Sarab e zeest by Rukhsar Anjum Complete novel pdf
Sarab e zeest by Rukhsar Anjum Complete novel pdf
سرابِ زیست – گناہ، ندامت اور رب سے لو لگانے کی روحانی داستان
سرابِ زیست – جب دنیا کی چمک حقیقت کا پردہ بن جائے
دنیا اپنی رنگینیوں، خواہشوں اور آسائشوں کے ذریعے انسان کو اپنی طرف کھینچتی ہے، مگر بعض اوقات انسان بہت کچھ حاصل کرنے کے باوجود اندر سے خالی رہ جاتا ہے۔ جس سکون کی تلاش میں وہ دنیا کے پیچھے بھاگتا ہے، وہ سکون اسے وہاں نہیں ملتا۔
“سرابِ زیست” ایک ایسی ہی فکر انگیز، جذباتی اور اصلاحی داستان ہے جو قاری کو زندگی کے اصل مقصد، دنیا کی بے ثباتی اور رب سے تعلق کی اہمیت پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے۔
یہ کہانی ان لوگوں کے نام ایک پیغام ہے جو دنیا کی چمک دمک، خواہشات اور وقتی خوشیوں میں کہیں اپنے رب سے دور ہو گئے ہیں، مگر ان کے دل میں ہدایت اور سکون کی تلاش ابھی باقی ہے۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
Sarab e zeest by Rukhsar Anjum Complete novel You Tube
Complete Novel Play List
| Episode 1 | Episode 2 | Episode 3 | Episode 4 | Episode 5 |
| Episode 6 | Episode 7 | Episode 8 | Episode 9 | Episode 10 |
| Episode 11 | Episode 12 | Episode 13 | Episode 14 | Episode 15 |
| Episode 16 |
New Episode 1 to 8
Summary About
(خلاصہ)
سات چہرے،سات کہانیاں،سات سراب
کوئی پیسے میں گم،کوئی شہرت میں،کوئی محبت میں۔
دنیا کی دوڑ میں سب بھاگ رہے تھے پر کسی کو منزل کا پتا نہیں تھا۔
ایک ہے جو پہلے سے روشنی میں ہے۔یہ ان چھے کرداروں کی کہانی ہے جو بھٹک گئے۔ زندگی نے موقع دیا کچھ سجدے میں گرے۔
اور کچھ نے دروازہ خود بند کر لیا اور قبر میں جا کر سوئے۔
سرابِ زیست تمہیں بتائے گا کہ دنیا کا سراب کیسا ہوتا ہے
اور کیا تم اپنے سراب سے نکل پاؤ گے؟
ناول کا خلاصہ
“سرابِ زیست” مختلف کرداروں کی جذباتی، خاندانی اور معاشرتی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ ناول میں یونیورسٹی اور ہاسٹل کی زندگی، دوستوں کی محفلیں، پارٹی کلچر، لڑائی جھگڑے اور بظاہر خوشگوار مگر اندر سے خالی زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔
کرداروں کی زندگی باہر سے جتنی پررونق دکھائی دیتی ہے، اندر سے اتنی ہی پیچیدہ ہے۔ ہر کردار اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی دکھ، محرومی، خوف یا ماضی کا بوجھ لیے چل رہا ہے۔
کہانی میں انسانی رویوں، خاندانی مسائل، گناہوں، پچھتاوے اور مکافاتِ عمل کے تصور کو نمایاں کیا گیا ہے۔ وقت کے ساتھ کرداروں کو احساس ہونے لگتا ہے کہ دنیاوی خواہشات ہمیشہ سکون نہیں دیتیں اور انسان جس چیز کو کامیابی سمجھ کر حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ کبھی کبھی اس کی روح کے لیے سب سے بڑا امتحان بن جاتی ہے۔
ناول کا روحانی پہلو اس وقت نمایاں ہوتا ہے جب کردار دنیا کی عارضی خوشیوں سے ہٹ کر قرآن اور اپنے رب کی طرف رجوع کرنے لگتے ہیں۔ یہی سفر “سرابِ زیست” کو محض ایک معاشرتی کہانی کے بجائے ایک اصلاحی اور روحانی داستان بنا دیتا ہے۔
اہم کرداروں کا تعارفکرداروں کا تعارف
کبیر احمد،زنیرہ شاہ
انہوں نے ایک دوسرے کو اپنا سب کچھ بنا لیا۔
خدا سے زیادہ ایک دوسرے کو چاہا اور خدا کو بھلا دیا۔
حلال حرام ایک کر دیا۔
تو خدا نے ان کے دلوں پر مھریں لگا دیں۔
اپنی محبت سے محروم کر دیا۔
سکون گیا۔۔برکت گئی۔۔اور وہ محبت ذلت بن گئی۔
ماہ نور پاشا
وہ دنیا کی دوڑ میں تھی دوستوں کی محفلوں میں،گھر کے مسئلوں میں
اللہ بھول گیا تھا دنیا یاد رکھی تھی۔
ایک وقت،ایک تکلیف ایک احساس نے اسے سجدے میں گرا دیا۔
کامل اعوان
اس نے اپنے باپ کے لیے ہر برے سے برا،بڑے سے بڑا گناہ کیا۔اس نے اپنے ضمیر کی آواز کو اپنے اندر دبا دیا تھا تاکہ وہ چیخ نہ سکے
وہ گمراہی میں گھو گیا تھا اور بخدا ہمیشہ کے لیے کھو گیا تھا۔
ردا عالمگیر
ماں باپ کے ہوتے ہوئے وہ یتیموں جیسی زندگی گزارتی تھی اس کے والدین نے کبھی اس پر توجہ نہیں دی اس نے اپنا سکون دنیا کی رنگینیوں میں ڈھونڈھنا شروع کیا۔
نتاشہ ابراہیم
اس نے بچپن میں قرآن حفظ کیا تھا اور وہ قرآن بھولنے لگی تھی قرآن اس کے سینے میں دفن تھا عمل اسکی زندگی میں کہیں نہیں تھا اس نے خود کو دنیا کی خواہشات میں دھکیل دیا تھا
زید شاہ
وہ شخص روشنی میں تھا۔
اس نے خود کو خدا کی محبت میں قید کر کے رکھا تھا۔
نفس کی زنجیزیں توڑیں اور روح کو سجدے کی زنجیر پہنا دی۔
Download ( All Episode )
Read Online ( All Episode )
مصنفہ رخسار انجم
رخسار انجم اردو ادب کی ایک باصلاحیت اور حساس قلم کار ہیں۔ ان کی تحریروں میں انسانی نفسیات، معاشرتی مسائل، رشتوں کی پیچیدگیاں اور روحانی پہلو نمایاں نظر آتے ہیں۔ ان کا سادہ اور مؤثر اندازِ تحریر قارئین کو کہانی سے جوڑے رکھتا ہے۔
“سرابِ زیست” بھی ان کی خوبصورت کاوش ہے، جس میں دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے انسان کی گمراہی، اندرونی کشمکش اور ضمیر کی بیداری کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
Short Sneak Peak Of Story
“معیز۔۔معیز“۔۔وہ حلق کے بل چلایا۔۔
کیا ہے!”اتنا چلا کیوں رہے ہو؟مر تھوڑی گیا تھا میں“۔۔وہ پورچ میں داخل ہوتے ہوئے بولا۔۔
“یہ میری گاڑی کی حالت تم نے کی ہے نا؟“اس نے گاڑی کی طرف اشارہ کیا۔۔
“میں نے کچھ نہیں کیا مجھے موم نے کہا تھا“۔۔اس نے صفائی دینے کی کوشش کی۔پر مقابل اس کی بات کاٹ گیا۔۔
“میں نے تم سے یہ نہیں پوچھا معیز!؟“ میں نے کتنی بار منع کیا ہے تمھارے دماغ میں بات کیوں نہیں بیٹھتی کیا حال کیا ہے گاڑی کا“۔۔وہ غصے سے برس پڑا،چہرہ سرخ ہو رہا تھا۔اس کی نظریں سامنے کھڑے شخص پر ٹکی ہوئی تھیں۔۔
“مجھ پر کیوں چلا رہے ہو! جا کر اپنی ماں کو کہو کہ مجھے نہ کہا کرے تمھاری گاڑی لے جانے کو“۔۔معیز نے بیزاری سے چڑچڑے انداز میں کہا۔
“موم نے میری گاڑی لے جانے کو کہا؟ دوسری گاڑیاں کیا کباڑ خانے میں بھجوانی ہیں انہوں نے؟“۔۔معاذ نے اپنا غصہ ضبط کیا۔۔
“یہ بھی تم انہی سے جا کر پوچھ لو“۔۔وہ تم پر زور دیتا پیر پٹکتا اندر کی جانب بڑھ گیا۔۔
معاذ نے غصے سے اپنی لات گاڑی میں ماری۔زور سے مارنے کی وجہ سے اگلے ہی پل اس نے درد سے اپنی ٹانگ پر ہاتھ رکھا تھا۔
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
- “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
- “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.