Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale of Love, Modesty & Hidden Truths
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“وہ راز سی وہ راز سا” ایک ایسی کہانی ہے جو قاری کے دل میں نرمی، سکون اور سوچ پیدا کرتی ہے۔
یہ ہمیں سکھاتی ہے کہ سچی محبت ہمیشہ پاکیزگی، صبر اور دعا کے راستے سے ملتی ہے۔
اگر آپ روحانیت اور خالص جذبات پر مبنی ناولز پسند کرتے ہیں، تو یہ کہانی ضرور آپ کو پسند آئے گی۔
Summary About
وہ راز سی وہ راز سا از مہوش امان – حیا، محبت اور چھپے ہوئے رازوں کی خوبصورت کہانی
“وہ راز سی وہ راز سا” مہوش امان کا ایک نہایت دلکش اور روحانیت سے بھرپور ناول ہے، جو محبت، حیا اور اندرونی خوبصورتی کے نازک پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔
کہانی کا آغاز کراچی کے ایک سادہ سے ڈھابے سے ہوتا ہے، جہاں حدید کی ملاقات رفیق نامی ایک عجیب مگر دلچسپ شخص سے ہوتی ہے۔
ایک عام سا سوال—“تمہیں کیسی لڑکی پسند ہے؟”—حدید کو ایک ایسی سوچ میں مبتلا کر دیتا ہے جو اس کی زندگی کا رخ بدل دیتی ہے۔
ٹرین کے سفر کے دوران ایک لڑکی (جاثیہ) کی آواز، اس کے الفاظ میں چھپی نرمی، اللہ پر یقین اور احساسِ ذمہ داری حدید کے دل میں ایک ایسا نقش بنا دیتے ہیں جو دھیرے دھیرے محبت میں بدل جاتا ہے۔
💫 A Story of Pure Love & Inner Beauty
یہ ناول ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ محبت صرف ظاہری خوبصورتی کا نام نہیں بلکہ یہ دل کی پاکیزگی، حیا اور نیت کی سچائی سے جڑی ہوتی ہے۔
حدید کا ماضی کا خوف، جاثیہ کے چھپے ہوئے راز، اور دونوں کے درمیان ایک ان کہی کشش—یہ سب مل کر کہانی کو ایک منفرد اور یادگار رنگ دیتے ہیں۔
🌟 کرداروں کا تعارف:
حدید الرحمٰن:
ایک سنجیدہ، باحیا اور خوبصورت نوجوان، جو حافظِ قرآن ہے مگر اپنے ماضی کے خوف سے لڑ رہا ہے۔
جاثیہ:
ذہین، خوددار اور اصولوں پر قائم رہنے والی لڑکی، جس کی شخصیت میں معصومیت اور راز دونوں شامل ہیں۔
رفیق:
مزاحیہ اور دلچسپ کردار، جو کہانی میں ہلکا پھلکا رنگ بھرتا ہے اور حدید کی سوچ بدلنے کا سبب بنتا ہے۔
نفیسہ (امی):
حدید کی ماں، جو ایک صدمے کے بعد ذہنی طور پر کمزور ہو چکی ہیں مگر ان کی تربیت کا اثر حدید میں نمایاں ہے۔
✍️ About the Writer – Mehwish Amman
مہوش امان اردو ادب کی ایک ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت لکھاری ہیں، جو انسانی نفسیات اور معاشرتی رویوں کو نہایت سادہ مگر مؤثر انداز میں بیان کرتی ہیں۔
ان کی تحریر میں:
- سادگی اور معصومیت
- روحانیت اور حقیقت
- مزاح اور سنجیدگی کا حسین امتزاج
واضح طور پر نظر آتا ہے۔
“وہ راز سی وہ راز سا” میں انہوں نے جس خوبصورتی سے مرد کی نظر اور عورت کی حیا کو موضوع بنایا ہے، وہ ان کی فکری پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔
Short Sneak Peak Of Story
“ارے بھائی سینڈ ویج ہے یا سوہن حلوہ.” آدمی نے چیخ کر ڈھابے والے سے کہا۔
“آدھا تو کھا لیا اب کیا فائدہ کہنے کا.” سامنے بیٹھا شلوار قمیض میں ملبوس لڑکا مجبوراً بول پڑا جو نہ جانے کب کی اس آدمی کی باتیں سنے جا رہا۔تھا ۔
“ارے پہلے تو میں نے کیا بہت صبر پھر میرے صبر کا پھل ہو گیا کڑوا.
ارے لڑکے تمہیں ان کراچی والوں کا نہیں پتہ ان کے برگر میں مری ہوئی چھپکلی نکل ائے تو قصور ان کا نہیں چھپکلی کا ہوتا ہے کیونکہ وہ خود کشی کرنے ان کے برگر میں آئی ہوتی ہے” آدمی کی بات سن کر لڑکے کا زوردار قہقہہ نکلا۔
“بڑے کوئی معصوم اور پیارے لڑکے ہو کراچی میں ایسے خوبصورت لڑکے صرف سرجری کے بعد ہی پائے جاتے ہیں کیا نام ہے تمہارا اور کہاں سے آئے ہو.۔؟ “
” *حدید الرحمٰن* نام ہے میرا پشاور سے تعلق ہے.” حدید نے ہاتھ جھاڑتے ہوئے کہا۔
“ارے بھائی کہاں جا رہے ہو ابھی تو تعارف ہوا ہے کچھ اور باتیں شاتے کر لیتے ہیں کیا جاتا ہے۔
باتوں کے پیسے تھوڑی لگتے ہیں بیٹھ جاؤ نا بیٹھ جاؤ.” حدید چاہتے نہ چاہتے تھوڑی دیر کے لیے بیٹھ گیا۔
“اور بتاؤ کس ارادے سے آئے ہو کراچی لڑکی وڑکی کا چکر تو نہیں ہے.” اس کی بات سن کر حدید حقا پکا اس کو دیکھنے لگا۔
“کیوں پشاور میں لڑکیاں نہیں ہیں کیا جو میں کراچی لڑکیاں ڈھونڈنے آؤں گا.” حدید کی تیوری چڑھ گئی اور وہ چلتا بنا۔ آدمی اس کے پیچھے دوڑا۔
“ارے بھائی ارے بھائی ایسا کیا کہہ دیا میں نے جو تم اتنے غصے سے چلے گئے ہو ایسے ہی پوچھ رہا تھا جوان شوا ن خوش شکل لڑکے ہو میں نے سوچا کوئی لڑکی وڑکی۔۔” حدید نے ایک دفعہ پھر پلٹ کر اسے غصے سے دیکھا۔۔۔ جس سے اس آدمی کی بات وہیں کی وہیں رہ گئی۔
“ارے یار اچھا اچھا چھوڑو چھوڑو یہ باتیں چھوڑو تم نے تو میرا نام ہی نہیں پوچھا غریب کو رفیق کہتے ہیں. ” وہ آدمی جس کا نام رفیق تھا دوڑتے دوڑتے حدید تک پہنچ گیا۔
“آپ میرے پیچھے نہ آئیں میری ٹرین نکل جائے گی میں ٹرین کی طرف جا رہا ہوں.” حدید کو اب عجیب قسم کی اکتاہٹ ہو رہی تھی اس سے.
“ارے ٹرین پہ کیوں جا رہے ہو میرے ساتھ چلو جہاں جانا ہے۔ ٹرین پہنچنے سے پہلے ہی ہم وہاں پر پہنچ جائیں گے۔ ہو سکتا ہے راستے میں خوب رو حسینہ بھی مل جائے.”
اس کی بیوقوفانہ باتیں سن کر حدید کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں اس نے زندگی میں بہت عجیب آدمی دیکھے تھے لیکن یہ ان سب میں ٹاپ پہ تھا۔۔ حدید نے اسے کوئی جواب نہیں دیا اور تیزی سے اپنے قدم اسٹیشن کی طرف بڑھائے۔
“ارے حدید بھائی اپنی پسند تو بتاتے جاؤ اگر کوئی آپ کو پسند نہیں ہے تو شاید ہو سکتا ہے کہ آپ کی پسند کی کوئی لڑکی میرے سامنے آ جائے کیسی لڑکی چاہیے آپ کو اوہ ہ ہ حدید بھائی بتاتے جاؤ مل گئی تو کیسے بتاؤں گا۔
نمبر تو دیا نہیں حدید بھائی..” حدید دوڑنے والی رفتار میں چل رہا تھا اور وہ پیچھے سے زور زور سے آوازیں دے رہا تھا جو حدید کے کانوں سے ٹکرا رہی تھی جو حدید کے غصے میں اضافہ کر رہی تھی صرف بس۔۔
****************
Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
🎙️ What Is Likhari?
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”
- Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
- Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
- Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
📝 Are You an Urdu Writer?
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📌 Connect with us:
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: [email protected]
How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
- Choose Your Novel
- Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
- Select Download Option
- You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
- Download Your Novel
- “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
