Raaz e Dil by Dua Fatima Download pdf
Raaz e Dil by Dua Fatima Download pdf ] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode 1 to 3
Summary About
رازِ دل (عکسِ جنوں) – سسپنس، ڈارک تھرلر اور رومانس کا ایک منفرد شاہکار
اردو ڈیجیٹل فکشن کی دنیا میں کچھ ناول ایسے ہوتے ہیں جو اپنے پہلے ہی حصے سے قاری کو حیرت، تجسس اور جذبات کے ایک ایسے جال میں قید کر لیتے ہیں جہاں سے نکلنا ممکن نہیں رہتا۔ دعا فاطمہ کا تحریر کردہ ناول “رازِ دل (عکسِ جنوں)” بھی ایک ایسا ہی شاہکار ہے جو سسپنس، کامیڈی، رومانس اور ڈارک تھرلر کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔
ناول کا آغاز ایک گہرے فلسفیانہ انتساب اور درد بھری شاعری سے ہوتا ہے جو روح کی تنہائی، اندرونی کرب اور وقت سے پہلے بوجھ اٹھانے کے احساس کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔ یہی آغاز قاری کو فوراً احساس دلا دیتا ہے کہ یہ صرف ایک عام محبت کی کہانی نہیں بلکہ رازوں، درد، پاگل پن اور اندھیروں سے بھرا ایک سفر ہے۔
📖 کہانی کا منفرد انداز
“رازِ دل (عکسِ جنوں)” کی سب سے بڑی خاصیت اس کا کثیر الجہتی پلاٹ ہے۔ کہانی بیک وقت مختلف شہروں، مختلف ماحول اور مختلف نفسیات رکھنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔
ایک طرف:
- پنڈی کی حویلی
- روایتی خاندانی ماحول
- مزاح، شرارتیں اور رشتوں کا شور
دوسری طرف:
- اسلام آباد کا پراسرار قلعہ
- اندھیروں میں چھپا ایک نقاب پوش “ویمپائر”
- خون، انتقام اور خطرناک راز
یہ تضاد ہی اس ناول کو باقی کہانیوں سے منفرد بناتا ہے۔
😂 فضا – ایک منفرد اور شوخ ہیروئن
ناول کی ہیروئن فضا ساجد اردو ناولز کی روایتی سنجیدہ ہیروئنز سے بالکل مختلف ہے۔ وہ شوخ، منہ پھٹ، چلبلی اور حد سے زیادہ ڈرامائی لڑکی ہے۔
شادی کے رشتوں سے بچنے کے لیے:
- جنات کے سائے کا ڈرامہ کرنا
- قتل کی جھوٹی کہانیاں سنانا
- اور لڑکوں کو ڈرا کر بھگانا
اس کے کردار کو نہایت مزاحیہ اور یادگار بنا دیتا ہے۔
🖤 ویمپائر – اندھیروں میں چھپا پراسرار ہیرو
ناول کا سب سے پُراسرار اور خطرناک کردار “ویمپائر” ہے، جو اسلام آباد کے ایک سنسان قلعے میں رہتا ہے۔
وہ:
- نقاب پہنتا ہے
- اندھیروں میں رہتا ہے
- چائے کا دیوانہ ہے
- اور لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے مجرموں کو بے رحمی سے ختم کر دیتا ہے
اس کا کردار خوف، تجسس اور ڈارک جسٹس کا ایک عجیب امتزاج پیش کرتا ہے۔
Download ( All Episode )
| Episode 1 to 3 | |
Read Online ( All Episode )
Short Sneak Peak Of Story
اماں پہلے تو آپ یہ چپل نیچے رکھیں پھر بات کرتے ہیں
اب تو میں تجھ سے اسی چپل کے ساتھ ہی بات کروں گی بول کیا کہا اس بیچارے کو جو اتنا ڈرا ہوا تھا
آہ اماں ظالم عورت بن گئی ہیں ابا اپنی ظالم بیوی سے مجھ معصوم کو بچا لیں فضا بھاگ کر اپنے ابا ساجد صاحب کے پیچھے آکر کھڑی ہوگئی
کیا ہوگیا ہے بیگم کیوں مار رہی ہیں میری بیٹی کو ساجد صاحب فضا کو اپنے حصار میں لیتے بولے
دیکھیں ساجد صاحب آپ آگے سے ہٹ جائیں آج تو اسے میں نہیں چھوڑوں گی
شفیا کیا ہوگیا ہے تمہیں بیچاری بچی کے پیچھے ہی پڑ گئی ہو دادی جان جو تسبیح پڑھ رہیں تھیں لیکن اپنی پوتی کو مار پڑتی دیکھ وہ اپنی بہو سے بولی ۔۔۔
ہاں ہاں سب اس نالائق کی طرف داری ہی کیا کریں میں تو پاگل ہوں نا جو اس کا بھلا سوچتی ہوں شفیا بیگم اپنا سر پکڑے وہاں رکھی کھاٹ پر بیٹھ گئی
آخر ہوا کیا ہے بیگم اتنا غصہ کیوں کر رہی ہو ساجد صاحب نے شفیا بیگم سے پوچھا ۔۔
اپنی اسی لاڈلی سے کیوں نہیں پوچھ لیتے انہوں نے فضا کی طرف غصیلی نظر ڈالی
فضا تم ہی بتادو
بابا وہ کل امی کے جاننے والے آیے تھے انکا ایک لڑکا امی کو پسند آگیا اور امی نے خود سے اسکے ساتھ میرا رشتہ پکا کرنے کا سوچ لیا پھر اس لڑکے نے کہا مجھے فضا کے ساتھ اکیلے میں کچھ بات کرنی ہے تو امی نے مجھ سے کیا جاؤ بات کر لو
پھر میں نے بھی صرف بات ہی کی اس سے لیکن پتا نہیں وہ کیوں ڈر کر بھاگ گیا فضا معصومیت سے کہتی چپ ہوگئی
پوری بات بتاتی ہے کہ اسی چپل سے تیری دھلائی کروں شفیا بیگم کا ہاتھ پھر سے اپنی چپل تک گیا تھا
وہ وہ میں نے اسے کہا کہ مجھ پر جنوں کا سایہ ہے دو لڑکے مجھے دیکھنے آئے تھے ایک نے مجھے غصہ دلایا تو میرے اندر کے جن نے اسکی آنکھیں نکال لیں اور جو دوسرا تھا اسکی گردن ہی کاٹ دی بس میں نے صرف اتنا ہی بولا اور وہ ایسے تھڑ تھڑ کانپنے لگا فضا اس لڑکے کی ایکٹنگ کرتی بولی ۔۔
ہاہاہا ساجد صاحب اور دادی جان کا قہقہ پوری حویلی میں گونجا تھا
کیسے کانپ رہا تھا؟
ساجد صاحب نے ہنستے ہوئے پھر سے فضا سے پوچھا ۔۔
ایسے ایسے فضا پھر سے اس لڑکے کی فنی ایکٹنگ کرتی خود بھی ہنسنے لگی
یہ تیسرا لڑکا تھا جس کو یہ نکمی بھگا چکی ہے کیا ساری عمر ہم نے اسکا بوجھ اٹھانا ہے شفیا بیگم افسوس سے بولی ۔۔
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
Rah e Alif by Isha Rehman Complete Novel pdf Complete novel You Tube
Complete Novel Play List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
