Skip to content
Home » Shehmaat by Fareeha Mirza Download pdf

Shehmaat by Fareeha Mirza Download pdf

  • by

Shehmaat by Fareeha Mirza Download pdf

Shehmaat by Fareeha Mirza Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

Complete PDF

Download linkOnline Reading

Summary About

شہہ مات از فریحہ مرزا – صدمات، بقا اور زندگی کی شطرنج پر مبنی ایک منفرد نفسیاتی ناول

اردو ادب میں بعض ناول صرف محبت یا تفریح تک محدود نہیں رہتے بلکہ انسانی نفسیات، معاشرتی رویوں اور زندگی کی تلخ حقیقتوں کو اس انداز میں پیش کرتے ہیں کہ قاری طویل عرصے تک ان کے سحر سے باہر نہیں نکل پاتا۔ “شہہ مات” معروف لکھاری فریحہ مرزا کا ایسا ہی ایک شاہکار ناول ہے جو نفسیاتی الجھنوں، بچپن کے صدمات، خاندانی انتشار اور بقا کی جدوجہد کو شطرنج کی بساط کے استعارے میں بیان کرتا ہے۔

ناول شہہ مات کا تعارف

“شہہ مات” ایک گہرا، سنجیدہ اور سسپنس سے بھرپور ناول ہے جس میں زندگی کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دی گئی ہے۔ کہانی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ حقیقی دنیا میں ہر انسان ایک مہرے کی مانند اپنی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے۔ یہاں کوئی جادوئی حل یا خیالی نجات دہندہ موجود نہیں ہوتا، بلکہ ہر فرد کو اپنی بقا اور کامیابی کے لیے خود جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

فریحہ مرزا نے نہایت مہارت سے انسانی نفسیات کے تاریک گوشوں، ذہنی صدمات کے اثرات اور معاشرتی ممنوعات کو کہانی کا حصہ بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ناول محض ایک فکشن نہیں بلکہ زندگی کی تلخ حقیقتوں کی عکاسی بھی ہے۔

کہانی کا خلاصہ

کہانی کی مرکزی کردار صوفیہ سکندر ہے، جو کم عمری میں ایک ایسے سانحے کا شکار ہوتی ہے جو اس کی پوری زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ صرف تیرہ برس کی عمر میں اپنے والد کے بہیمانہ قتل کی عینی شاہد بننے کے بعد اس کی معصومیت، اعتماد اور ذہنی سکون سب کچھ چھن جاتا ہے۔

یہ حادثہ صوفیہ کو شدید نفسیاتی صدمے میں مبتلا کر دیتا ہے۔ وہ اپنے اندر کی ٹوٹ پھوٹ، خوف اور درد کو ڈائری لکھنے اور خوفناک سکیچز بنانے کے ذریعے ظاہر کرتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہ اپنے ماضی سے فرار حاصل کرنے اور زندگی کو نئے سرے سے سمجھنے کی کوشش کرتی ہے، مگر اس کے زخم اتنے گہرے ہیں کہ ہر قدم پر اس کا ماضی اس کا تعاقب کرتا رہتا ہے۔

اہم کردار

صوفیہ سکندر

ناول کی مرکزی کردار جو خود کو “ملعون شہزادی” تصور کرتی ہے۔ اس کی شخصیت درد، تنہائی، خوف اور بقا کی جدوجہد کا مجموعہ ہے۔

تان سین

سکندر صاحب کا وفادار ملازم اور صوفیہ کا بچپن کا ساتھی۔ وہی شخص ہے جو قتل کی خوفناک رات صوفیہ کی جان بچاتا ہے اور اس کے مستقبل کے لیے اپنی تمام جمع پونجی قربان کر دیتا ہے۔

سکندر صاحب

صوفیہ کے والد جن کا المناک قتل پوری کہانی کا بنیادی موڑ ثابت ہوتا ہے۔

مسز دانین

بورڈنگ سکول کی ایک ذہین اور حساس استانی جو صوفیہ کی خاموشی اور ذہنی کیفیت کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتی ہیں۔

دیگر کردار

ہادیہ، حدید، ابو ہریرہ، لبابہ مناہل اور ایڈوکیٹ سطوت عدنان جیسے کردار کہانی کو مزید گہرائی اور حقیقت پسندی فراہم کرتے ہیں۔

مصنفہ: فریحہ مرزا
صنف: نفسیاتی، سسپنس، سماجی فکشن
موضوعات: ذہنی صدمات، بقا، خاندانی مسائل، انسانی نفسیات

Short Sneak Peak Of Story


”تو تم ابوہریرہ سے شادی کرنا چاہتی ہو؟“عالم بخت نے دلچسپی سے پوچھا۔

”ڈیفینیٹلی…. “ہادیہ نے کہا۔ ”اس نے مجھے پروپوز کیا تھا۔“چمک کر جتایا بھی۔

”نہیں بابا….“ابوہریرہ نے خجالت سے انہیں دیکھا۔ ”یہ جھوٹ بول رہیں ہیں۔ میں نے تو….“وہ بیچارہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا تھا۔

”تم نے مجھے پروپوز کیا تھا۔ تم نے کہا تھا ہم دونوں بڑے ہو کر شادی کریں گے اور ایک گھر بناکر رہیں گے اور اس میں ہمارے…..“

”ہادیہ!“ابوہریرہ نے سرخ ہوتے چہرے کے ساتھ اسے ٹوکا پھر پلٹ کر ان تینوں کو دیکھا جن کے چہروں پر محظوظ ہونے والی مسکراہٹ تھی۔

”میں آپ سے شادی نہیں کروں گا اور میں اس گھر میں نہیں رہ سکتا۔ اس گھر سے میری کوئی اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیں۔آئم سوری۔“اس نے یکدم تیز لہجے میں کہا تھا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر چلا گیا تھا۔

”بابا…. “حدید نے کمرے میں چھائی آکورڈ سی خاموشی توڑی تھی۔

”بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ اس گھر میں ہماری کوئی اچھی یادیں نہیں ہیں۔ ہم دوبارہ یہاں نہیں رہ سکتے۔“اس کے انداز میں سنجیدگی تھی۔

”تم ماضی کو تھام رہے ہو حدید۔ اسے چھوڑ دو۔“صوفیہ نے کہا۔

”تم اس جگہ پر اچھی یادیں بھی بنا سکتے ہو۔ “حدید نے چونک کر صوفیہ کو دیکھا پھر اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی۔ وہ مثبت انداز میں بات کر رہی تھی۔

”تمہیں کیا لگتا ہے کہ اس جگہ سے صرف تمہاری ہی بری یادیں ہیں؟ میرے گھر میں….میں نے اپنے باپ کو خون میں لت پت، بےجان پڑے دیکھا تھا۔ میں وہ منظر نہیں بھول سکتی مگر میں اس حادثےکی وجہ سے اپنا گھر نہیں چھوڑ سکتی۔ “ اس کی آخری بات پر عالم بخت کے چہرے پر مسکراہٹ ابھر کر معدوم ہوئی تھی۔

”اتنے سالوں سے دربدر پھرنے کے بعد میں اپنے گھر کی اہمیت کا اندازہ لگا چکی ہوں۔“اس نے کہا۔ ”میں وہیں رہوں گی۔“

”مگر بھائی اور ممی مجھے نہیں لگتا یہاں واپس آنے کے لیے راضی ہوں گے۔“حدید نے لب کاٹتے ہوئے کہا۔

”ڈونٹ وری گرینڈ پا۔“ہادیہ نے کہا۔ ”وہ واپس یہیں آئے گا۔“اس کا انداز پر اعتماد تھا۔
”اور دانین آنٹی بھی آ جائیں گی۔ تھوڑا وقت لگے گا مگر سب ٹھیک ہو جائے گا۔“اس نے نرمی سے کہا تھا اور عالم بخت نے سر ہلایا تھا۔

**

”وہ تمہیں رجیکٹ کر گیا ہے۔“گاڑی میں بیٹھنے ہوئے صوفیہ نے کہا۔

”نہیں وہ بس شرما گیا تھا سب کے سامنے۔“کار سٹارٹ کرتے ہوئے ہادیہ نے مسکرا کر جواب دیا۔

”وہ صاف لفظوں میں تم سے شادی کے لیے انکار کر گیا ہے۔ تمہیں اپنی بے عزتی فیل نہیں ہو رہی؟“صوفیہ نے کچھ جھلاکر پوچھا۔

”نہیں ہو رہی۔“ہادیہ نے ڈھٹائی سے کہا۔

”تو اب تم کیا کرو گی؟“

”دوبارہ پروپوز کروں گی۔“صوفیہ نے ملامتی نظروں سے اسے دیکھا۔

”وہ تمہیں پھر رجیکٹ کر دے گا۔“

“Don’t worry. I’ll try harder.”

صوفیہ نے تاسف سے اسے دیکھا تھا۔

”میں نے اس کا بہت انتظار کیا ہے صوفیہ۔ بہت زیادہ۔ میں نے اسے اپنی زندگی کے ہر اچھے اور برے موقع پر سوچا ہے۔ وہ میرا پہلا دوست تھا اور میری زندگی میں آنے والا پہلا مرد بھی۔ اس کے لیے میرے دل میں جو جگہ ہے اس کا تم اندازہ نہیں کر سکتیں۔“وہ اب بہت دھیمی آواز میں کہہ رہی تھی۔ اس کی نظریں سڑک پر مرکوز تھیں مگر صوفیہ کو لگا وہ کہیں خلاؤں میں کچھ کھوج رہی تھی۔

”یعنی تم ارادہ کر چکی ہو اس سے ہاں کہلوانے کا۔“صوفیہ نے جیسے سمجھ کر سر ہلایا۔

”ہاں….اصولاً اسے مجھے پروپوز کرنا چاہیے لیکن کوئی بات نہیں۔ اسے شرم آتی ہو گی اور مجھے…. “

”نہیں آتی۔“صوفیہ نے اس کا جملہ مکمل کیا۔

****************

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
  2. Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
  3. Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: [email protected]


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *