Skip to content
Home » Shab e intezaar by Ayna Baig Complete pdf

Shab e intezaar by Ayna Baig Complete pdf

  • by

Shab-e-Intezaar by Ayna Baig — Complete Urdu Novel PDF

About the Novel

Shab-e-Intezaar by Ayna Baig is an engaging Urdu novel that brings together romance, family relationships, emotional struggles, and the complexities of human nature. The story revolves around a lively family and several characters whose lives become connected through unexpected encounters, misunderstandings, affection, and difficult decisions.

Wajeeh’s complicated relationship with his father, Zalm’s arrival, and the evolving bond between different family members add depth to the story. Alongside romance, the novel also explores the importance of love, forgiveness, trust, and understanding in relationships.

If you enjoy Urdu family novels with romance, emotional moments, and multiple interesting characters, Shab-e-Intezaar is worth exploring.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

شب انتظار از قلم عینا بیگ

پہلا باب

اس نے آئینے میں خود کو ستائشی نگاہوں سے دیکھا تھا۔ سیاہ کالر والی شرٹ کے آستین فولڈ کرتا ہوا وہ اپنے سن گلاسز پہنتا خود پر پرفیوم چھڑکنے لگا۔ ہکلائی پر بندھی گھڑی چمک رہی تھی۔ کان کی لو کو اپنی انگلیوں سے مسلتا ہوا سیڑھیاں اترتے ہوئے نیچے آیا تھا۔ وہ ایک خاموشی جو شور میں بدل گئی تھی’ اس نے پلٹ کر پیچھے دیکھا جہاں دو تگڑے بیل آپس میں سینگ لڑا رہے تھے اور ایک بیل کچھ پیچھے کھڑا بہت خاموشی سے لڑتا دیکھ رہا تھا۔ اس کی نگاہوں میں ایک عجیب سا تاثر ابھرا۔ وہ انہیں ایسے دیکھنے لگا جیسے محلے کے بدمعاش ہوں اور وہ خود کسی رئیس خاندان سے تعلق رکھنے والا ہو۔۔ اس کے بارے میں اندازہ کچھ نہیں معلوم ہوتا تھا۔

“تم وہاں کھڑے کیا کر رہے ہو؟ روکتے کیوں نہیں ان جانوروں کو۔۔” ہاں اس کا اشارہ اسی بیل کی طرف تھا جو خاموشی سے دونوں کو لڑتا دیکھ کر دھیرے دھیرے مسکرا رہا تھا۔

“تم چھڑوالو!” گھمبیر آواز ابھری تھی اور وہ کہتے ساتھ ہی مڑ کر کپ میں کافی ڈالنے لگا تھا۔

“میں پیوں یا تم ایک ہی بات ہے!” ان دو بیلوں میں سے ایک غرایا۔

“کیوں ایک بات ہے؟ ہمارے درمیان محبت محبت کا کھیل چل رہا ہے!” دوسری بیل نے ایک زور دار ہاتھ اس کی گدی پر مارا تھا جس پر اسے جواب میں زوردار زمین پر پٹخا دیا گیا تھا۔

“بس کرو!” دور کھڑا وہ تیار خود کی تیاری پر ناز کرتا اب انہیں لڑتا دیکھ کر شدید اکتایا تھا۔ “میں ابی جان کو بلاؤں؟!” اس کی دھاڑ کی آواز ان سب سے اونچی تھی کہ پیالی میں کافی ڈالتے ڈالتے اس کے ہاتھ لرزے تھے۔ اس کی آواز کا کمال تھا کہ وہ دونوں جوان لڑائی بھول کر سیدھے کھڑے ہوگئے۔

“کیا بات ہے چچا! ہیرو لگ رہے ہو!” سفید شرٹ میں ملبوس لڑکے نے اس کا پورا جائزہ لیا تھا۔

“شٹ اپ شاہ ویز! جسٹ کال می مراد! اٹ ول بی انف!” اس نے سر تا پیر اس جوان آدمی کو دیکھا تھا جو قد میں اس کے برابر آتا تھا۔۔ بلکہ وہاں موجود تمام لڑکے اس کے قد کے برابر آتے تھے۔ یکدم ہی دوسرا لڑکا اپنی ہنسی دبانے لگا۔
“اب چچا کو چچا نہ کہیں تو بیٹا کہیں؟” کافی کا کپ بالآخر لبوں سے لگالیا تھا۔

“آج اتنی صبح؟” دوسرے لڑکے نے حیرانی سے دیکھا۔

“تم لوگوں کو آفس نہیں جانا؟ گھوڑے کے گھوڑے ہوگئے ہو اور یہاں بچوں کی طرح لڑ رہے ہو۔ شرم آنی چاہئے۔” وہ رتبے میں بڑا تھا۔ رعب جمانے لگا۔ “اور ناشتہ؟ وہ کہاں ہے؟ وہ نہیں بنایا تم لوگوں نے؟”

ان تینوں لڑکوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو بنھویں اچکاتے ہوئے کچن کی جانب بڑھ گئے تھے۔

“میں نے کچھ پوچھا ہے؟” مراد نے جلدی سے کہا۔

“اور ہم نے سن لیا ہے۔ ویسے تمہیں کس نے بتایا آج ہم ناشتہ خود بنا رہے ہیں؟”

“اتنے مزے کے پراٹھے ہمارا شاہ ویز ہی بناتا ہے۔” وہ کھسیانا ہوا۔ شاہ ویز نے اسے سر تا پیر گھورا۔

“اچھا کھانے کی بات آئی تو اتنی تعریفیں۔ کوئی ضرورت نہیں ہے وجیح اسے کھانا دینے کی۔۔ وطن کا سپاہی ایسے ہی جائے کا ڈیوٹی پر!” وہ تینوں ایکا کرتے ہوئے میز پر لگے ناشتے کی طرف آگئے اور مراد کو دور کرتے ساتھ ہی بیٹھ گئے۔ مراد نے اپنے خالی پیٹ کو محسوس کیا اور اپنے تینوں بھانجوں بھتیجوں  کو دیکھا جو کہیں سے اس کے بھانجے یا بھتیجے نہیں لگتے تھے۔ کچھ تو اس سے بھی بڑے لگتے تھے۔یہ اس کی اپنی رائے تھی۔

دو پراٹھے اور تین انڈوں سے وہ مل بانٹ کر انصاف کرتے ہوئے بزنس کی باتیں کر رہے تھے۔ مراد نے بے بسی سے سر نفی میں ہلایا اور باہر نکل گیا۔ ان گدھوں کے منہ لگنا بہت بےکار کام ثابت ہونے والا تھا۔

“اس بیچارے کو ایک پراٹھا ہی دے دیتے۔” اپنے بالوں کو ایک ہاتھ سے پیچھے کرتا ہوا غازی نے لقمہ لیا۔

“اتنا مت سوچو! ڈی ایس پی ہے۔ تگڑا ناشتہ ملے گا اسے وہاں۔” شاہ ویز نے جواب دیا تھا۔ چائے کا گھونٹ بھرتے ہی وجیح کو اچھو لگا۔

“اس قدر جلی ہوئی چائے!” اس نے شاہ ویز کے آگے کپ رکھتے ہوئے اپنی کافی ہی اٹھا لینی مناسب چاہی۔

“اور یہ مجھ سے اپنے ہاتھ کی بنی چائے۔۔ اوہ نہیں ‘جلی چائے’ کے لیے لڑ رہاتھا۔” غازی نے شاہ ویز کو گھورا تھا۔

لڑکے بھی عجیب خلائی مخلوق ہوتے ہیں۔

پانچ منٹ میں لڑ کر، پانچ منٹ میں سیدھے ہوجاتے ہیں۔

“میں تو جا رہا ہوں جم!” غازی اٹھ کھڑا ہوا۔

“اوہ نہیں ساتھ میں جائیں گے۔ ابھی ابی جان کی دھاڑ کی آواز سنائی دے گی۔ دس بجنے والے ہیں اور ہم ابھی تک یہیں بیٹھے ہیں۔” وہ ناشتہ ختم کرتے ہوئے برتن وہیں چھوڑتے اپنے اپنے کمروں میں بھاگے تھے۔

۔

🤔 What Makes This Story Interesting?

  • کیا وحیج اپنے والد کے تلخ رویّے کے اثرات سے خود کو بچا پائے گا؟
  • زلم کی آمد وحیج کی زندگی میں کیا تبدیلیاں لائے گی؟
  • کیا محبت پرانے زخموں اور غلط فہمیوں کو ختم کر سکتی ہے؟
  • مراد اور انحانہ کے رشتے میں آنے والی مشکلات کا انجام کیا ہوگا؟
  • کیا یہ خاندان اپنے اختلافات بھلا کر خوشیوں کو دوبارہ اپنا پائے گا؟

📥 Download Shab e Intezaar Urdu Novel by Ayna Baig Complete Novel PDF

Are you looking for Shab-e-Intezaar by Ayna Baig Complete Novel PDF? Explore the novel and find its reading and download information below.

📖 Novel: Shab-e-Intezaar
✍️ Writer: Ayna Baig
📚 Format: PDF
📌 Category: Urdu Romantic & Family Novel

مختصر اردو خلاصہ

شبِ انتظار عینا بیگ کا ایک دلچسپ ناول ہے جس میں محبت، خاندانی رشتوں، جذبات اور زندگی کے مختلف رنگوں کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔

کہانی میں وحیج ایک اہم کردار کے طور پر سامنے آتا ہے، جو اپنے والد جہانگیر خان کے رویّے اور شخصیت کے اثرات سے اندرونی کشمکش کا شکار رہتا ہے۔ دوسری طرف زلم کی آمد کہانی میں ایک نیا موڑ لے کر آتی ہے۔ اس کے علاوہ مراد اور انحانہ سمیت دیگر کرداروں کی زندگیوں میں بھی محبت، غلط فہمیوں، قربانی اور فیصلوں کے کئی مراحل آتے ہیں۔

یہ ناول صرف محبت کی کہانی نہیں بلکہ رشتوں کو سمجھنے، ماضی کے اثرات سے نکلنے، اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور اپنوں کو اہمیت دینے کا پیغام بھی دیتا ہے۔ مختلف کرداروں کی کہانیاں مل کر اسے ایک دلچسپ خاندانی اور رومانوی داستان بناتی ہیں۔


About The Writer, Ayna Baig

آئنہ بیگ اردو فکشن کی ایک مصنفہ ہیں جن کی تحریروں میں انسانی جذبات اور رشتوں کی مختلف صورتیں نمایاں ہوتی ہیں۔ ان کے اندازِ تحریر میں محبت، جدائی، جذباتی کشمکش اور زندگی کے حساس پہلوؤں کو کہانی کے ذریعے پیش کرنے کی کوشش نظر آتی ہے۔ “شبِ انتظار” بھی ایک ایسی تحریر ہے جس میں جذبات اور انسانی تعلقات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، اور قارئین کو کرداروں کے احساسات اور ان کے سفر کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

************

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📧 Email:

Email address: [email protected]

[email protected]

Discover More Stories Like It”

  1. Ayna Baig Complete Novels
  2. rude hero
  3. Revenge base novels
  4. Mera sitamgar by Ayesha Arif Complete novel download pdf


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Scroll to Find the Novel Name
    • After clicking the download option, a link will appear on your screen. Scroll down, and you’ll see the novel name highlighted in an Orange Box.
  4. Skip the Pop-up
    • A pop-up window will appear. Click the Skip button located at the right side of the pop-up to proceed.
  5. Wait for the Novel Link
    • After skipping the pop-up, wait for about 10 seconds. The name of the novel will appear in a Black Box on your screen.
  6. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *