Raaz e Nijaad by Zahra Binte Khalid Download pdf
Raaz e Nijaad by Zahra Binte Khalid Download pdf
رازِ نجات از زہرہ بنتِ خالد – مکمل تعارف، خلاصہ اور کردار
رازِ نجات زہرہ بنتِ خالد کا ایک سنسنی خیز کرائم، تھرلر، نفسیاتی اور سسپنس اردو ناول ہے، جس میں اسرار، خطرات، خفیہ تحقیقات، ماضی کے زخم اور سچ کی تلاش کو نہایت مہارت سے ایک دوسرے میں پرویا گیا ہے۔ کہانی لاہور کی ایک سرد، خاموش اور پراسرار رات سے شروع ہوتی ہے، جہاں ایک کامیاب مگر پراسرار پرائیویٹ ڈیٹیکٹو مصفرہ مغل ایک نئے اور خطرناک راز میں الجھ جاتی ہے۔ ایک گمنام دھمکی آمیز پیغام اسے ایسے کیس کی طرف دھکیل دیتا ہے جسے دنیا بند سمجھ چکی ہوتی ہے، مگر حقیقت ابھی سامنے آنا باقی ہوتی ہے۔
دوسری جانب خوشاب میں مقیم ڈاکٹر براق مرزا بظاہر ایک نرم مزاج اور کامیاب ڈاکٹر دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کی خاموش شخصیت اور بدلتی آنکھوں کے پیچھے کئی ان کہے راز دفن ہیں۔ ایک لاپتا لڑکی، بلیک میلنگ، جھوٹی شناخت، انتقام اور ماضی کی تلخ حقیقتیں مل کر ایسی پیچیدہ داستان تخلیق کرتی ہیں جو ہر باب کے ساتھ نئے سوالات اور حیران کن انکشافات سامنے لاتی ہے۔ رازِ نجات ایک ایسا ناول ہے جو ابتدا سے اختتام تک قاری کو تجسس میں مبتلا رکھتا ہے۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
New Episode
Summary About
اہم کردار
مصفرہ مغل: ناول کی مرکزی کردار، ایک ذہین، نڈر اور خوددار پرائیویٹ ڈیٹیکٹو، جو اپنی ذہانت اور جرات کی وجہ سے “ریڈ لیڈی” کے نام سے مشہور ہے۔ وہ ایک خطرناک کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اپنے ماضی کے رازوں کا بھی سامنا کرتی ہے۔
ڈاکٹر براق مرزا: خوشاب کا ایک باصلاحیت اور پراسرار ڈاکٹر، جس کی خاموش طبیعت، بدلتے رویے اور گہری شخصیت کئی راز اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
حماس مرزا: براق کا شوخ، خوش مزاج اور زندہ دل چھوٹا بھائی، جو اپنی شرارتوں سے کہانی میں ہلکے پھلکے لمحات پیدا کرتا ہے۔
زویا قریشی: اٹھارہ سالہ لاپتا لڑکی، جس کی گمشدگی پورے ناول کا سب سے اہم معمہ بن جاتی ہے۔
مشک عالمگیر: زویا کی قریبی دوست، جو کئی اہم راز جانتی ہے مگر خوف کے باعث خاموش رہتی ہے۔
پراسرار گمنام شخص (Weirdo): ایک نامعلوم کردار جو مصفرہ کے ماضی اور اصل شناخت سے واقف ہے اور اسے بلیک میل کرکے زویا قریشی کا کیس حل کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
ڈاکٹر فریال: براق مرزا کی ساتھی ڈاکٹر، جو اس کی شخصیت سے متاثر ہے اور اس کے قریب آنے کی کوشش کرتی ہے۔
Short Sneak Peak Of Story
“امید کرتا ہوں کہ پیسے پہنچ گئے ہوں گے۔”
وہ کوئی بھاری مردانہ آواز تھی۔
“یہ بتانے کے لیے تو تم نے بالکل فون نہیں کیا محسن۔ کام بولو۔”
وہ سنگھار میز سے نائٹ کریم اٹھاتی اپنے چہرے پر لگا رہی تھی۔ بھوری آنکھیں، تیکھے اور سرد نقوش۔ سیاہ بالوں میں ایک لال رنگ کی لٹ اس کے بالوں کو پرکشش بنا رہی تھی۔
“ایک اور کام ہے۔”
دوسری جانب سے آواز ابھری تو اس کے چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ نے گھیرا کیا۔
“میں بول چکی ہوں۔ یہ آخری کیس تھا جو میں نے تمہارے کہنے پر حل کیا۔ آئیندہ مجھ سے رابطہ کیا تو تمہارا کیس تھانے کے درازوں میں بند ملے گا۔”
مصفرہ نے کہتے ہوئے فون پر لال بٹن دبا کر رابطہ منقطع کر دیا۔ اسے اپنے کام میں مداخلت کرنے والے لوگ نہیں پسند تھے۔ اور محسن اس پر رعب جمانے کے ساتھ ساتھ اس کے کام میں مداخلت بھی کرتا تھا۔ مصفرہ مغل کسی کی حکمرانی خود پر برداشت کرے؟
وہ کمرے سے باہر نکلی اور کچن میں گھستی اپنے لیے کچھ اچھا سا کھانے کے لیے بنانے لگی۔ گھر چھوٹا مگر نفیس تھا۔ کچن کی سفید شیلف پر نفاست سے سامان سجا تھا۔ وہ مسکراتی ہوئی خود کو ایک مزے دار کھانے سے سرو کرنے جا رہی تھی۔ لاؤنج کے ٹیبل پر چیز پاستا اور کولڈڈرنک رکھتی وہ دھپ سے صوفے پر سکون سے بیٹھی تھی اور ٹی وی آن کر گئی تھی۔ وہ اپنے ہر کیس کے کامیاب ہونے کے بعد ایسے ہی خود کو شاباشی دیا کرتی تھی۔
آرام سے کھانے کے بعد جب وہ اپنے کمرے میں داخل ہوئی اور سنگھار میز پر پڑا موبائل اٹھایا تو سامنے ایک میسج جگمگا رہا تھا۔کسی انجان نمبرسے۔۔۔۔۔۔۔
“Hello Red Lady.”
وہ جواباً آبرو اٹھا گئی تھی۔ ریڈ لیڈی؟؟ سیریسلی ؟؟
اس نے جواباً سوالیہ نشان بھیجے تھے اور چلتی ہوئی بستر پر آبیٹھی تھی۔ جواب فوراً آیا تھا۔
“تو آپ ہیں مشہور ڈیٹیکٹوو ریڈ لیڈی جو کہ میرے اندازے کے مطابق بالکل بھی مشہور نہیں ہیں۔”
مصفرہ نے اس کی بات پر آبرو اٹھائے تھے اور پھر لکھنے لگی۔
“تم جو کوئی بھی ہو۔۔ اس چیز سے تمہارا مطلب ؟”
ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ کوئی اس کے سامنے مشکوک ہورہا تھا۔
“لینڈ لیڈی کیس۔۔۔۔ یہی تمہاری شہرت کی وجہ تھا نا؟”
موصوف نے اس کے سوال کو کسی خاطر میں نہیں لیا تھا۔ اس نے بستر میں اپنے پاؤں گھسائے تھے اور کہنے لگی۔
“تم جو کوئی بھی ہو مدعے پر آؤ۔”
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
