ازمار غصے سے اپنے اس کے درمیان موجود میز کو بائیں طرف الٹتے ہوئے بولا تھا ۔
” منہ سے “
غزال نے جسے پر سکون انداز میں کہا تھا۔ازمار کو مزد آگ لگا گیا۔
” بکواس بند کرو تمہارا میں وہ حال کروں گا کہ دوباہ
کسی کو دوٹکے کا کہنے کی ہمت نہیں ہو گی۔”
“اور میں تم جیسے دو ٹکے کے کتوں کا وہ حال کرتی ہوں کہ دوبارہ میرے سامنے بھونکے کی ہمت نہیں کرتے ۔”
وہ دوبدو بولی تھی۔
” یو بلڈی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “
سے پہلے کہ ازمار کچھ کہتا اس کا فون بجا تھا۔
اس نے فون اٹھا کر کان کے ساتھ لگایا۔ چند لمحے خاموش رہ کر دوسری طرف کی بات سنی۔
“يس آئی ایم کمینگ۔”
کہہ کر وہ جانے ہی لگا تھا کہ غزال کی آواز پر رک گیا۔
“جاؤ اپنے سینسرز کے پیچھے دم ہلاتے ہوئے ۔”
“یو ہیو ٹو پے فار دس۔”
کہہ کر وہاں سے چلا گیا۔
” چلا گیا ہے تم لوگوں کا دوٹکے کا ایس پی.”
غزال نے طیش میں کرسی کو ٹانگ مار کر کہا تھا۔
” اور اگر کام نہیں روکا تو سب پر ایسے ایسے کیس کروں گی کہ ساری زندگی ایسی ایس پی کی جیل میں چکی پیسو گے۔”
ان کو نہ رکتے دیکھ کر کہا وہ سب رک گئے تو غزال بھی وہاں سے چلی گئی۔
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
